سندھ بھر میں انٹرکے امتحانات کا آغاز 22 اپریل سے ہوگا

image

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے تحت کراچی میں انٹر کے پہلے مرحلے کے سالانہ امتحانات کا آغاز منگل 22 اپریل سے ہورہا ہے، پہلے مرحلے کے امتحانات میں سائنس (پری انجینئر، پری میڈیکل) کامرس ریگولر اور جنرل گروپ کے پرچے لئے جائیں گے سائنس کے پرچے صبح ساڑھے نو بجے سے ساڑھے بارہ بجے تک جب کہ کامرس کے پرچے دوپہر ڈھائی بجے سے ساڑھے پانچ بجے تک منعقد ہونگے۔ پہلے مرحلے کے امتحانات میں مجموعی طور پر ایک لاکھ نوے ہزار طلبا و طالبات شریک ہونگے جس میں صبح میں سائنس کے پرچے میں ایک لاکھ آٹھ ہزار اور دوپہر میں 75 ہزار سے زائد اُمیدوار شریک ہورہے ہیں جس کے لئے شہر بھر کے تعلیمی اداروں میں مجموعی طور پر ایک سو آٹھ امتحان مراکز قائم کردیئے گئے ہیں یہ بات اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے چیئرمین پروفیسر انوار احمد زئی نے ناظم امتحانات محمد عمران خان چشتی اور سیکریٹری اسٹنٹ پروفیسر قاضی ارشد کے ہمراہ منعقدہ پریس بریفنگ میں بتائی۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ سالوں کے امتحانات کے تجربات کے پیشِ نظر 13 امتحانی مراکز کو انتہائی حساس اور 23 کو حساس قرار دیا ہے اور ان مراکز کی تفصیلات سے بورڈ کی کنٹرولنگ اتھارٹی وزیر اعلیٰ ہائوس کو بھی آگاہ کردیا گیا ہےجب کہ ان امتحانی مراکز پر پولیس کے ساتھ رینجرز کی تعیناتی کے لئے درخواست کی گئی ہے۔ چیئرمین بورڈ کا کہنا تھا کہ ان امتحانی مراکز پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار تعینات نہ کئے گئے تو بورڈ کی تمام کاوشیں چھلنی سے پانی بھرنے کے مترادف ہونگی۔ چیئرمین بورڈ نے امتحانی انتظامات کے حوالے سے مزید بتایا کہ بورڈ نے نقل پر قابو پانے کیلئے 15 ویجیلنس ٹیمیں تشکیل دی ہیں جبکہ بورڈ نے امتحانات کی مانیٹرنگ کے لئے ایک رپورٹنگ سیل بھی قائم کردیا گیا ہے۔ لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے چیئرمین بورڈ کا کہنا تھا کہ میٹرک کے امتحانات کی طرح اگر انٹرکے امتحانات میں بھی لوڈ شیڈنگ جاری رہی تو یہ طلبا کے مستقبل پر اثر انداز ہوگی اُنہوں نے کے الیکٹرک سے بھی کہا کہ جن کالجوں کے بل ادا نہیں کئے گئے ہیں ان کی بجلی فی الحال امتحانات کیلئے منقطع نہ کی جائے۔ میرپورخاص تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات 22اپریل سے شروع ہونگے جس کے انتظامات تیزی سے جاری ہیں۔ تعلیمی بورڈ سے منسلک میرپور خاص، تھرپارکر، سانگھڑ اور عمرکوٹ اضلاع میں 60 امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں جہاں 38 ہزار طلبہ امتحانات میں شرکت کریں گے۔ 12 امتحانی مراکز کو حساس قرار دیا گیا ہے۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.