میٹرک کے امتحانات میں نقل،40 طلبہ پکڑے گئے

image

ثانوی تعلیمی بورد کراچی کے تحت جمعہ کو چیئرمین میٹرک بورڈ فصیح الدین خان اور ناظم امتحانات نعمان احسن نے نیو کراچی ٹائون میں واقع GGSSیوپی موڑ اور اپوا گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول 5E، میں اپنے دورے کے دوران 3امیدواروں کو نقل کرتے ہوئے پکڑا جبکہ 4نگراں کمرہ امتحان کو حوالہ پولیس کیا جو کہ امتحا نی مرکز میں امیدواروں کو نقل کرانے میں ملوث تھے ۔علاوہ ازیں بورڈ کی مقرر کردہ ویجیلینس ٹیموں نے مختلف امتحانی مراکز پر اچانک چھاپے مارے اور اس دوران 3جعلی امیدواروں سمیت جو کہ اصل امیدواروں کی جگہ امتحان دے رہے تھے 40امیدواروں کو نقل کیس میں دھر لیا ۔ناظم امتحانات نعمان احسن نے ویجیلینس ٹیم کی رپورٹ پر فوری نوٹس لیتے ہوئے گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول نمبر 1 کورنگی نمبر 4کے سینٹر سپرنٹنڈنٹ غلام اصغر چنہ اور مہران پبلک سیکنڈری اسکول شیر شاہ کے سینٹر کنٹرول آفیسر کو امتحانات کے دوران امیدوار وں کو نقل کرانے اور فرائض میں غفلت برتنے پر برطرف کردیا ۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.