تعلیمی اعلانات برائے 08/04/2014

image

جامعہ کراچی کے اسٹوڈنٹس فائیننشل ایڈآفس کے ڈائریکٹر پروفیسرڈاکٹر شکیل احمد خان کے مطابق بدھ9 اپریل کو صبح9 بجے آڈیوویژول سینٹر میں ’’ مٹسو بشی اسکالرشپ ‘‘ کی تقسیم چیکس کی تقریب منعقد ہوگی۔ *جامعہ کراچی کلیہ فنون ،کے فیکلٹی ممبر ز کی جانب سے پروفیسر ڈاکٹر مونس احمر کے رئیس کلیہ فنون کے عہدے پر فائز ہونے کی خوشی میں ان کے اعزازمیں ظہرانے کا اہتمام منگل 8 اپریل کو دوپہر ڈیڑھ بجے سماعت گاہ کلیہ فنون میں کیاگیاہے۔ *جامعہ کراچی کے کلیہ علم الادویہ کے گولڈن جوبلی تقریب کے موقع پر فارمیسی سائنٹفک کلب کے زیر اہتمام آگاہی پروگرام جمعرات 10 اپریل کو صبح 9سے5بجے منعقد کیا جارہا ہے۔ *جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ارشد اعظمی کے مطابق ایم بی بی ایس سیکنڈ،تھرڈ اور فائنل پروفیشنل سالانہ امتحانات کے انعقاد کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا ہے۔ایم بی بی ایس سیکنڈ پروفیشنل کے امتحانات 12سے19 اپریل،جبکہ تھرڈپروفیشنل کے 14 سے23 اپریل اورفائنل پروفیشنل کے 15 اپریل سے5 مئی منعقد ہونگے۔ تمام پرچے دوپہر 2: سے5 بجے شام جبکہ جمعہ کو دوپہر ڈھائی بجے تاشام ساڑھے پانچ بجے نیو کلاس روم فیکلٹی آف سائنس نزد شعبہ فزیالوجی جامعہ کراچی میں ہونگے۔ امتحانات میں شرکت کے لئے طلبا وطالبات کو ایڈمٹ کارڈ ،انرولمنٹ کارڈ،کالج کارڈ اور شناختی کارڈ لازماً ہمراہ لانا ہوگا۔ *جامعہ کراچی کے شعبہ عمرانیات کے تحت سیمینار 9 اپریل کو صبح 10بجے سماعت گاہ کلیہ فنون میں منعقد ہوگا۔رئیس کلیہ فنون پروفیسر ڈاکٹر مونس احمر ،ڈاکٹر ثوبیہ شہزاد ،خواجہ نوید احمد ،مفتی مصباح اللہ اور خالد نوازسیمینار سے کلیدی خطاب کرینگے۔ *جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ارشد اعظمی کے مطابق ایم اے اور ڈبل ایم اے پرائیوٹ ضمنی امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں بغیر لیٹ فیس کے توسیع کردی گئی ہے۔طلبہ اپنے امتحانی فارم 11 اپریل تک 2700 روپے فیس برائے سال اول/ دوئم کے ساتھ بینک کائونٹر واقع سلور جوبلی گیٹ جامعہ کراچی پر جمع کراسکتے ہیں۔ امتحانات میں صرف 2010 ء یا اس سے قبل کی رجسٹریشن کے حامل طلبہ شریک ہوسکتے ہیں ۔ایسے طلبہ جو 2006 ء میں رجسٹرڈ ہوئے تھے اور ایم اے سال اول دوئم ضمنی امتحان میں شرکت کے خواہش مند ہیں انہیں امتحانی فیس کے علاوہ 5000روپے اضافی چارجز بھی اداکرنا ہونگے۔ *جامعہ کراچی کے سردار یٰسین ملک پروفیشنل ڈویلپمنٹ فیسیلیٹز کے زیر اہتمام ’’اُوپٹیمائزنگ کسٹمرسروس‘‘ کے موضوع پر دوروزہ ورکشاپ 11 تا12 اپریل2014ء منعقد کی جارہی ہے ۔ورکشاپ کے اوقات دوپہر ایک بجے سے شام چار بجے تک ہونگے۔ ’’ٹریننگ اینڈ ڈیولپمنٹ ‘‘ کے موضوع پردوروزہ کورس15س ے16 اپریل منعقد کیا جارہاہے۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.