اسکولوں کی غفلت کا شکار بننے والے طلبہ اور خصوصی فیصلہ

image

ثا نوی تعلیمی بورڈ کراچی نے ایک اعلامیے میں یہ وضاحت کی ہے ، کہ ایسے تمام

طلباء و طالبات جو اپنے اسکولوں کی غفلت کی بناء پر اپنے امتحانی فارم جمع نہیں کرا

سکے ہیں ۔ ان کے تعلیمی سال کو ضا ئع ہونے سے بچانے کے لئے طلباء و طالبات کے وسیع

تر مفاد میں یہ فیصلہ کیا ہے کہ ان طلباء و طالبات کو ضمنی امتحانات 2014میں شرکت

کرنے کی خصوصی اجازت دی جائے گی ، جماعت نہم کے صرف ان طلباء و طالبا ت کے امتحانی

فارم قابل قبول ہونگے جن کے انرولمینٹ فارم /رجسٹریشن فارم پہلے سے جمع ہیں ۔

یہ فیصلہ چئیرمین ثانوی تعلیمی بورڈ فصیح الدین خان نے بچوں کی پریشانی کو مد نظر

رکھتے ہوئے کیا ہے ، مگر ایسے تمام اسکولوں کے خلاف سخت ضابطے کی کارروائی کی جائے

گی یہ اقدامات اسکولوں کے اس غیر ذمہ دارانہ رجحان کو روکنے کیلئے کئے جائیں گے

تاکہ آئندہ طلبا ء و طالبات کو اس قسم کی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے اور ساتھ ہی

حالیہ امتحانات کے سلسلے میں بورڈ انتظامیہ کے ساتھ بہترین تعاون کرنے کے سلسلے میں

تمام ادارے بشمول رینجرز و پولیس، کمشنر کراچی اور تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کا

بھی شکریہ ادا کیا ہے ۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.