Education News

انٹر کے سالانہ امتحانات دوسرے مرحلے کا آغاز 22 مئی سے

21 May, 2015 ہماری ویب

کراچی ۔ اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات محمد عمران خان چشتی نے اعلان کیا ہے کہ انٹر کے سالانہ امتحانات برائے 2015ء کے دوسرے مرحلے کا آغاز بروز جمعہ 22مئی سے ہورہا ہے جو بروز جمعہ 12جون تک جاری رہے گا۔ تفصیلات کے مطابق دوسرے مرحلے کے امتحانات میں کامرس ریگولر اور کامرس پرائیویٹ کے پرچے دوپہر ڈھائی بجے سے ساڑھے پانچ بجے تک منعقد ہوں گے۔ ان امتحانات میں تقریباً ایک لاکھ امیدوار حصہ لے رہے ہیں جس کیلئے شہر بھر کے تعلیمی اداروں میں مجموعی طور پر 103 امتحانی مراکز بنائے گئے ہیں۔جس میں سے 28امتحانی مراکز کو حساس قرار دیا گیا ہے۔ ... مزید

کراچی انٹرمیڈیٹ: ملتوی ہونے والے امتحانات کی نئی تاریخ

20 May, 2015 ہماری ویب

کراچی ۔ اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات محمد عمران خان چشتی نے اعلان کیا ہے کہ انٹرمیڈیٹ کے بروز جمعرات 14 مئی 2015ء کو ملتوی ہونے والے سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل، ہوم اکنامکس ،آرٹس ریگولر اور آرٹس پرائیویٹ گروپس کے پرچے بروز جمعرات 21 مئی 2015ء کو منعقد ہوں گے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ تمام پرچے پہلے دیئے گئے شیڈول کے مطابق سابقہ امتحانی سینٹرز پر ہی منعقد ہوں گے۔ناظم امتحانات محمد عمران خان چشتی نے مزید بتایا کہ آرٹس ریگولر گروپ کے سالانہ امتحانات برائے 2015ء کے عملی امتحانات 20 مئی 2015ء سے شروع ہورہے ہیں، ان امتحانات میں شرکت کے خواہشمند اور اہل طالب علم ضروری تفصیلات کیلئے اپنے کالجوں سے رابطہ کریں۔ ... مزید

میٹرک بورڈ کراچی: ملتوی کئے گئے امتحانات کی نئی تاریخ

19 May, 2015 ہماری ویب

ثانوی تعلیمی بورڈ ،کراچی کے ناظم امتحانات نعمان احسن کے اعلامیہ کے مطابق میٹرک بورڈ کراچی کے تحت ملتوی شدہ 14مئی کے عملی امتحانات اب21 مئی کومنعقد ہونگے۔ جبکہ سماعت سے محروم امیدواروں کا ملتوی شدہ اُردو کا پرچہ 25 مئی کو منعقد ہوگا۔ ناظم امتحانات نے مزید کہا کہ عملی امتحانات کے ہیڈز ، ایڈیشنل ہیڈز اور ڈپٹی ہیڈ ایگزامینر ۲۱ مئی کو ہونے والے عملی امتحانات کی نگرانی کویقینی بنائیں۔ ... مزید

انٹرمیڈیٹ کے تحت ہونے والے امتحانات ملتوی

13 May, 2015 ہماری ویب

کراچی ۔اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات محمد عمران خان چشتی نے اعلان کیا ہے ناگزیر حالات کی وجہ سے انٹرمیڈیٹ کے بروز جمعرات 14 مئی 2015ء کو صبح میں ہونے والے سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل، ہوم اکنامکس اور دوپہر میں ہونے والے آرٹس ریگولر اور آرٹس پرائیویٹ گروپس کے پرچے ملتوی کردیئے گئے ہیں، ملتوی ہونے والے پرچے بروز جمعرات 21 مئی 2015ء کو سابقہ شیڈول کے مطابق منعقد ہوں گے۔ ... مزید

انٹرمیڈیٹ کامرس پرائیویٹ گروپ کے امیدواروں کے ایڈمٹ کارڈز

13 May, 2015 ہماری ویب

کراچی (نیٹ نیوز) اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات محمد عمران خان چشتی نے اعلان کیا ہے کہ انٹرمیڈیٹ کامرس پرائیویٹ گروپ کے سالانہ امتحانات برائے 2015ء کے پرائیویٹ امیدواروں کے ایڈمٹ کارڈز ان کی جانب سے فراہم کیے گئے پتوں پر روانہ کردیئے گئے ہیں جبکہ وہ پرائیویٹ امیدوار جنہوں نے اس دوران اپنی رہائش تبدیل کرلی ہے وہ اپنے ایڈمٹ کارڈز امتحانی فارم میں درج کیئے گئے پتوں سے وصول کرلیں جبکہ ایسے پرائیویٹ امیدوارجنہیں بروز ہفتہ 16 مئی 2015ء تک ایڈمٹ کارڈز وصول نہیں ہوں وہ بروز پیر 18 مئی 2015ء سے اپنے رجسٹریشن کارڈ، امتحانی فارم جمع کرانے کی رسید اورمیٹرک کی مارکس شیٹ کی فوٹوکاپی کے ساتھ بورڈ آفس سے اپنے ایڈمٹ کارڈ کی نقل حاصل کرسکتے ہیں۔ ناظم امتحانات محمد عمران خان چشتی نے مزید بتایا کہ کامرس ریگولر کے امیدواروں کے ایڈمٹ کارڈز بھی تی ... مزید

میٹرک بورڈ کراچی: کل ہونے والے تمام امتحانات ملتوی

13 May, 2015 ہماری ویب

ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات نعمان احسن کے اعلامیہ کے مطابق کل مورخہ 14مئی 2015کو میٹرک بورڈ کراچی کے تحت منعقد کئے جانے والے تمام عملی امتحانات اور سماعت سے محروم امیدواروں کے امتحانات ملتوی کردئیے گئے ہیں۔ ان امتحانات کو منعقد کروانے کے لیے نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ نیز امتحانی کاپیوں کی جانچ پڑتال کے مراکز بھی کل بند رہیں گے۔ ... مزید

مہران یونیورسٹی پبلک اسکول٬ فرسٹ ائیر کلاسز میں داخلے

12 May, 2015 ہماری ویب

حیدرآباد (نیٹ نیوز) مہران یونیورسٹی ہائر سیکنڈری پبلک اسکول کے پرنسپل نے ایک اپنے ایک اعلامیہ میں کہا ہے کہ مہران یونیورسٹی پبلک اسکول میں فرسٹ ائیر کلاسز میں داخلے کے لیے درخواست فارم جمع کروانے کی آخری تاریخ 24 مئی مقرر کی گئی ہے- ... مزید

میٹرک بورڈ کراچی: بورڈ سے اسکولوں کے الحاق اور تجدید کے لیے شیڈول

06 May, 2015 ہماری ویب

ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے اعلامیہ کے مطابق تمام اسکولوں کے سربراہان کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ بورڈ سے نئے اسکولوں کے الحاق کے لیے ا& ... مزید

انٹرمیڈیٹ: امتحانی فارمز جمع کرانے کی خصوصی تاریخ

05 May, 2015 ہماری ویب

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات محمد عمران خان چشتی نے انٹرمیڈیٹ حصہ اول، حصہ دوم اور حصہ اول و دوم باہم کے کامرس ریگولراور کامرس پرائیویٹ گروپس کے سالانہ امتحانات برائے 2015ء میں شرکت کے خواہشمند ایسے امیدواروں کے لئے امتحانی فارمز جمع کرانے کی خصوصی تاریخوں کا اعلان کردیا ہے جو اپنے انرولمنٹ فارم یا رجسٹریشن فارم جمع کراچکے ہیں۔ تفصیلات بتاتے ہوئے محمد عمران خان چشتی نے کہا کہ پروگرام کے مطابق دونوں گروپس کے پرائیویٹ امیدوارا پنے امتحانی فارم متعلقہ سیکشنوں سے ضروری تصدیق کے بعد جبکہ ریگولر امیدوار اپنے کالج پرنسپل سے تصدیق کے بعد بروز منگل 5 مئی 2015ء سے بروز جمعرات 7مئی 2015ء تک ایک ہزار روپے لیٹ فیس کے ساتھ بورڈ آفس کے اکاؤنٹس سیکشن میں جمع کرواسکتے ہیں۔ ناظم امتحانات محمد عمران خان چشتی نے ہدایت کی ہے کہ تمام امیدوار اپ ... مزید

انٹرمیڈیٹ امتحانات: امتحانی مرکز کوتبدیل کرنے کا فیصلہ

04 May, 2015 ہماری ویب

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ نے گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری اسکول میمن گوٹھ ملیر میں ہونے والے نقل کے واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے اس امتحانی مرکز کوتبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور گورنمنٹ بوائز اینڈ گرلز ہائر سیکنڈری اسکول حاجی ناتھو ملیر کو نیا امتحانی مرکز بنادیا ہے جس میں وہ تمام امیدوار اپنے باقی رہ جانے والے پرچوں کے امتحان دیں گے جن کا امتحانی مرکز گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری اسکول مراد میمن گوٹھ تھا۔ اس ضمن میں بورڈ کی جانب سے جاری کئے گئے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ نئے امتحانی مرکز میں صبح اور شام دونوں شفٹوں میں شیڈول کے مطابق امتحان ہوگا۔ پریس ریلیز میں مزید بتایا گیا ہے کہ نئے امتحانی مرکز میں نیا عملہ تعینات کیا گیا ہے۔ نیا امتحانی مرکز گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری اسکول مراد میمن گوٹھ سے قریب ترین تعلیمی ادارہ ہے تاہم اعلیٰ ثانوی تعلیمی بور ... مزید

سماعت سے محروم طلباء و طالبات کے نویں و دسویں کے سالانہ امتحانات

01 May, 2015 ہماری ویب

ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات نعمان احسن کے اعلامیہ کے مطابق خصوصی طلباء طالبات کے نویں و دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات برائے سال ۲۰۱۵؁ بروز بد ھ ۶ مئی سے ۲۳ مئی تک منعقد ہونگے۔ ان امتحانات میں رجسٹرڈ طلباء و طالبات کی تعداد ۱۹۰ ہے۔ ایڈمٹ کارڈ بروز ہفتہ ۲ مئی کو بورڈ ہذا سے اسکولوں کو جاری کئے جائیں گے۔ ان امتحانات کے لئے تمام امیدواروں کا امتحانی مرکز گورنمنٹ پائلٹ گرلز ہائر سیکنڈری اسکول ناظم آباد نمبر ۳مقرر کیا گیاہے۔ یہ امتحانات صبح کی شفٹ میں صبح ۹ بجے سے ۱۲ بجے دوپہر تک منعقد ہونگے۔ امتحانی مرکز پر پرچہ جات کی بروقت ترسیل کے لئے سینٹر کنٹرول آفیسر (C.C.O.)کا تقرر کردیا گیا ہے جو پرچہ جات شروع ہونے سے لیکر اختتام تک اپنی ذمہ داریاں سینٹر پر ہی انجام دیں گے۔ ان خصوصی طلباء و طالبات کیلئے امتحانی مرکز پر تمام ممکنہ سہولیات فر ... مزید

نویں اور دسویں جماعت کے عملی امتحانات 2مئی سے شروع ہونگے

29 Apr, 2015 ہماری ویب

ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظمِ امتحانات نعمان احسن کے اعلامیہ کے مطابق بورڈ سے الحاق شدہ تمام سیکنڈری اسکولوں کے سربراہان ک  ... مزید

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے تحت تمام گروپس کے امتحانات کا آغاز

29 Apr, 2015 ہماری ویب

کراچی (نیٹ نیوز) اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے تحت پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، ہوم اکنامکس، سائنس جنرل گروپ اور آرٹس پرائیویٹ اور ریگولر کے امتحانات منگل سے شروع ہوئے۔ پہلے دن صبح کے وقت ساڑھے نو بجے سے ساڑھے بارہ بجے تک 113 امتحانی مراکز میں انٹر کا اردو کا پرچہ لیا گیاجبکہ شام کی شفٹ میں 46 امتحانی مراکز میں آرٹس ریگولر اور پرائیویٹ کا انگریزی کا پرچہ ہوا۔اس موقع پر میڈیا ٹیم کے ساتھ انٹربورڈ کے چیئرمین پروفیسر انوار احمد زئی کی سربراہی میں اعلیٰ اختیاری معائنہ ٹیم نے مختلف امتحانی مراکز کا اچانک دورہ کیا۔ ٹیم میں ناظم امتحانات محمد عمران خان چشتی، سیکریٹری بورڈ ارشد حسین قاضی، ڈائریکٹر جنرل کالجزڈاکٹر ناصر انصار، ڈائریکٹر جنرل پرائیویٹ اسکولز منسوب احمد صدیقی اور پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے اراکین شامل تھے۔ بورڈ کی جانب سے کمپیوٹرائز ڈ ایڈمٹ ... مزید

ڈی فارمیسی پروگرام: داخلہ فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

28 Apr, 2015 ہماری ویب

جامشورو ( نیٹ نیوز ) لیاقت میڈیکل یونیورسٹی جامشورو کے میڈیا کو آرڈینیٹر ڈاکٹر سروپ بھالیہ کے اعلانیہ کے مطابق لمس یونیورسٹی جامشورو میں نئی قائم کی گئی کالج آف فارمیسی میں فارمیسی ڈی پروگرام میں داخلہ فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کر کے 30 اپریل مقرر کی گئی ہے- ... مزید

نویں اور دسویں جماعت کے عملی امتحانات 2مئی سے

24 Apr, 2015 ہماری ویب

کراچی (نیٹ نیوز) ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظمِ امتحانات نعمان احسن کے اعلامیہ کے مطابق بورڈ سے الحاق شدہ تمام سیکنڈری اسکولوں کے سربراہان کو اطلاع دی جاتی ہے کہ نویں اور دسویں جماعت سائنس اور جنرل گروپ (ریگولر) کے عملی امتحانات ۲مئی ۲۰۱۵؁ سے شروع ہونگے جو ۲۰ مئی۲۰۱۵؁ تک جاری رہینگے۔ عملی امتحان میں پچھلے سال کے فیل شدہ اُمیدوار اپنے اسکول کے موجودہ اُمیدوار وں کے ساتھ امتحان دے سکتے ہیں۔جبکہ ایڈیشنل پیپرز ،امپرومنٹ آف گریڈ،اوّل ودوم باہم (کمبائنڈ) اور دوسرے بورڈ سے آنے والے امیدواروں کے امتحانات بعد میں منعقد کئے جائیں گے۔ ... مزید

انٹرمیڈیٹ: پرائیویٹ امیدواروں کے ایڈمٹ کارڈز

23 Apr, 2015 ہماری ویب

کراچی (نیٹ نیوز) اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات محمد عمران خان چشتی نے اعلان کیا ہے کہ انٹرمیڈیٹ پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل اور آرٹس گروپس کے سالانہ امتحانات برائے 2015ء کے پرائیویٹ امیدواروں کے ایڈمٹ کارڈز ان کی جانب سے فراہم کیے گئے پتوں پر روانہ کردیئے گئے ہیں جبکہ سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل، میڈیکل ٹیکنالوجی، ہوم اکنامکس ، آرٹس گروپس اور ڈپلومہ ان فزیکل ایجوکیشن کے ریگولر امیدواروں کے ایڈمٹ کارڈز کالجز بھیج دیئے گئے ہیں، ریگولر امیدوار اپنے ایڈمٹ کارڈز اپنے متعلقہ کالجوں سے حاصل کرسکتے ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ وہ پرائیویٹ امیدوار جنہوں نے اس دوران اپنی رہائش تبدیل کرلی ہے وہ اپنے ایڈمٹ کارڈز امتحانی فارم میں درج کیئے گئے پتوں سے وصول کرلیں جبکہ ایسے پرائیویٹ امیدوارجنہیں بروز جمعہ 24اپریل 20 ... مزید

میٹرک بورڈ کے تحت سالانہ امتحانات 2015بحسن خوبی اختتام پذیر۔۔۔۔۔

23 Apr, 2015 ہماری ویب

کراچی (نیٹ نیوز)شہر قائد میں ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے زیر اہتمام گذشتہ دنوں ہونے والے میٹرک کے سالانہ امتحانات 2015بحسن و خوبی اخ ... مزید

میٹر ک امتحانات کا تیرہواں روز ۔۔۔امیدوار کاپی لے کر فرار،

22 Apr, 2015 ہماری ویب

کراچی (نیٹ نیوز)میٹرک بورڈ کے تحت جاری سالانہ امتحانات 2015؁ٗ؁ء کے تیرہویں روز آج صبح کی شفٹ میں انگریزی پرچہ اول جماعت دہم جبکہ دوپ ... مزید

ریگولر امیدواروں کے ایڈمٹ کارڈز کے اجراء کی تاریخ کا اعلان

21 Apr, 2015 ہماری ویب

کراچی ۔ اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے ناظم امتحانات محمد عمران خان چشتی نے 14اپریل 2015ء سے 16اپریل 2015ء تک امتحانی فارم جمع کروانے والے ریگولر امیدواروں کے ایڈمٹ کارڈز کے اجراء کی تاریخ کا اعلان کردیا ہے۔ تفصیلات بتاتے ہوئے محمد عمران خان چشتی نے کہا کہ وہ امیدوار جنہوں نے انٹرمیڈیٹ حصہ اوّل، حصہ دوم اور حصہ اوّل و دوم باہم کے پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل، آرٹس ریگولر، میڈیکل ٹیکنالوجی ہوم اکنامکس، خصوصی امیدواروں اور ڈپلومہ ان فزیکل ایجوکیشن کے سالانہ امتحانات 2015ء میں شرکت کیلئے 14اپریل 2015ء سے 16اپریل 2015ء تک اپنے امتحانی فارم جمع کروائے تھے وہ اپنے ایڈمٹ کارڈز بروز جمعرات 23 اپریل 2015ء سے اپنے کالجوں سے حاصل کرسکتے ہیں۔محمد عمران خان چشتی نے مزید بتایا کہ انہی تاریخوں میں امتحانی فارم جمع کروانے والے پرائیویٹ امیدواروں کے ای ... مزید

میٹرک کے جاری سالانہ امتحانات 2015کا دسواں روز

18 Apr, 2015 ہماری ویب

میٹر ک بورڈ کراچی کے تحت جاری سالانہ امتحانات 2015کے دسویں روز آج صبح کی شفٹ میں اسلامیات اور اخلاقیات (برائے غیر مسلم طلباء )سا ئنس گ&# ... مزید

ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے سالانہ امتحانات کا نواں روز

17 Apr, 2015 ہماری ویب

ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے زیر اہتمام ہونے والے سالانہ امتحانات 2015کے نویں روز صبح کی شفٹ میں انگریزی پرچہ اوّل (جماعت نہم سائنس گž ... مزید

میٹرک کے جاری سالانہ امتحانات 2015 کا آٹھواں روز ۔۔۔۔۔

16 Apr, 2015 ہماری ویب

میٹرک بورڈ کے تحت جاری سالانہ امتحانات 2015کا آٹھواں روز جس میں آج صبح کی شفٹ کے دوران ریاضی جماعت دہم (سائنس گروپ )اور دوپہر کی شفٹ می& ... مزید

میٹرک کے جاری سالانہ امتحانات 2015کا ساتواں روز ۔۔۔۔۔

15 Apr, 2015 ہماری ویب

ثانوی تعلیمی بورڈ کے تحت جاری سالانہ امتحانات 2015 ؁ء کے ساتویں روز آج صبح کی شفٹ میں کیمسٹری جماعت نہم (سائنس گروپ) جبکہ دوپہر کی شفٹ & ... مزید

میٹرک کے جاری سالانہ امتحانات 2015کا چھٹا روز ۔۔۔۔۔

14 Apr, 2015 ہماری ویب

شہر قا ئد میں جاری ثانوی تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام سا لا نہ امتحانات 2015؁ٗ؁ء کے چھٹے روز آج صبح فزکس (سائنس گروپ)جبکہ دوپہر کی شفٹ میں  ... مزید

میٹرک کے جاری سالانہ امتحانات 2015کا پانچواں روز ۔۔۔۔۔

13 Apr, 2015 ہماری ویب

کراچی میں میٹرک کے جاری سالانہ امتحانات کے 2015کے پانچویں روز صبح کی شفٹ میں سندھی سلیس ،سندھی نارمل ،اردو متبادل ،انگریزی ادب اور ... مزید

انٹر: ڈپلومہ ان فزیکل ایجوکیشن کے عملی امتحانات 21 اپریل سے

11 Apr, 2015 ہماری ویب

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات محمد عمران خان چشتی نے اعلان کیا ہے کہ ڈپلومہ ان فزیکل ایجوکیشن کے سالانہ امتحانات برائے 2015ء کے عملی امتحانات 21اپریل 2015ء سے شروع ہورہے ہیں، ان امتحانات میں شرکت کے خواہشمند اور اہل طالب علم ضروری تفصیلات کیلئے اپنے کالجوں سے رابطہ کریں۔ ... مزید

میٹرک کے جاری سالانہ امتحانات 2015 کا چوتھا روز ۔۔۔۔۔

11 Apr, 2015 ہماری ویب

ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے زیر اہتمام سا لانہ امتحانات کے چوتھے روزآج صبح کی شفٹ میں اردو نارمل ، اردو سلیس اور جغرافیہ پاکستان &# ... مزید

انٹر: امتحانی فارمز جمع کروانے کیلئے خصوصی تاریخ

10 Apr, 2015 ہماری ویب

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات محمد عمران خان چشتی نے طلباء کے مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے انٹرمیڈیٹ حصہ اول، حصہ دوم اور حصہ اول و دوم باہم کے سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل، میڈیکل ٹیکنالوجی، ہوم اکنامکس،آرٹس ریگولر، آرٹس پرائیویٹ، ڈپلومہ ان فزیکل ایجوکیشن، امپروومنٹ آف ڈویژن، ایڈیشنل سبجیکٹس اور بینیفٹ کیسز کے سالانہ امتحانات برائے 2015ء کے امتحانی فارمز جمع کروانے کیلئے خصوصی تاریخوں کا اعلان کردیا ہے۔تفصیلات بتاتے ہوئے محمد عمران خان چشتی نے کہا کہ پروگرام کے مطابق ان تمام گروپس کے پرائیویٹ امیدوار اپنے امتحانی فارم متعلقہ سیکشنوں سے ضروری تصدیق کے بعد جبکہ ریگولر امیدوار اپنے کالج پرنسپل سے تصدیق کے بعد بروز منگل 14اپریل 2015ء سے بروز جمعرات 16اپریل 2015ء تک ایک ہزار روپے لیٹ فیس کے ساتھ بورڈ آفس کے اکاؤنٹس س ... مزید

کراچی میں جاری سالانہ امتحانات 2015کا تیسرا روز ۔۔۔۔

10 Apr, 2015 ہماری ویب

میٹرک بورڈ کراچی کے تحت جاری سالانہ امتحانات کے تیسرے روز صبح کی شفٹ میں حیا تیات (سا ئنس گروپ)جبکہ دوپہر کی شفٹ میں اردو لازمی ،ار ... مزید

ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے امتحانات پر امن ماحول میں جاری

09 Apr, 2015 ہماری ویب

ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے تحت جاری سالانہ امتحانات 2015کے دوسرے روز صبح کی شفٹ میں انگریزی دوم (سائنس گروپ )جبکہ دوپہر کی شفٹ میں جن ... مزید

Education News Urdu – Education is one of the essentials to survive in the World. No one can neglect or ignore the significance of education. It is one of the compulsions that can lead the world towards growth, progress, & prosperity. This page caters the education based news from various domains of Pakistani education system. You can check out the examination results for SSC, HSC, B. Com papers online. We also cater the admission test results for various universities on this page. Education News Urdu is a paradise for students and educationists as it accommodates the news in Urdu for all the latest updates about the education system, examinations, results etc.

Daily live updated Education News Urdu can be accessed online from HamariWeb news source. We are the sole provider of authentic news for this page in Pakistan. You can access Education News Urdu online published on HamariWeb. You can search, watch and share with your friends all the latest Education News from this page.

Reviews & Comments on Education News

Karchi bord pakistan ka sub sa gira hova bord hai.dam hai to k.i.u bord ma papr daky cheak kro ak br udar jo fast ata hai wo idar fail ny kam nbr sa pas krgy.... View News
Hajat hussahn, Gilgit baltistan 18 Aug, 2016

federal urdu university ka BA private part I ka result kab aye ga please........... bata dijiye ....... View News
Saf, khi 15 Aug, 2016

9th ka result kb aye ga???????.... View News
Azam Tariq, Lahore 14 Aug, 2016

please allah kliyai result show karo aap bord walona mujha khudkushi karna fr majhbor kardiya hai.... View News
syed saleem, karachi city station 11 Aug, 2016

Karachi me Nine ka result kab tak aye ga.... View News
Tofiq Alam, Karachi 09 Aug, 2016

MORE ON NEWS
MORE ON HAMARIWEB