تیسری جنگ

بنی سرائیل اللہ تعالی کی سر کش قوم تھی ۔انبیاء کے ناحق قتل اور احکامات سےر وگردانی کی وجہ سے ذلت اورمسکنیت ان پر غالب کر دی گئی ۔ اور یہ در بدر ہوگئے ۔ مارے مارے پھر نے کے بعد جب حضرت عیسی کا نزول ہوا۔اور انہیں پیغمبر آخر الزماں کی آمد کی خبر ہوئی تو یہ لوگ مکہ میں آباد ہو نے لگ گئے ۔ ان کاخیال تھاکہ نجات دہندہ ان میں سے آئیں گے۔

حضرت محمد کواللہ تعالی نے بنی اسماعیل میں پیدافر مایا۔یہ دیکھ کریہ یہودی بپھر گئے اور دشمنی کا راستہ اختیار کیا ۔ حضرت عمر کے دورخلافت میں یروشلم فتح ہوا ۔اور یہودی اپنی شکست کا بدلہ لینے کے لئیے عیسائیوں سے گٹھ جوڑ کر نے لگے۔ چنا نچہ مسمانوں پہ صلیبی جنگیں مسلط کر دی گئیں ۔اور مقدس سر زمین لہو سے رنگین کر دی گئی۔وقت گزرنے ے سا تھ ساتھ مسلمان بے عملی کا شکار ہوتےگئے۔یورو اور ڈالر کے سودی نظام نے معاشی میدان مں کمر توڑی ۔اسلام سے دوری نے کردار میں اخلاقی قدرو ں کی تنزلی کی ۔زوال پذیرقوم پسماندگی کاشکار ہوتی گئی۔ اللہ تعالی اپنےبندوں پر بہت مہر بان ہے لیکن ظلم کاقانون اور اس پرقائم معاشرہ کبھی پنپ نہیں سکتا ۔ اور پھر اللہ تعالی کی سزا کاسلسلہ شروع ہو جا تا ہے ۔آج مسلمانوں کی کمزوری نے امریکہ اوراسرائیل کے اتحاد کو تقویت دی ہے۔آج کامسلمان عمل کی بجائے نعرے کو اسلام سمجھ بیٹھا ہے ۔ نعرے لگائے ،احتجاج کیا ،آوازبلند کی اور پھرخاموشی۔ یہ اسلام کی تعلیمات نہیں ہیں ۔ یہ وہ مذہب ہے جواخلاق اور کردار سے پھیلا ۔ صیہونی قوتوں کے مقابلے کے لیے اسوہ حسنہ کی پیروی لازم ہے ۔ پھر اللہ کی مدد شامل ہوتی ہے۔
مٹھی بھر مسلمان اقوام ِعالم پراسی کردار کی بلندی کی وجہ سےچھائےتھے۔۔
وہ تیسری عالمی جنگ جسکاآغاز ہو نے والاہے اسکی تیاری اور چال اسرائیل اس صدی کے آغاز سے کر رہا ہے ۔اللہ تعالی کی تدبیر انشااللہ کفار کی چالوں پہ غالب ہو گی ۔”واللہ خیر المکرین “
ٹرمپ کے سفارت خانے کے قیام کے اقدام سے امن کو خطرہ تولاحق ہواہے۔ لیکن یہ دنیاکے اختتام کے سلسلے کی کڑ یاں ہیں ۔ دجال کی آمد کی تیاری ہے ۔اور مسلمان ہونے کی حثیت سے ہمارے لیے بھی خطرہ کی گھنٹی ہے کہ قیامت قریب ہے ۔ہر انسان کی موت اسکے لیے قیامتِ صغری ہے ۔اور اسکی تیاری ہمارے لیے ہر فتنہ اور قیامت سے امن میں رہنے کی تدبیر ہے ۔ آئیے آخرت کی تیاری کریں ۔ ربناتقبل منا۔

NADIA UMBER LODHI
About the Author: NADIA UMBER LODHI Read More Articles by NADIA UMBER LODHI: 51 Articles with 79985 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.