اقوام متحدہ کے عالمی دن اور ہماری سرگرمیاں

اسلام سب انسانوں کے ساتھ حسن اخلاق،رواداری اور بھائی چارے کا حکم دیتا ہے دین اسلام واحد مذہب ہے جس میں حقوق العباد کو سب سے زیادہ اہمیت دی گئی ہے گزشتہ صدی میں اقوام متحدہ،ادارہ برائے انسانی حقوق اور اس طرح کی بے شمار تنظیمیں جو کہ انسانی حقوق کی بات کرتی ہیں ان کو بھی یہ بات ماننا ہو گی کہ ان کا موجودہ منشوردین اسلام نے 1439سال قبل ہم تک پہنچا دیا تھا کیونکہ اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات پیش کرتا ہے۔ اقوام متحدہ کی جانب سے ہیپاٹائٹس سے بچاؤکا عالمی دن،ایڈز سے بچاؤ کا عالمی دن،معذور افراد کا عالمی دن،سفید چھڑی کا عالمی دن،انسانی حقوق کا عالمی ،خواتین کا عالمی دن ،مزدوروں کا عالمی دن ،انسداد منشیات کا عالمی دن اور دیگر اس طرح کے دن انسانیت کی ہی بات کرتے ہیں جبکہ ہم بطور مسلمان خوش قسمت ہیں کہ ہمارے دین کی تعلیمات میں انسانیت کی فلاح و بہبود کو مقدم رکھا گیا ہے۔قارئین کرام ! گزشتہ روز اوکاڑہ میں تین اہم تقریبات کا انعقاد ہوا پہلی تقریب یوم انسانی حقوق کے عالمی دن کے حوالہ سے ڈسٹرکٹ انڈسٹریل ھوم محکمہ سوشل ویلفیئرکے زیر اہتمام منعقد ہوئی جبکہ دوسری بڑی تقریب الحمرا آرٹس کونسل اوکاڑہ میں اسلامی جمعیت طلبہ اوکاڑہ کے زیر اہتمام ضلع بھر کے شائننگ سٹارزہیروز اور تعلیمی میدان میں نمایاں کارکردگی مظاہرہ کرنے والے طلبا وطالبات کو ایوارڈ دینے کے لیے منعقد ہوئی تیسری تقریب گورنمنٹ اسپیشل ایجوکیشن سنٹر تھری ریمینگ ڈس ابیلیٹیزمیں معذور بچوں کے عالمی دن کی مناسبت سے منعقد کی گئی ۔ڈسٹرکٹ انڈسٹریل ھوم محکمہ سوشل ویلفیئرکے زیر اہتمام منعقد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مینجر محکمہ صنعت زار اشتیاق احمد خاں ،ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ایازگِل ،سابق سینئر نائب صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اوکاڑہ مس صائمہ رشیدایڈووکیٹ ،صدر سٹی پریس کلب رجسٹرڈ محمد مظہررشید چودھری نے کہا کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے خلاف حکومت اور سول سوسائٹی کو مل جل کر بھر پور اقدامات کرنا ہونگے اور معاشرہ کے ہر فرد کو دین اسلام کی تعلیمات کے مطابق اپنی زندگیوں کو ڈھالنا ہوگا پیارے نبی حضرت محمد ﷺ کی سنت پر عمل کرنے سے ہم معاشرے میں انسانیت کے اُس تصور کو عملی شکل میں دیکھ سکتے ہیں جسکا حکم قرآن مجید میں موجود ہے ۔الحمرا آرٹس کونسل اوکاڑہ میں اسلامی جمعیت طلبہ اوکاڑہ کے زیر اہتمام ضلع بھر کے شائننگ سٹارزہیروز اور تعلیمی میدان میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبا وطالبات کو ایوارڈ دینے کی تقریب میں ضلع بھر کے سکولز کالجز کے طلباو طالبات نے نعت و قرات ،تقاریر ،پینٹنگ اور ذہنی آزمائش کے مقابلوں میں حصہ لیا اوکاڑہ شائننگ اسٹارز ہیروزکے ایوارڈز سماجی ورکرالخدمت ویلفیئر کونسل رینالہ خورد کے جنرل سیکرٹری سید ندیم مقصود جعفری ،معروف خطاط اصغر مغل ،صحافت کے شعبہ میں صدر سٹی پریس کلب رجسٹرڈ محمد مظہررشید چودھری ،کالمسٹ کونسل آف پاکستان کے صدر احتشام جمیل شامی ،کمپیوٹر گرافک و ڈیزائنر غلام مصطفی مغل ،معروف نعت خواں پروفیسر امین انجم اور دیگر کو دیے گئے طلبا و طالبات میں ذہنی آزمائش کے سلسلہ کو معروف کمپیئرپروفیسر ریاض خان نے انتہائی خوبصورت انداز میں کرتے ہوئے انعامات دیے ۔تیسری تقریب گورنمنٹ اسپیشل ایجوکیشن سنٹر تھری ریمینگ ڈس ابیلیٹیزمیں معذور بچوں کے عالمی دن کی مناسبت سے منعقد کی گئی جس میں معذور افراد کی فلاح وبہبود کے لیے کیے گئے اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے سکول کی پرنسپل مسز انیلہ طارق ،ہیومن رائٹس کمیٹی لاھور ہائی کورٹ بار برائے ضلع کی سابق چیئرپرسن مس صائمہ رشید ایڈووکیٹ اور سنٹر کے اساتذہ نے حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ معذور افراد کے لیے بنائے گئے قوانین کو عملی طور پر ہر شعبہ لاگو کرنے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں تاکہ اسپیشل افراد کومعاشرہ کا مفید شہری بنانے کے ساتھ ساتھ لوگوں کے رویوں کو بھی خصوصی افراد کے ساتھ انسان دوست بنایا جا سکے تقریب کے مہمان اعزاز سماجی ورکر وصحافی محمد مظہررشید چودھری تھے٭
 

Muhammad Mazhar Rasheed
About the Author: Muhammad Mazhar Rasheed Read More Articles by Muhammad Mazhar Rasheed: 129 Articles with 120857 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.