استاد کو میرا سلام

ہم اپنی آنکھوں کی روشنی سے دنیا کو دیکھتے ہیں پرکھتے ہیں اور زندگی کے بہت سارے تجربات حاصل کرتے ہیں سیکھتے ہیں چیزیں دیکھنے کے بعد اس پر ہمارا رد عمل ہماری ہی سوچ کہ ہم نے کیا دیکھا اور کیا دیکھنا چاہتے سب کی عکاسی کرتی ہے کہ ہماری آنکھیں اچھائی کو بھی دیکھتی ہیں اور برائی کو بھی لیکن ہم کس چیز کو اپناتے ہیں یہ ہماری سوچ اور ضمیر کا فیصلہ ہوتا ہے۔ بعض اوقات ہم اچھائی دیکھتے ہیں لیکن اپنی سوچ کی وجہ سے اس میں برائی کی تلاش کرنا شروع کر دیتے ہیں ہمیں اس پر بھی غور کرنا چاہیے کہ جو اچھا کام کر رہا ہے اس کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے دوسروں کو بھی آگاہ کرنا چاہیے تاکہ ان کو دیکھ کر دوسروں کا حوصلہ بلند ہو اور معاشرے میں اچھائی کی اہمیت بڑھ جائے-

آج صبح کسی کام کے سلسلے میں گھر سے راجن پور شہر کی طرف جارہا تھا تو دل میں اچانک دل میں خیال آیا کہ آج انڈس ہائی وے کی بجائے مشرقی جانب لنک روڈ کو استعمال کرتا ہوں کوئی ایسی کہانی مل جائے جس کو اپنے لفظوں کے سانچے میں ڈھال سکوں۔ میں نے جب انڈس ہائی وے اتر کر لنک روڈ کا رخ کیا تو ایک پرائمری سکول ٹیچر محمد صدیق صاحب ایک چار پانچ سال کے بچے کے ہمراہ اپنے سکول پیدل جا رہے تھے میں نے احتراماً ماسٹر صدیق صاحب کے پاس اپنی موٹر سائیکل روکی اور ان کو سکول تک چھوڑنے کی گزارش کی ان کی مہربانی وہ میرے ساتھ چلنے کو تیار ہو گئے میں نے ماسٹر صاحب سے پوچھا یہ بچہ آپ کا کیا لگتا ہے انہوں نے کہا اس بچے کا نام شکیل ہے یہ میرے گھر کے قریب رہتا ہے اس کا والد ان پڑھ ہے لیکن بچے کو پڑھنے کا شوق ہے یہ صبح سویرے تیار ہو کر میرے پاس آجاتا ہے اور میں اسے اپنے ساتھ سکول لے جاتا ہوں اور چھٹی کے وقت بھی میرے ساتھ ہی واپس آتا ہے-

ماسٹر صدیق صاحب کی یہ بات میرے لئے کسی حیرانی سے کم نہ تھی کہ آج کے دور میں اپنے پیشے سے مخلص ہونے کے علاوہ ایک ایسی ذمہ داری ادا کر رہیں جو کہ اس بچے کے والدین کو ادا کرنی چاہیے تھی ایسے تو نہیں کہا جاتا استاد کو والدین کا رتبہ حاصل ہے۔ میرے خیال میں ماسٹر محمد صدیق صاحب کی ذمہ داری صرف سکول میں بچوں کو پڑھانے کی ہے لیکن وہ تعلیم دینے کے ساتھ معاشرے کے ایک اہم فرد کی حیثیت سے اپنی ذمہ بھی خوب نبھا رہے ہیں شاید ان کی یہ خوبی اور اچھائی محکمہ کے افسران اور ادارے کے سربراہ کو نظر نہ آئی ہو مجھے نظر آئی تو میں اس کا اظہار کر رہا ہوں آپ تصویر کو غور سے دیکھیں تو اس میں سورج اپنی پور آب تاب کے ساتھ روشن ہو کر طلوع ہو رہا مجھے تصویر میں دو سورج طلوع ہوتے دیکھائی دے رہے ہیں ایک وہ سورج جو شام کو ڈوب جاتا ہے دوسرا وہ جو کبھی نہیں ڈوبتا وہ اس بچے کا روشن مسقبل جو ایسے ہی ماسٹر محمد صدیق کی طرح آگے علم کی روشنی پھیلاتا رہے گا-

ماسٹر محمد صدیق کی طرح اور بھی ایسے قابل احترام استاتذہ کرام ہوں گے جو اب تک ہماری کئی نسلوں کا مستقبل روشن کر چکے ہیں لیکن ہم اپنے محسنوں کو بھول جاتے ہیں۔ آج کے دور میں استاد ایک مظلوم طبقہ بن کر رہے گیا ہے جس کو عزت احترام دینا چاہیے تھا اس کی ہم تذلیل کر رہے ہیں اس کو مختلف دفتری کاموں الیکشن ڈیوٹی اور بچے جمع کرنے پر لگا دیا ہے اوپر سے ظلم یہ کیا ایک میٹرک پاس ریٹیرڈ فوج کو اس کے اوپر لگا دیا چلو اس کی غلطیاں تلاش کر کے لے آؤ حالانکہ ایسا شخص جو اپنے محکمہ سے ناکارہ ہو چکا ہے اسے قوم بنانے والے استاد کا افسر بنا دیا گیا ہے کیا اس نے کبھی استاد کئ آضافی ڈیوٹی اور اچھے کام کا لکھ کر بھیجا ہے کبھی نہیں اس کی ڈیوٹی صرف خامیاں تلاش کرنا ہے ۔ مجھے سندھ میں خواتین و مرد ٹیچرز کو پولیس کے ہاتھوں ڈنڈے کھاتا دیکھ کر بہت افسوس ہوا اس موقع پر ایک استاد کی بات یاد آ گئی کہ اگر حکومت اور ادارے ہم ٹیچرز کو غلط سمجھتے ہیں تو ہمیں وہ سب ڈگریاں واپس کر دی جائیں جو اب تک ہم بچوں کو پڑھا چکے ہیں-

ایک استاد معاشرے کو تشکیل دینے میں اپنا اہم کردار ادا کرتا ہے وہ علم کے ذریعے مجھے اور آپ کو اور ہم سب کے بچوں کے رویوں کی تعمیر کرتا ہے میں آخر میں ماسٹر محمد صدیق کو سلوٹ پیش کرتا ہوں اور ان جیسے دیگر استاتذہ کرام کو جو اپنے پیشے اور معاشرے کے ساتھ مخلص ہیں ماسٹر محمد صدیق کو پڑھاتے پڑھاتے 30 سال سے زیادہ عرصہ ہو چکا ہے جو آج کل کوٹلہ نصیر ہائی سکول تحصیل راجن پور میں تعنات ہیں میں ہیڈ ماسٹر صاحب کوٹلہ نصیر ہائی سکول سے بھی اور محکمہ تعلیم کے افسران سے گزارش کروں گا کہ وہ ماسٹر محمد صدیق کے اس اعلی اقدام پر ان کی حوصلہ افزائی کریں اس کے علاوہ معاشرے دیگر افراد بھی اپنے آس پاس استاتذہ کرام کی عزت کریں ان کی حوصلہ افزائی کریں یہ لوگ ہماری نسلوں کے معمار ہیں ان کی قدر ہمارے اوپر واجب ہے-

Abdul Jabbar Khan
About the Author: Abdul Jabbar Khan Read More Articles by Abdul Jabbar Khan: 151 Articles with 129655 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.