پیٹ میں کیڑے٬ علامات اور نجات کے طریقے

پیٹ میں کیڑے ایک عام مرض ہے جو اکثر بچوں میں پائے جاتے ہیں مگر بڑے بھی اس کا شکار ہوسکتے ہیں۔ پاکستان کا موسم پیٹ میں ان کیڑوں کے لیے سازگار ماحول فراہم کرتا ہے اور یہ آلودہ پانی پینے، بغیر دھوئے پھل یا سبزیاں کھانے اور غیر معیاری مشروب پینے سے انسانی جسم کا حصہ بن سکتے ہیں۔
 

image


علامات
اکثر اس کی علامات اتنی عام ہوتی ہیں کہ لوگ توجہ بھی نہیں دیتے، یا انہیں پہچاننے سے قاصر رہتے ہیں، تاہم ڈان کے مطابق عام طور پر درج ذیل علامات نظر آتی ہیں۔

ہر وقت بھوک لگنا۔
جوڑوں کی اکڑن یا سوجن۔
یاداشت کے مسائل۔
سانس کے مسائل۔
خارش، خصوصاً منہ، ناک اور پیٹ کے ارگرد۔
مسوڑوں میں خون۔
جلدی امراض جیسے السر، زخم، چنبل وغیرہ۔
پل پل مزاج بدلنا۔
سر درد۔
کھانے کی خواہش ختم ہوجانا۔
فوڈ الرجی۔
جنک اور میٹھے پکوانوں کی خواہش بڑھ جانا۔
ہر وقت نظام ہاضمہ کے مسائل۔
خون کی کمی۔
 

image


علاج کیا ہے؟
اگر یہ علامات نظر آئیں تو سب سے پہلے کسی ڈاکٹر سے رجوع کرنا ہی سب سے بہتر حکمت عملی ہے، گھریلو ٹوٹکے بھی اس حوالے سے آزمائے جاسکتے ہیں، مگر ڈاکٹر کو ترجیح دینا زیادہ بہتر ہوتا ہے، ویسے اس حوالے سے چند گھریلو ٹوٹکے درج ذیل ہیں۔

تازہ لہسن
لہسن اس طرح کے کیڑوں کو نکال باہر کرنے کے لیے مؤثر ترین چیزوں میں سے ایک ہے، اگر لہسن کا ذائقہ کڑوا محسوس ہو تو اس کا عرق نکال لیں یا پیس لیں، ایک ٹکڑے سے آغاز کریں اور بتدریج مقدار بڑھالیں۔

کھیرے کے بیج
غذائی نالی سے ٹیپ وارم کو نکالنے کے لیے کھیرے کے بیج بھی موثر ثابت ہوسکتے ہیں، ان بیجوں کا سفوف ان کیڑوں کے انفیکشن سے بچاﺅ اور ٹیپ وارم سے نجات کا کام کرتا ہے۔ ان بیجوں کو پیس لیں اور روزانہ ایک چائے کا چمچ استعمال کریں۔
 

image

لونگ
لونگ میں موجود اجزاء جراثیم کش خصوصیات کے حامل ہوتے ہیں جو دوران خون اس کے ذریعے کیڑوں اور ان کے انڈوں کا خاتمہ کرتے ہیں۔

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE:

Intestinal worms, also known as parasitic worms, are one of the main types of intestinal parasites. Common types of intestinal worms include: flatworms, which include tapeworms and flukes and roundworms, which cause ascariasis, pinworm, and hookworm infections.