سال 2017 کے چند چونکا دینے والے گھر

دنیا بھر میں آپ کو تمام سائز اور تمام اشکال کے گھر دکھائی دیں گے اور بہت سے گھر ایسے بھی ہوتے ہوں گے جن کی خوبصورتی دیکھ کر آپ کی نگاہ وہی ٹھہر جاتی ہوگی- لیکن دنیا میں چند گھر اپنے منفرد ڈیزائن٬ اردگرد کے دلچسپ ماحول یا انتہائی اعلیٰ اور نفیس تزئین و آرائش کی بدولت بھی شہرت رکھتے ہیں جنہیں دیکھتے ہی انسان چونک جاتا ہے اور چند لمحوں کے لیے اردگرد کے ماحول کو بھی فراموش کر بیٹھتا ہے- چند ایسے ہی سال 2017 کے منتخب کردہ منفرد گھروں کا احوال آج کے اس آرٹیکل میں پڑھیں:
 

Time Out
بظاہر کلاک ٹاور دکھائی دینے والی یہ عمارت درحقیقت ایک پینٹ ہاؤس ہے جو کہ سان فرانسسکو میں واقع ہے- اس کی ظاہری شکل اکثر لوگوں کے لیے دھوکے کا باعث بنتی ہے- اس ٹاور میں گھڑی کے ڈیزائن کی حامل کھڑکیاں نصب ہیں جبکہ رہائش ٹاور کے زیریں حصے میں رکھی گئی ہے- ٹاور میں بہت کم فرنیچر رکھا گیا ہے-

image


Ice-olation
آئس لینڈ کا یہ گھر باہر سے دیکھنے میں عام گھروں کی مانند ہی لگتا ہے لیکن اس کی اندرونی تزئین و آرائش انتہائی اعلیٰ اور منفرد ہے جس کی وجہ مختلف رنگ ہیں- اس گھر کے اندرونی حصے کا ڈیزائن اور دلچسپ رنگ کسی کو بھی اپنا دیوانہ بنا سکتے ہیں-

image


Making Waves
منفرد اور پرکشش ڈیزائن کا حامل یہ گھر کیلیفورنیا کے علاقے Venice میں تعمیر کیا گیا ہے- اس گھر کو The Wave House" کہا جاتا ہے جس کی وجہ گھر کے ڈیزائن کا لہروں کی شکل میں ہونا ہے- اس گھر کی اندرونی تزئین و آرائش انتہائی نفیس انداز میں کی گئی ہے- یہاں تک کہ گھر کے مختلف حصوں میں سلائیڈنگ ڈور تک نصب کیے گئے ہیں-

image


Contemporary Cabin
برٹش کولمبیا کے جنگلات میں واقع یہ دلچسپ گھر رہائش کے لیے انتہائی بہترین ہے کیونکہ آس پاس کے ماحول کی وجہسے یہ ایک پرسکون گھر ہے- اس کے علاوہ مکینوں کو سرد موسم کی سختیوں سے محفوظ رکھنے کے لیے گھر میں نہ صرف آتش دان کی سہولت موجود ہے بلکہ یہاں ایسا اسٹور بھی بنایا گیا ہے جہاں آتش دان میں استعمال ہونے والی لکڑی کا ذخیرہ بھی کیا جاسکتا ہے-

image


Bigger in Texas
اس گھر کو معروف آرکٹیکٹ فلپ جانسن نے ڈیزائن کیا اور پرکشش ڈیزائن کا حامل یہ گھر ٹیکساس میں واقع ہے- یہ گھر نہ صرف بیرونی طور پر خوبصورت ہے بلکہ اس کی اندرونی تزئین و آرائش بھی انتہائی اعلیٰ اور نفیس انداز میں کی گئی ہے- اس گھر میں 6 بیڈروم کے علاوہ میڈیا ہاؤس٬ سوئمنگ پول اور ٹینس کورٹ کی سہولت بھی موجود ہے-

image


Tranquil Tree House
ٹری ہاؤس صرف بچوں کے کھیلنے کے لیے نہیں ہوتے- نیویارک کے علاقے Willow کے جنگل میں بنایا جانے والا یہ ٹری ہاؤس ایسے لوگوں کے لیے بہترین ہے جو روزمرہ کے تھکا دینے والے کاموں سے تنگ آچکے ہوتے ہیں اور کچھ وقت آرام کرنا چاہتے ہیں- یہ سادہ سا گھر اور اس کے اردگرد کا سرسبز ماحول ایسے لوگوں کو پرسکون لمحات بخشنے کا سبب بنتا ہے-

image

Mediterranean Masterpiece
چٹان کے کنارے واقع یہ گھر روایتی گھروں سے بالکل ہٹ کر ہے- اس گھر کی دیواریں سیمنٹ یا پھر ریت بجری کے بجائے شیشے سے تخلیق کی گئی ہیں- یونان میں واقع اس گھر کے رہائشی گھر کے اندر سے ہی باہر کے دلچسپ نظارے سے محظوظ ہونے کی صلاحیت رکھتے ہیں-

image
YOU MAY ALSO LIKE:

The world can be a strange place, as this collection of crazy-looking houses proves. Like called "The Wave House," its fluid design transfers from the exterior to the interior.