شارع فیصل سے گلستانِ جوہر کے لئے متبادل راستہ

آج کل شارع فیصل کراچی پر ڈرگ روڈ اسٹیشن کے سامنے کا پل مرمت کے لئے بند ہے اور اس کی وجہ سے اس راستے پر ٹریفک جام رہنے لگا ہے اور منٹوں کا سفر گھنٹوں میں ہوتا ہے۔ انتظامیہ نے کوئی کوشش کی ہوگی مگر عوامی سہولت نظر نہیں آتی کئی برس پہلے ایک مراسلہ لکھا تھا کہ کالونی گیٹ کے پل پر جو راستہ شاہ فیصل کالونی سے اسٹار گیٹ کی طرف جاتا ہے اس پر عوامی سہولت کے لئے بائیں طرف ایک راستہ نکالا جائے تاکہ عوام الناس کو جوہر اور یونیورسٹی روڈ کے لئے آسان راستہ میسر آجائے ۔

مگر ہمارے ہاں ہر جگہ سیکیورٹی اور تحفظ کا مسئلہ سامنے آتا ہے لہٰذا عوام کسی سہولت کے مستحق نظر نہیں آتے حالانکہ شاہراہ فیصل پر کسی مشکل صورت حال میں متبادل راستہ تو فراہم کیا جانا چاہیئے تھا! جو آج تک تو ہو نہ سکا اللہ جانے آئندہ بھی کچھ ہو سکے گا یا نہیں ،مگر یہ تو ہم آئے دن دیکھتے ہی رہتے ہیں کہ بڑے لوگوں کے پروٹوکول کی خاطر بھی عوام گھنٹوں راستوں کے بند ہونے کو بر داشت کرتے ہیں کیونکہ بادشاہوں اور عوام الناس کا طبقاتی فرق مٹایا نہیں جاسکتا بدعاؤں کے اژدھام میں ہم پاکستان کی ترقی کے منتظر رہتے ہیں اللہ ہی ہماری مدد کرے تو شاید یہ تمنا پوری ہو۔

Syed Haseen Abbas Madani
About the Author: Syed Haseen Abbas Madani Read More Articles by Syed Haseen Abbas Madani: 79 Articles with 82661 views Since 1964 in the Electronics communication Engineering, all bands including Satellite.
Writing since school completed my Masters in 2005 from Karach
.. View More