بلیک ہولز

 فزکس کے استاد بتا رہے تھے جب یہ چمکتے دمکتے ستارے مرتے ہیں تو بے نور ہو جاتے ہیں ،اتنے بے نور کہ جلتی کہکشاؤں کے سبھی ستارے مل کر بھی انہیں روشن نہیں کر پاتے اور انہیں بلیک ہولز کہا جاتا ہے ۔۔میں نے پوچھا سر ستارے کیسے مرتے ہیں۔۔؟؟ تو جواب تھا بیٹا! سانحہ ہوتا ہے بہت بڑا سانحہ سمجھنا بہت مشکل ہے کیونکہ وہاں فزکس کے اصول و قوانین الگ ہیں ۔۔۔جب خیال کی مضطرب لو تڑپی اور اپنے ارد گرد چمکتے دمکتےستاروں جیسے لوگوں کو وقت سے پہلے مرتے دیکھا اور دیکھا کہ ہزاروں دعاؤں ،التجاؤں اور کوششوں کہ باوجود سیاہی ہی انکا مقدر ٹھہری تو سمجھ آیا اور بہت خوب آیا کہ آخر یہ ستارے کیونکر مرتے ہونگے ہیں ۔۔۔۔ انکے ہاں بھی مذہب ہوگا ،فرقے ہونگے ،سیاست ہوگی ،بڑے بڑےخاندان ،ظالم وڈیرے اور چودھری ہونگے،وہاں بھی جنسی درندوں سے سہمی بنت ِ حوا ہوگی ،وہاں بھی ماؤں کی گود اجڑتی ہوگی ، وہاں بھی اپنوں کی اناؤں اور جفاؤں کے طوفان اٹھتے ہونگے ۔۔۔۔۔۔۔۔وہاں بھی اسی رب کا قانون ہوگا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ایسے ہی سانحے ہوتے ہونگے ۔۔۔۔۔۔۔😢😢😢
 

Shams raza
About the Author: Shams raza Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.