گولڈن جھمکے

کانوں میں آواز آئی،،،تو لے آ دے مینوں گولڈن جھمکے،،،
لگتا ہے جیسے یہ گانا نہیں،،،بلکہ کسی بیوی کا فرمائشی پروگرام ہے،،،
انڈیا کا تو پتا نہیں،،،مگر پاکستان میں ہر دوسری کلائی گوری ہی ہے،،،مگر یہ
مظلوم شوہروں کے خلاف اک سازشی گیت ہے،،،جس سے ان کو اسحاق ڈارکی
طرح کشکول لے کر مارا مارا پھرنا پڑ سکتا ہے،،،
اس کے پاس تو خوش ہونےکے لیے منسٹری بھی ہے،،،مظلوم شوہر کے پاس
ایسا کچھ نہیں،،،

خیر اب تو ساری دنیا میں اسحاق ڈار صاحب کی بہت دہشت ہو گئی ہے،،،
اتنی ہماری کسی اور چیز کی دہشت نہیں،،،

ہر ملک اسحاق ڈار صاحب سے ڈرتا ہے،،،کہیں آکر کچھ مانگ نہ لے،،،
خیر ہے عزت دار قوم پر ایسا وقت بھی آتا ہے،،،
ڈار صاحب آپ پوری ہمت سے مانگتے رہیں،،،

بات ہو رہی تھی شاعرانہ دہشت گردی کی،،،جس طرح سے پوئٹ نے مذکورہ
سانگ میں غریب شوہروں کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے،،،
اللہ اس سے پوچھے گا،،،بھلا یہ بھی کوئی بات ہے،،،
اگر تیری کلائی چٹی ہے تو اس میں ہمارا کیا قصور،،،ہم شاپنگ کروائیں،،جھمکے
خریدکر دیں،،،کلائی نہ ہوگئی ڈار صاحب کا کشکول ہوگیا،،،

پھر اس کلائی میں ایسا بھی کیا،،،کہ تم نے ناچ ناچ کر پورا محلہ اکٹھا کر لیا،،،
محترمہ ڈانس پر ڈانس کرتے ہوئے فرماتی ہیں،،،پکچر دکھاؤ،،،شاپنگ کرواؤ،،،
جھمکے دلاؤ،،،
جب پوچھا،،،کس خوشی میں یہ سب ڈیمانڈکیا جارہا؟؟،،،کہاکہ میری کلائیاں
چٹیاں ہیں،،،

لو بھلا اس میں کیا کمال ہے،،،پھر ضد کر کر کے کہاجارہا ہے،،،من جا وے،،،
من جا وے،،،
بالکل ہماری حکومت کی طرح،،،ٹیکس کے لیے مان جاؤ ورنہ اور بھی لگا
دئیے جائیں گے،،،منی بجٹ بھی اب تو منّی کی طرح بدنام ہوتا جارہا ہے،،،
حکمرانوں کو منّی کا ذرا بھی خیال نہیں،،،

میں تو شکر کرتا ہوں،،،کہ انڈین فارن منسٹر سشما سوراج اور مودی جی جنہیں
ہم پیار سے موزی پکارتے ہیں،،،ان دونوں کی کلائیاں چٹیاں نہیں،،،
ورنہ نا جانے پاکستان سے کیا کیا نہ مانگ لیتے،،،خیر ان کا کشکول ہم سے
بھی بڑا ہے،،،پوری دنیا میں جب کوئی خیرات کرنا ہوتی ہے،،،بس چند ملک
ایسے ہیں جن سے ان کا یہ شوق فوراَ پیشتر پورا ہو جاتا ہے،،،

ڈار صاحب کی کلائیاں جانے کیسی ہوں گی،،،کام تو پورا ہی کرتے ہیں وہ،،،
ساری دنیا پریشان ہے نا جانے کیسا کشکول ہے بھر کر ہی نہیں دیتا،،،
ہم اس دنیا کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔۔۔۔۔
 

Hukhan
About the Author: Hukhan Read More Articles by Hukhan: 1124 Articles with 1194535 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.