عجیب چیزوں کی مضحکہ خیز اور پریشان کن تصاویر

عام طور پر زیادہ تر ہوائی سفر دلچسپ یا حیرت انگیز واقع نہیں ہوتے کیونکہ آپ اس سفر کے دوران ایک نشست پر ہی براجمان رہتے ہیں اور زیادہ سے زیادہ کھڑکی سے باہر موجود نیلے آسمان کا نظارہ کرسکتے ہیں- تاہم ہم یہاں چند ایسی تصاویر پیش کر رہے ہیں جو ہوائی جہاز کا سفر کرنے والے مختلف مسافروں نے ہوائی سفر کے دوران کھینچی ہیں- ان تصاویر میں سے چند مضحکہ خیز ہیں جبکہ بعض خوف میں مبتلا کرنے والی- ان تصاویر نے مسافروں کے ہوائی سفر کو کسی نہ کسی سطح پر غیر معمولی ضرور بنا دیا-
 

image
بظاہر اس تصویر کو دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ جیسے ہوائی جہاز کے پر کے اوپر کوئی شخص چہل قدمی کرتا ہوا آرہا ہے- لیکن غور کرنے پر آپ کو پتہ چلے گا کہ درحقیقت کھڑکی پر ٹیپ کی مدد سے ایک چھوٹی سی تصویر آویزاں کی گئی ہے جو یہ دلچسپ منظر تخلیق کررہی ہے-
 
image
ہوائی جہاز میں سوار ہونے والے ایک مسافر یہ دیکھ کر حیران ہوگیا کہ اس کے کیبن میں ایک دوسرا مسافر اپنے پالتو جانور ٹرکی کے ساتھ سوار ہے-
 
image
ان تصاویر میں دو پالتو کتوں کو ہوائی سفر سے لطف اندوز ہوتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے- جہاں ایک اپنے مالک کی گود میں ہے تو دوسرا سیٹ کے نیچے آرام کر رہا ہے-
 
image
یقیناً اس پالتو جانور کو بھی کھڑکی والی سیٹ کا شوق ہے تاکہ سفر کے دوران بھی باہر کی دنیا کا دلچسپ نظارہ کیا جاسکے-
 
image
ہوائی جہاز کی کھڑکی سے دکھائی دینے والے اس پِر کا ایسا منظر کسی بھی مسافر کے اعتماد کو ٹھیس پہنچا سکتا ہے-
 
image
مسافروں کی نظر ہوائی جہاز کی کھڑکی سے جب ہوائی جہاز کے گمشدہ حصوں پر پڑی تو ان کے اوسان خطا ہوگئے-
 
image
یقیناً یہ منظر کسی کے لیے بھی ایک بھیانک خواب ثابت ہوسکتا ہے- تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے جہاز کی کھڑکی کے شیشے کی غیر موجودگی کی صورت میں اس کی جگہ کمپنی نے گتہ لگا رکھا ہے جبکہ دوسری تصویر میں کھڑکی کے شیشے کو روکنے کے لیے ٹیپ کا سہارا لیا گیا ہے-
 
image
جب 36 ہزار فٹ کی بلندی پر اچانک ہوائی جہاز میں دھواں بھرنے لگا٬ یقیناً اس ہلچل پر تعجب نہیں ہونا چاہیے-
 
image
کوئی نہیں جانتا کہ ہوائی جہاز کی سیٹ کے ساتھ موجود ان نمایاں اشاروں کا مقصد کیا ہے٬ بس صرف ہوائی کمپنی کا شکریہ ہی ادا کیا جاسکتا ہے-
YOU MAY ALSO LIKE:

Most plane journeys are completely uneventful. But these snaps from around the world show that the odd one or two can be rather weird, with some showing sights that are so bizarre they could put you off flying for life.