عید میلاد النبی ﷺ پر اہم پیغام

از افادات:حضرت مولانا پیر محمد رضا ثاقب مصطفائی نقشبندی (بانی ادارۃ المصطفیٰ انٹرنیشنل)
گھروں میں حضور صلی اﷲ علیہ وسلم پر درود پڑھنے کا ماحول بنائیں۔اپنے بچوں کو ترغیب دیں۔ گھر گھر حضور صلی اﷲ علیہ وسلم کے نام کی مجلسیں سجائیں۔ ہر شخص اپنے گھر پرحضور کے نام کا جھنڈا لگائے۔ اور ہوسکے تو گھر میں چراغاں بھی کریں۔ حضرت تمیم داری رضی اﷲ تعالیٰ عنہ نے جب مسجد نبوی میں چراغاں کیا تو انہوں نے وہ دِیے شام سے منگوائے تھے۔ اور ان میں تیل ڈال کے رسیاں لٹکا کر کے باندھ کر رکھ دیا؛ کہ جوں ہی اندھیرا ہو توآگ دے دیں۔ جوں ہی اندھیرا ہوا تو انہوں نے سب چراغوں میں آگ جلائی تو حضور علیہ الصلوٰۃ و السلام تشریف لائے نا حجرۂ انور سے تو مسجدِ نبوی جگ مگ کر رہی تھی۔ تو حضور صلی اﷲ علیہ وسلم خوش ہوگئے اور فرمایا تُو نے اسلام کو منور کردیا؛ اﷲ تیری دنیا و آخرت منور کرے۔

جو حضور صلی اﷲ علیہ وسلم کے نام سے چراغاں کرتے ہیں اﷲ ان کی دنیا و آخرت کو چراغاں کردے۔ چوں کہ حضور کے بغیر ہمارا کچھ بھی نہیں ہے۔ ہمارا سب کچھ حضور صلی اﷲ علیہ وسلم ہیں۔ مولانا ظفر علی خاں نے کہا تھا کہ ع
ہم جس میں بس رہے ہیں وہ دنیا تمہیں توہو

ہماری اور کیا خوشی ہوسکتی ہے؛ یہی ہیں ہماری خوشیاں۔ حضور سے اپنی وفا کے رشتے کو مستحکم کریں۔ مت کسی کے فتوے کی طرف دھیان کریں۔ قیامت کے دن کسی مولوی نے نہیں بخشوانا ؛ حضور صلی اﷲ علیہ وسلم کی شفاعت کام آنی ہے۔
کی محمد سے وفا تُو نے تو ہم تیرے ہیں
یہ جہاں چیز ہے کیا لوح و قلم تیرے ہیں

٭٭٭ مرتب: وسیم احمد رضوی، نوری مشن مالیگاؤں(ماخوذ از افاداتِ مصطفائی، زیرِ ترتیب) ٭٭٭

Waseem Ahmad Razvi
About the Author: Waseem Ahmad Razvi Read More Articles by Waseem Ahmad Razvi: 84 Articles with 120143 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.