OPPO نے F5 کے نام سے نیا اسمارٹ فون متعارف کروا دیا ہے

سیلفی ایکسپرٹ میں قائدانہ کردار کے حامل اوپو موبائلز (OPPO Mobiles)نے پاکستان میں اوپو F5اسمارٹ فون متعارف کروا دیا ہے۔ اس موقع پر اوپو نے پاکستانی مارکیٹ میں سیلفی ایکسپرٹ اور لیڈر کے نام سے ایک نیا سلوگن سامنے لانے کا اعلان کیا ہے۔ عالمی سطح پر 30 مارکیٹوں میں موجودگی کے ساتھ اب اوپو کی مصنوعات اور خدمات کو سراہا جاتا ہے اور دنیا بھر میں 20 کروڑ سے زائد صارفین اسے استعمال کرچکے ہیں۔ F5اسمارٹ فون پاکستان میں پہلا ایف ایچ ڈی پلس فل اسکرین ڈسپلے ماڈل ہے جس میں بنیادی آرٹیفیشل انٹیلی جنس بیوٹی ٹیکنالوجی شامل ہے جس کو سیلفی تصویر کے لئے ذاتی طور پر بیوٹیفکیشن کے ساتھ ڈیزائن کیا گیا ہے۔ آرٹیفیشل انٹیلی جنس بیوٹی ٹیکنالوجی کی بدولت سیلفی فوٹوگرافی بالکل نئی سطح پر چلی جائے گی۔

img


F5اسمارٹ فون 11 نومبر کو ملک بھر میں 31ہزار 899روپے میں دستیاب ہوگا ۔ اس تقریب میں اس بات کا بھی اعلان کیا گیا کہ اوپو لاہور کے فورٹریس اسٹیڈیم میں اپنے سب سے بڑے آؤٹ لٹ کے افتتاح کے ساتھ فرسٹ سیل ایکٹویٹی بھی شروع کرے گا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد اور عالمی نمبر ایک بالر حسن علی اس تقریب میں ایک روز کے لئے شاپ منیجرز ہوں گے۔

اس موقع پر اوپو نے یوتھ آئکن اور بالی ووڈ سپر اسٹار سدھارتھ ملہوترا کو نیا برانڈ سفیر بنانے کا بھی اعلان کیا جو موجودہ سفیر ڈیپکا پوڈکنے کے ساتھ شامل ہوں گی۔

img


اوپو پاکستان کے جارج لونگ نے بتایا، "اوپو ہمیشہ صارفین کے دل و دماغ جیتنے والے عوامل تخلیق کرتا ہے۔ اس کا صرف ٹیکنالوجی سے تعلق نہیں ہے بلکہ یہ اسمارٹ فون نئے تجربات سے روشناس ہونے کی گزرگاہ ہے۔ ہماری بدستور توجہ ہے کہ ہم ٹیکنالوجی کی تقسیم، مواد اور سروسز کے نئے راستے تلاش کریں تاکہ اپنے صارفین کو بااختیار بنا کر انہیں مزید کامیاب بنائیں۔ اوپو کا نیا F5ایک انقلابی سیلفی ایکسپرٹ فون ہے جو پاکستان میں پہلی بار آرٹیفشل انٹیلی جنس ٹیکنالوجی کے ساتھ متعارف ہورہا ہے۔"

اوپو کے نئی برانڈ سفیر سدھارتھ ملہوترا نے کہا، "ہم پھیلتی ہوئی اوپو فیملی کا حصہ بننے پر انتہائی پرجوش ہیں۔ میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس بیوٹی ٹیکنالوجی سے بہت متاثر ہوں جو اوپو کے F5میں خصوصی طور پر سیلفیز لینے کے لئے ہے۔ میں حیران رہ گیا کہ کتنی زیادہ قدرتی انداز سے سیلفیز نظر آتی ہیں اور یہ بات بھی حیران کن ہے کہ اوپو نے سیلفیز کے معاملے پر نئے رجحانات کے ساتھ پاکستانی نوجوانوں کی دکھتی رگ پر ہاتھ رکھ دیا ہے۔"

اوپو برانڈ کا نیا سلوگن 'سیلفی ایکسپرٹ اور لیڈر' ہے جو نوجوان صارفین اور صف اول کی کٹیگری میں بہترین سیلفی لینے کے مشن کی ترجمانی کرتا ہے۔ اوپو موبائل انڈسٹری میں سیلفی ٹیکنالوجی میں مسلسل جدت اختیار کرنے میں مہارت رکھتا ہے اور اس میدان میں سب سے آگے ہے۔ اس نے سال 2012 میں پہلا بلٹ ان بیوٹیفائی سوفٹ ویئر متعارف کرایا، سال 2013 میں N1اسمارٹ فون میں 206 ڈگری کا گھومتا کیمرا متعارف کرانے والا پہلا برانڈ تھا اور F3اسمارٹ فون میں گروپ سیلفیز کے لئے 120 ڈگری چوڑے زاویئے کے ساتھ گروپ کیمرا فنکشن کی سہولت پیش کی۔ اب F5اسمارٹ فون متعارف کرانے کے ساتھ اوپو نے پاکستانی مارکیٹ میں اپنی قائدانہ حیثیت مستحکم کرلی ہے۔

img


نوجوانوں میں اوپو کی مقبولیت سے اس کی بہتری ظاہر ہوتی ہے۔ یہ نوجوانوں کا پہلا انتخاب ہوتا ہے جب وہ سیلفی فون لینے کے خواہش مند ہیں۔ دنیا بھر میں 20 کروڑ سے زائد نوجوان اوپو کے اسمارٹ فون استعمال کررہے ہیں۔ اوپو کی مارکیٹنگ اور برانڈ سرگرمیوں میں بھی نوجوانوں پر توجہ دی گئی ہے اور ایسے پلیٹ فارمز کو استعمال کیا گیا ہے جو نوجوانوں میں مقبول ہیں جیسے اسپورٹس، فیشن اور انٹرٹینمنٹ۔ اوپو کی جڑیں گہری طور پر پاکستانی اسمارٹ فون مارکیٹ میں جمی ہوئی ہیں۔ اوپو میں مقامی عملہ تعینات ہے اور پاکستان کی اسمارٹ فون مارکیٹ میں 99 فیصد سے زائد لوگوں کے لئے مختلف خصوصیات کی حامل پروڈکٹس پیش خدمت ہیں۔ یہ پاکستانی نوجوانوں میں بہترین سیلفی لینے کی سہولت کے ساتھ متوجہ ہے۔

اوپو برانڈ کی کارکردگی کو خود مختار مستند اداروں کی جانب سے بھی سراہا گیا ہے۔ جولائی 2017 میں شائع ہونے والی نیلسن رپورٹ صارفین کے فیڈ بیک کی بنیاد پر تیار کی گئی ہے۔ رپورٹ بتاتی ہے کہ اسمارٹ فون کی خریداری میں سب سے اہم کردار اچھے سیلفی کیمرے کا ہوتا ہے اور جب اچھی سیلفی لینے کے حوالے سے بات ہوتی ہے تو 39 فیصد صارفین کے دماغ میں پہلا نام اوپو کا آتا ہے۔

اوپو نے نئے ٹی وی کمرشل بھی متعارف کرائے ہیں جن میں سدھارتھ ملہوترا اور انکی سامنے ڈیپکا پوڈکنے ہیں۔

img


اوپو F5پاکستان میں پہلا اسمارٹ فون ہے جس میں سالوں کی تحقیق و ترقی کی بدولت آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے ساتھ سیلفی فیچر شامل کیا گیا ہے۔ یہ عالمی ڈیٹا بیس کے ساتھ چہرے کی سخت اور شکلوں کے ساتھ شناخت کرتا ہے۔ تحقیق ترقی کے عمل کے دوران پیشہ ورانہ فوٹو گرافرز اور میک اپ آرٹسٹوں سے مشورے لئے گئے تاکہ آرٹیفشل انٹیلی جنس ٹیکنالوجی پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرے اور اس کے نتیجے میں سیلفی مزید حقیقی اور قدرت سے قریب تر معلوم ہو۔

اس میں چہرے کی شناخت کے 200 سے زائد مقامات ہیں جو تصویر کے حوالے سے عالمی ڈیٹا بیس سے چہرے کی خصوصیات، شکل اور ساخت کی نشاندہی کرتے ہیں۔ F5اسمارٹ فون میں ہر شخص کے چہرے کے فیچرز میں جلد کی رنگت اور قسم، صنف، عمر سمیت بہت سارے پہلو مدنظر رکھتا ہے۔

img


چہرے کی شناخت کے بعد آرٹیفشل انٹیلی جنس بیوٹی ٹیکنالوجی کے فیچرز کسی بھی شخص کی جلد، آنکھیں، ہونٹ سے لیکر چہرے کی ساخت تک اسے خوبصورت بناتے ہیں ۔ اس فیچر کی بدولت خصوصی طور پر دیگر چیزوں کو ذاتی طور پر بہتر بنایا جاسکتا ہے۔ مثال کے طور پر مرد حضرات کی تصویر کے لئے زنانہ یا نرم انداز سے خوبصورتی نہیں ہوگی، بچوں کی تصیر اس انداز سے بہتر نہیں ہوگی کہ وہ بڑے بالغ لگیں۔

اوپو کے F5اسمارٹ فون میں 6.0 انچ ایف ایچ ڈی پلس فل اسکرین ڈسپلے کے ساتھ 20 میگا پکسل کا فرنٹ کیمرا بھی ہے جس کے ہمراہ انتہائی حساس ایف 2.0 اپرچر اور 1/2.8 انچ سینسر ہے۔ فرنٹ کیمرا پورٹریٹ میں بوکے ایفکٹ تصویر کے بیک گراؤنڈ میں بھی شامل کیا گیا ہے جس سے بہتر ترتیب بنتی ہے اور ہر بار سیلفی شاٹ کا فوکس سیلفی لینے والا بنتا ہے۔

اس کا بیک کیمرا 16 میگا پکسل ہے جو دن و رات ہر طرح کے حالات میں استعمال کے لئے بہترین ہے۔ بیک کیمرا میں ایف 1.8 اپرچر زیادہ روشن تصاویر اور زیادہ تاریکی والے مقامات پر بہترین انداز سے کام کرتا ہے۔

img


F5اسمارٹ فون اوپو کی پہلی 6 انچ ایف ایچ ڈی پلس فل اسکرین ڈسپلے ڈیوائس ہے جو استعمال کرنے والے کو روشن منظر سے لطف اندوز کرتا ہے اور اس میں فون کے سائز کو بڑھانے کی ضرورت نہیں پڑتی ۔ اسکے فیچرز میں ہائی ریزولوشن 2160 x 1080 ڈی پی آئی ہے جس کے ساتھ ایسپیکٹ ریشو 18:9 ہے۔ اپنی قیمت کے اعتبار سے ایف 5 پہلا اسمارٹ فون ہے جس میں ایف ایچ ڈی پلس فل اسکرین ڈسپلے آپشن موجود ہے۔

F5اسمارٹ فون میں اوپو کی ڈیزائن فلاسفی کی روشنی میں خوبصورت یونی باڈی دیکھنے میں انتہائی پتلی ہے ، اس کی سطح خم دار ہے، یہ ہاتھ میں پکڑنے پر سادہ محسوس ہوتا ہے اور دیکھنے میں نفاست کا شاہکار لگتا ہے۔ اسے ہاتھ میں زیادہ دیر تک پکڑے رہنے اور استعمال کرنے سے تھکن کا احساس نہیں ہوگا، چاہے گیم کھیلنا ہوں یا پھر چیٹنگ ہوں۔ اس میں 0.4 ایم ایم لیزر اسٹرنگ نصب ہوا ہے جس سے فون کی نزاکت کا احساس ہوتا ہے۔

F5اسمارٹ فون میں فیشل ان لاک کا آپشن بھی ہے جو استعمال کنندہ کو شناخت فراہم کرتا ہے اور فون کو ان لاک بھی کرتا ہے۔ اگر استعمال کنندہ فنگر پرنٹ کے ذریعے ان لاک فنکشن استعمال کرنا چاہتے ہیں تو فنگر پرنٹ ریڈر فون کی پشت پر موجود ہے۔

img


اوپو کا آپریٹنگ سسٹم کلر او ایس 3.2 ہے جس کے ساتھ 4 جی بی ریم اور 32 جی بی کی روم میموری آپریٹنگ سسٹم کو روانی کے ساتھ کام کی سہولت فراہم کرتی ہے۔ اس کی ٹرپل سلاٹ ٹرے میں دو نانو کارڈز اور ایک ٹی ایف کارڈ لگایا جاسکتا ہے۔ اسکا آکٹا کور سی پی یو پروسیسر کم توانائی استعمال کرتا ہے، کم ہیٹ پیدا کرتا ہے اور پچھلے او ایس سسٹم کے مقابلے میں 40 فیصد زیادہ بہتر کارکردگی کا حامل ہے۔

F5اسمارٹ فون کی بیٹری لائف غیرمعمولی ہے جو 3200 ایم اے ایچ ہے اور ڈیوائس پر ایپلی کیشنز کی دیکھ بھال کرنے والی مسلسل آپٹمائزنگ ٹیکنالوجی کی بدولت اسے مسلسل 12 گھنٹے تک استعمال کیا جاسکتا ہے۔

اوپو F5اسمارٹ فون میں صارفین کے لئے بعض اسپیشل فیچرز بھی ہیں جیسے گیم ایکسیلریشن جس میں گیم کھیلنے والوں پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔ اس فیچر میں زیادی روانی کے ساتھ گیم کھیلنے کی سہولت ہے جو بہترین گیم ڈسپلے سے لیکر مکمل طور پر ہارڈ ویئر کے استعمال پر مبنی ہے۔ یہ اس بات کو بھی یقینی بنائے گا کہ گیم کھیلنے کے دوران کالز آنے پر کم سے کم رکاوٹ ہو اور گیم کو متاثر کئے بغیر کالز بینر کی شکل نمودار ہوتی ہیں۔

او شیئر فائل شیئرنگ ٹیکنالوجی بلوٹوتھ کے مقابلے میں 100 گنا زیادہ تیز رفتار ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ 3 ایم بی کی 8 سے 10 تصاویر ایک سیکنڈ میں ٹرانسفر کی جاسکتی ہیں۔

اس اسمارٹ فون میں اسپلٹ اسکرین کا فیچر بھی شامل ہے جو ملٹی ٹاسکنگ جیسے چیٹ، گانے سننے یا سوشل میڈیا پر وقت گزاری جیسے کاموں کو روانی کے ساتھ آسان بناتا ہے جس کی قیمت 31ہزار 899روپے ہے۔
Total Views: 2842

Reviews & Comments