دن میں لگنے والے زخم نسبتاً جلدی بھر جاتے ہیں

ایک تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ دن کے وقت لگنے والے زخم رات کو لگنے والے زخموں کے مقابلے میں جلدی بھر جاتے ہیں۔

تحقیق کے مطابق رات کو لگنے والے زخم بھرنے میں اوسطً 28 دن لگتے ہیں جبکہ دن کے وقت لگنے والے زخم محض 17 دنوں میں ٹھیک ہو جاتے ہیں۔

برطانیہ میں مولیکیولر بائیولوجی کی ایم آر سی لیبارٹری کے سائنسدانوں کے مطابق وہ جھلسے ہوئے 118 مریضوں کے مشاہدے میں سامنے آنے والے نتائج میں پائے جانے والے فرق پر حیران رہ گئے۔
 

image


اس کا اثر اس طرح سمجھایا گیا ہے جس طرح جسم کی گھڑی اندر چل رہی ہو اور وہ ہر انسانی سائیکل کا 24 گھنٹے کا دورانیہ پورا کرتی ہے۔

اس ٹیم کی تحقیق ٹرانسلیشن میڈیسن میں شائع ہوئی ہے جس میں جلے ہوئے 118 مریضوں پر تحقیق کی گئی۔

تحقیقاتی ٹیم کو رات اور دن کے وقت زخمی ہونے والے افراد کے زخم بھرنے میں اوسطً 11 روز کے فرق کا پتہ چلا۔

تفصیلی لیب کے کام سے پتہ چلتا ہے کہ جلد کے خلیے جنھیں فبروبلاسٹس کہتے ہیں نے 24 گھنٹے کے نمونے میں اپنی صلاحیتیں تبدیل کیں۔

فبروبلاسٹس انسانی جسم کا وہ پہلا ردعمل ہوتا ہے جو زخم بھرنے کے لیے وقوع پذیر ہوتا ہے۔ یہ فبرولاسٹس دن کے وقت تیزی سے عمل کرتے ہیں جبکہ رات کے وقت وہ اپنی صلاحیت کھو دیتے ہیں۔

تحقیق کاروں میں سے ایک ڈاکٹر جان او نیل نے بی بی بی کو بتایا 'یہ سو میٹر کی طرح ہے۔ دوڑ لگانے والے بلاکس پر جھکتے ہیں، بھاگنے کے لیے تیار ہوتے ہیں اور ہمیشہ کھڑے ہوئے شخص کو مارنے کے لیے تیار ہوتے ہیں۔'

تحقیق کاروں کا خیال ہے کہ وہ اس علم کو سرجری کو مزید بہتر بنانے کے لیے استعمال کرسکتے ہیں۔


Partner Content: BBC URDU

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE:

If you’re going to get injured, try to do it during the day. Wounds seem to heal twice as fast if sustained during daytime hours rather than at night.