دنیا کے چند مہلک ترین زہر اور ان کے خطرناک اثرات

مشہور کیمیا دان Paracelsus نے ایک بار کہا تھا کہ “ کوئی بھی ایسا مواد موجود نہیں جس میں زہر نہ ہو- صرف صحیح خوراک زہر کو مختلف بناتی ہے“- اور یہ بات واقعی حقیقت ہے کیونکہ بہت زیادہ پانی پینا بھی انسان کو ہلاک کرسکتا ہے- تاہم کچھ چیزیں ایسی ہی جن کی تھوڑی سی مقدار بھی زہریلی ثابت ہوتی ہے اور انسان کی موت واقع ہوجاتی ہے- دنیا میں چند پھولوں سے لے کر بھاری دھاتوں تک اور مصنوعی گیسیں بھی انتہائی زہریلی ہیں- ہم یہاں دنیا میں پائے جانے والے چند انتہائی خطرناک زہر اور ان کے اثرات کے بارے میں آپ کو بتائیں گے جو یقیناً آپ کے علم میں اضافے کا سبب بنیں گے-
 

Cyanide
یہ زہر ایک بے رنگ گیس یا کرسٹل کی شکل میں ہوسکتا ہے لیکن انتہائی مہلک ہوتا ہے- اس کی بو ایک کڑوے بادام کی مانند ہوتی ہے- سانائیڈ کی وجہ سے انسان کو سر میں درد اور سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے- اس کے علاوہ دل کی دھڑکن بھی تیز ہوجاتی ہے اور صرف چند منٹوں میں انسان خود کو کمزور محسوس کرنے لگتا ہے- اگر فوراً علاج نہ شروع کیا جائے تو یہ زہر جسم میں موجود خلیوں کو ملنی والی آکسیجن ختم کردیتا ہے اور انسان کی موت واقع ہوجاتی ہے- سیب کے بیج میں یہ زہر موجود ہوتا ہے لیکن تھوڑی مقدار میں بیج اگر جسم میں داخل ہو تو کچھ نہیں ہوتا-

image


Hydrofluoric Acid
یہ ایک ایسا زہر ہے جو پرنٹر میں موجود Teflon کی تیاری سمیت کئی اشیاﺀ میں استعمال کیا جاتا ہے- جب یہ مائع شکل میں ہوتا ہے تو آسانی سے انسانی جلد کے ذریعے اس کے خون کے بہاؤ میں شامل ہوجاتا ہے- یہ جسم میں موجود کیلشیم کے ساتھ ردعمل ظاہر کرتا ہے اور بنیادی ہڈیوں کو تباہ کرسکتا ہے- آغاز میں اس زہر کی وجہ سے کوئی درد محسوس نہیں ہوتا لیکن بہت زیادہ وقت تک جسم میں رہنے کی وجہ سے یہ نقصان پہنچا سکتا ہے-

image


Arsenic
19ویں صدی کے اختتام تک اس زہر کا استعمال قتل کے لیے استعمال کیے جانے والے ہتھیار کے طور پر عام کیا جاتا تھا- تاہم اس زہر کی تاریخ 17ویں صدی کے وسط سے جا ملتی ہے- یہ زہر انسان کو چند گھنٹوں سے لے کر چند دنوں کے درمیان تک ہلاک کرسکتا ہے- اس زہر کے جسم میں داخل ہونے کی علامات یہ ہیں کہ انسان کو قے ہونے لگتی ہے اور ساتھ ہی ڈائیریا کی شکایت پیدا ہوجاتی ہے-

image


Belladonna
یہ ایک انتہائی زہریلا پھول یا جڑی بوٹی ہے- یہ مکمل پودا ہی زہریلا اور مہلک ہوتا ہے٬ یہاں تک کہ اس پھول پر لگی بیری بھی زہریلی ہے- صرف دو بیری کھا لینے سے کسی بچے کی باآسانی ہلاکت واقع ہوسکتی ہے- جس انسان کے جسم میں اس کا زہر داخل ہوجائے اس کی موت سے قبل اسے الجھن کا سامنا ہوتا ہے اور ساتھ ہی اس نبض کی رفتار بھی تیز ہوجاتی ہے-

image


Carbon monoxide
یہ ایک بے بو٬ بے رنگ اور بے ذائقہ زہر ہے جو کہ انسان کو ہلاک کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے- اس زہر کا کونسا حصہ مہلک ہے یہ پتہ لگانا مشکل ہے اسی لیے اسے بعض اوقات "silent killer" بھی کہا جاتا ہے- یہ آپ کے جسم میں خلیوں کو آکسیجن کی فراہمی کو روکتا ہے- ابتدائی طور پر انسان کو اس زہر کی وجہ سے نزلہ٬ سر درد٬ چڑچڑا پن اور کمزوری کا سامنا کرنا پڑتا ہے-

image
YOU MAY ALSO LIKE:

The Swiss physician and alchemist Paracelsus famously said, “All substances are poisons; there is none which is not a poison. The right dose differentiates a poison,” and he’s right. Even water in too large a quantity will kill you. However, some things require such a small amount to cause death – sometimes just a drop falling on a fully gloved hand – that they’re in a class all on their own.