پاکستان میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس سے آراستہ پہلا اسمارٹ فون متعارف کرانے کی تیاریاں

اوپو کا نیا اسمارٹ فون آٹیفیشل انٹیلی جنس کے ساتھ سیلفی تصاویر لینے میں خصوصی طور پر مہارت رکھتا ہے

دنیا کا صف اول کا موبائل فون برانڈ اوپو (OPPO)پاکستان میں اپنے نئے سیلفی اسمارٹ فون متعارف کرانے کے لئے تیاریوں میں مصروف ہے۔ اوپو کا یہ جدید ترین اسمارٹ فون پاکستان میں نہ صرف فل اسکرین ماڈل ہوگا بلکہ یہ بہترین سیلفیاں کھینچنے کے لئے آرٹیفیشل انٹیلی جنس سے بھی آراستہ ہے۔

img


اس کی بدولت مارکیٹ میں سیلفی ایکسپرٹ اور قائدانہ کردار کے حامل فون برانڈ کے طور پر اوپو کی پوزیشن مزید مستحکم ہوگی۔ یہ اسمارٹ فون پاکستان کے نوجوانوں میں پہلے سے زیادہ بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے کے لئے تیار کیا گیا ہے۔

پاکستان میں پہلی بار کسی بھی فون برانڈ کی جانب سے سیلفی لینے کے لئے فرنٹ کیمرے میں آرٹیفشل انٹیلی جنس کی ٹیکنالوجی شامل کی گئی ہے۔ اس نئے سیلفی ایکسپرٹ اسمارٹ فون میں بنیادی نوعیت کی آرٹیفشل انٹیلی جنس بیوٹی ٹیکنالوجی شامل ہوگی۔ اس اسمارٹ فون میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس فیچر تصاویر کے عالمی ڈیٹا بیس کی مدد کے ساتھ خوبصورت سیلفی تصویر بناتا ہے۔

img


اس ڈیوائس میں اوپو کا پہلا فل اسکرین ایف ایچ ڈی پلس ڈسپلے ماڈل ہے اور فون کی جسامت میں کسی اضافے کے بغیر روشن اور رنگ برنگی تصویروں کے ساتھ لطف اندوز کرتا ہے۔ اس میں ہائی ریزولوشن اسکرین صارفین کو مزید روانی کے ساتھ استعمال کی سہولت پیش کرتی ہے۔

img


نئے سیلفی ایکسپرٹ اسمارٹ فون میں اپ ڈیٹ شدہ آپریٹنگ سسٹم ہے تاکہ پچھلے ماڈلز کے مقابلے میں زیادہ روانی کو یقینی بنایا جاسکے۔ پاکستان میں یہ اسمارٹ فون نومبر کے دوسرے ہفتے میں متعارف ہونے کا امکان ہے۔
Total Views: 3052

Reviews & Comments