تیرے نیناں بڑے قاتل

آج کل نیناں بہت ذیادہ بدنام یا یوں کہہ لیں بہت ذیادہ خبروں میں رہتے ہیں،،،ہر
کوئی نیناں کو بہت اہمیت دیتا ہے،،،
نیناں کیسے ہیں؟؟؟ کیا ہیں؟؟؟کیوں ہیں؟؟؟ہر زمانے میں ان کاچرچا کیوں رہا ہے؟؟
ایسے بہت سے سوالوں نے دانشور طبقے کو پریشان کر رکھا ہوا ہے،،،

ویسے بھی دو قسم کے انسانوں نے ان کی مشہوری میں بہت ذیادہ حصہ ڈالا،،،
اک شاعر اور دوسرا عاشق نما انسانوں نے نیناں کو کبھی قاتل،،،کبھی زہر،،،
کبھی قدرت کا تحفہ،،،جان لیوا،،،اور ناجانے کیا کیا کہا،،،پرانسان کا کیا ہے،،،
‘‘بدنام ہوں گے تو کیا نام نہ ہوگا‘‘،،،

نیناں آج بھی بہت ہٹ ہیں،،،کئی شاعر کئی تخلیق کار ہرکوئی ان کی پبلیسٹی
میں فخر محسوس کرتا ہے،،،
بیوٹی پارلرز میں ہر قسم کی نئی پرانی حسینائیں اپنے نیناں کو قاتل بنانے کیلئے
لاکھوں نہیں تو ہزاروں خرچ کر ہی دیتی ہیں،،،

کسی بھی ایکٹریس کو ہی دیکھ لو،،،منہ جیسا بھی ہو آنکھوں کو ایسا بنالے
گی کہ بارہ سے لے کر بارہ سو تک ٹکٹ لینے والا مرا جاتا ہے،،،اورپولیس پھر
بھی نہیں کاٹتی،،،
میرے نیناں لاکھوں مار دو،،،پھر بھی میرا من پیاسا،،،

جس کسی بھی حسینہ یا ماڈل کی پکچر یا فوٹو شوٹ دیکھ لیجئے،،،اس کے
نیناں قتل پر قتل کیے جارہے ہوں گے،،،اورکوئی اس کو پکڑنے والا نہ ہو گا،،
ایسی ایسی ٹرکس آ گئی ہیں کہ آنکھ کاسائز اتنا بڑا کر دیا جاتا ہے،،،جیسے
منہ تو ایک سو بیس گزکا،،،پر آنکھ بارہ سو گز کے پلاٹ جیسی دکھائی دیتی
ہے،،،

آنے والے ٹائم میں جانے کیا کیا ہو جائے گا،،،کچھ بھی ہوسکتا ہے،،،ہوسکتا
ہے،،،نیناں میزائلی،،،نیناں راکٹ،،،نیناں کمانڈوز تیار کرلیے جائیں،،،

نیناں پر اتنی شاعری کر دی گئی ہے،،،کہ وہ نیناں جو آپس میں نہیں ملتے،،،
وہ بھی حیران ہو ہو کر آپس میں ہی پوچھتے ہیں،،،کہ یہ نیناں کون ہے؟؟،،،
اب تو لوگ نیناں کو ایسے تیر میں بدل رہے ہیں،،،کہ یہ پرانے زمانے کے تیروں
سے ذیادہ خطرناک ہوں گے،،،

ان نیناں کی وجہ سے بہت سے لوگ پاگل خانے تک پہنچ گئے،،،پتا نہیں کیوں،،
ڈبل سواری پر تو حکومت پابندی لگا دیتی ہے،،،مگر ایسے نیناں آزاد گھومتے
رہتے ہیں جن سے انسانی سکون کو خطرہ ہے۔۔۔۔۔۔
 

Hukhan
About the Author: Hukhan Read More Articles by Hukhan: 1124 Articles with 1194580 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.