کوئی کام نہ ہو تو عشق فرمائیے

آج کل عشق کرنا بہت ہی آسان ہوگیا ہے،،،آپ آن لائن ہوں،،،یا آف لائن،،،آپ
لائن مار سکتے ہیں،،،اس کے لیے ذیادہ ہمت حوصلے کی کوئی ضرورت نہیں،،
بلکہ عاشق ہونے کے لیے آپ کے پاس بہت سا فضول ٹائم ہونابے حد ضروری
ہے،،،

اسکےلیے جوسامان درکار ہے اس کی فہرست ہم آپ کو بنا دیتے ہیں:
اک عدد سم،،،موبائل فون،،،انٹرنیٹ پیکجز کے گھنٹے،،،مثبت سوچ سے
خالی دماغ،،،ڈھیٹ پن،،،بہت ہی ضروری چیز مہینوں پر مشتعمل بہت سا
فضول ٹائم،،،جھوٹ میں مہارت،،،رات کو الو کی طرح جاگنے کی عادت،،،
آپ ہر بات ایک کان سے سن کر دوسرےسے نکال دینے میں ماہر ہوں،،،
ہر ذمہ داری سے نفرت ہو،،،تعلیم واجبی سی ہو،،،بس ٹیکسٹ لکھ سکیں
اور پڑھ سکیں،،،

اگر آپ کے پاس ٹیکنالوجی اورمذکورہ خوبیاں وافر مقدار میں موجود ہیں،،،
تو جان لیجئے،،،آپ اس دو ر کے بہترین عاشق بن سکتے ہیں،،،اور دنیاکی
کوئی بات،،،کوئی طعنہ،،،کوئی سوچ آپکو روک نہیں سکتی،،،اسی لیے آپ اک
مکمل عاشق بن سکتے ہیں،،،جو کہ آپ کو دوسروں کے لیے اک مثال ،،،یا
جلنے والے جسے عبرت کہیں وہ بن سکتے ہیں،،،،

اس میں آپ کا کچھ ذیادہ نہیں جائے گا،،،بس ٹائم،،،عمر اور پیسہ لگے گا،،،
مگر جس رتبے پر آپ فائز ہوسکتے ہیں،،،وہ دوسروں کو آپ سے حسد میں
مبتلا کرسکتا ہے،،،آپ جانتے ہیں کہ ہر کامیاب انسان سے جلنا اس دنیا کا
وطیرہِ خاص ہے،،،
ہر حسینہ پر مرمٹا ہوں
میں یہ کام باآسانی کرلیتا ہوں

اس دوران آپ کی پٹائی یا رسوائی بھی ہوسکتی ہے،،،رسوائی کا آپ کو ذیادہ اثر
نہیں ہوگا،،،جہاں تک بات پٹائی کی ہے،،،وہ زخم بھی وقت کے ساتھ ساتھ
بھر جاتے ہیں،،،بس آپ کی ثابت قدمی یہ طے کرے گی،،،کہ آپ کس درجےکے
عاشق ہو،،،آپ کے گھر والے آپ کو بہت سمجھائیں گے،،،مگراس ٹائم آپ کے
دونوں کان آپ کے کام نہیں آئیں گے،،،

شمع پروانے سے کہے یہاں نہیں آ،،وہ نہیں سنتا،،اس کو جل جانا ہوتا ہے،،،کیونکہ
عاشق ہر غم خوشی سے بیگانہ ہوتا ہے،،،

اگر آپ عاشق بن چکے ہیں تو یاد رکھیے گا،،،اب آپ پر موسم،،،نصیحتوں،،،لاتوں،،،
گھونسوں کا کوئی اثر نہیں ہونا چاہیے،،،کیونکہ آ ہی جاتا ہے دل جس پر آنا ہوتا ہے
ہم کوئی لَوگرو یا دانشور تو نہیں ہیں،،،کہ آپ کو صحیح سے گائیڈ کرسکیں،،،
مگر ہماری اس تحریر کو آپ مشعلِ راہ ضرور سمجھیے گا،،،
پھر کبھی ہمت ہوئی تو عاشقوں کا اچھا سا ترانہ لکھ کر دیں گے،،،جو یقیناَ
عاشقوں کی دنیا میں اک اہم سنگِ میل ہو گا۔۔۔۔۔
 

Hukhan
About the Author: Hukhan Read More Articles by Hukhan: 1124 Articles with 1194049 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.