میوزک بلاسٹ

جس طرح پوئٹری اہلِ ذوق کا پتا بتا دیتی ہے،،،دل زبان روح کا ٹیسٹ بتا دیتی ہے،،،
اس طرح میوزک بھی انسان کو ماضی ،،حال،،مستقبل،،چاند،،جنت سب جگہ لے
جاتا ہے،،،

آج کل ذرا میوزک کی شامت آئی ہوئی ہے،،،عجیب و امیر قسم کے لوگ آگئے ہیں،،
جو کبھی کانوں میں رس سا گھول دیتی تھی،،،اب کانوں سے خون نکال دیتی ہے،،
عجیب سی پوئٹری،،،اوپر سےجان لیوا میوزک ایسا ہی ہے جیسے انسان آسمان
سے گرے،،اور کراچی میں اٹک جائے،،،

جسے لوگ پہلے روح کی غذا کہتے تھے،،،اب اسی سے روح فنا ہونے لگتی ہے،،،
ایسا ایسا میوزک آرہا ہے،،،اوپر سے سونگ کے لیرنکس اس نسل کے،،،لگتا ہے
کسی پوئٹ کی بجائے کسی حکیم نے لکھے ہیں،،،
کیونکہ ان کو سن لینے کے بعد انسانی دماغ کام کرنا چھوڑ دیتا ہے،،،اور وہ اس
جدید دور میں بھی ڈاکٹر کی بجائے حکیم کے پاس چلا جاتا ہے،،،

ہمارے دوست ہیں حکیم جلیبی خان صاحب،،،کہتے ہیں اکثر لوگ کہتے
ہیں کہ ان کے آدھے سرمیں درد ہوتا ہے،،،یا طبیعت میں بھاری پن رہتاہے
کیونکہ شادی شدہ انسان کے پاس آدھا دماغ ہی ہوتا ہے،،،آدھا بیوی کھا
جاتی ہے،،،
حکیم جلیبی خان ان کو پیراسیٹامول ٹیلکم پاؤڈر میں کوٹ کے دے دیتے
ہیں،،،جس سے دوا خوشبودار ہو جاتی ہے،،،اور بندہ اندر تک خوشبو سے بھر
جاتا ہے،،،
اس کے ساتھ دو عدد کاٹن بھی دیتے ہیں،،،کہ جہاں بھی اوٹ پٹانگ قسم
کا میوزک ہو،،،فوراَ کاٹن کو دونوں کانوں میں اچھی طرح ٹھونس لیں،،،

یہ نسخہ اس قدر کامیاب ہوا کہ کئی شادی شدہ قسم کے انسان گھرمیں
جاتے ہی دونوں کاٹن کان میں رکھ لیتے ہیں،،،
بس بیوی ایسی لگتی ہے جیسے ہماری جمہوری حکومت کے سامنے
عوام بے زبان سی نظر آتی ہے،،،

اس طرح دنیا کسی بھی قسم کی ورلڈ وار ٣ سے محفوظ ہے،،،آپ سوچ رہے
ہوں گے ،،،میاں بیوی کا ورلڈ وار ٣ سے کیا ریلیشن ہے،،،
آپ کی ہسٹری صحیح کیے دیتے ہیں،،،ورلڈ وار ٹو بھی میاں بیوی کی فائٹ
سےشروع ہوئی تھی،،،
سکندرِ اعظم بھی اپنی بیوی سے اتنا تنگ تھا،،،کہ اس نے پوری دنیا سے
ٹکر لینے کی سوچ لی،،،

ورلڈ وار ٹو ہٹلر کا اپنی بیوی سے جھگڑا ہوا،،،اور یوں یہ جنگل میں آگ کی
طرح پھیل کر پوری دنیا میں پھیل گیا،،،
اس ٹائم برطانیہ کےچرچل نے پوچھا،،،برٹش کے لوگوں کا کیا حال ہے،،،اسکے
مشیرِ خاص نے کہا،،،چرچل صاحب،،،سب ٹھیک ہے،،،گھروں میں ابھی تک
بیویوں کی حکمرانی ہے،،،،شوہر اپنی اپنی بیویوں سے اتنا تنگ ہیں،،،کہ
ہٹلر کی فوج سے لڑ لڑکر مرنا چاہتے ہیں،،،

چرچل نے فخر سے کہا،،،سن لو گریٹ برٹش کو کوئی نہیں ہرا سکتا،،،
اتنی دیر میں مسز چرچل نے اپنے شوہر کو آواز لگادی،،،نکمے منحوس،،،کہاں
مرگئے ہو،،،
اس نےبھی کان میں کاٹن ٹھو نسی،،،اور سیدھا میدانِ جنگ کو دوڑ لگادی،،،
آج تک کچھ پتا نہیں،،،زندہ ہے یا میدانِ جنگ میں مصروف ہے،،،

کیا کہا؟؟؟،،،،وہ مر چکا ہے!!!،،،اوہ سو سیڈ،،،مر کر ہی بیوی سے بچ سکتاہوں،،،
میں چرچل ہوں سب کے لیے،،،بیوی سے تو میں بھی ڈرتا ہوں۔۔۔۔۔۔۔
 

Hukhan
About the Author: Hukhan Read More Articles by Hukhan: 1124 Articles with 1193433 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.