مسٹر چار سو بیس اِن سٹوڈیو نمبر الیون (پارٹ ٢)

ناظرین کو وقفے کے بعد خوش آمدید!!!
ناظرین وقفے کے دوران گھر سے باہر نہ جایا کریں،،،اشتہار دیکھا کریں،،،جس چیز کا بھی
اشتہار آپ کو اپنے ٹی وی کی سکرین پر نظر آئے،،،اسے بچوں کی اور خود کی پہنچ سے
دور رکھیں،،،اور باہر اس وجہ سے نہ جایا کریں ،،،کسی بھی قسم کا دھماکا ہو سکتا ہے،،

ہمارے ساتھ موجود ہیں مسٹر چار سو بیس،،،ملک کا بچہ بچہ ان سے واقف ہے،،،
مسٹر چار سو بیس نے اپنی شہرت کی بات سن کے جھک کر آداب کیا،،،

ہوسٹ نے ناراضگی سے کہا،،،میں نے آپ کو کوئی شعر سنایا،،،جو آداب بجا لا رہے ہو،،،

اوہ ! اگر بتی جیسے منہ والے انسان،،،عزت راس نہیں ہے،،،مسٹر چارسو بیس نے باقاعدہ
جگت کرنا شروع کردی،،،

ہوسٹ نے اپنے جذبات پر مٹی ڈالی،،،
اچھا یہ بتائیے آپ سے بچنے کا کوئی آسان طریقہ بھی ہے؟؟،،،جیسے مچھر،،،مکھی
ریڈ بیگ کو بندہ با آسانی سپرے سے بھگادیتا ہے،،،

مسٹر چار سو بیس نے حیرت سے پوچھا،،،ریڈبیگ؟؟؟
ہوسٹ نے جلدی سے کہا،،،میرا اشارہ لال بیگ کی طرف ہے،،،
مسٹر چار سوبیس نے معنی خیز انداز میں سر ہلایا،،اچھا آپکا مطلب کہ میں کوئی
انسیکٹ ہوں ،،،یعنی،،،کیڑا،،،
ارے کیڑ امجھ میں نہیں،،،تم لوگوں کے دماغ میں ہے،،،لالچ کرنا چھوڑ دو،،،پل میں
امیر بن جانے کی خواہش کرنا چھوڑ دو،،،شارٹ کٹ مارنا چھوڑ دو،،،دن رات امیر بن
جانےکے خواب دیکھنا چھوڑ دو،،،

منہ ٹکےکا نہیں،،،بات ہزاروں کی،،،دکان پکوڑوں کی،،،بات کروڑوں کی،،،

ہوسٹ نے اپنا سر پیٹ لیا،،،اف،،،توبہ،،،پھر کیاکریں؟؟،،،کوئی حل بھی تو ہو،،،

مسٹر چار سوبیس نے مسکرا کر سر ہلایا،،،ہاں یہ بات ہوئی نہ،،،کسی مولی کی طرح
کڑوے انسان،،،،اپنے پڑوسی سے،،،بھائی سے،،،سالے سے،،،دوست سےکسی بھی
طرح سے جلنا چھوڑ دو،،،صبرکرنا سیکھو،،،شکرگزار بن جاؤ،،،
اک بیوی دو بچوں پر گزارا کرو،،،کچھ پیدل بھی چل لیاکرو،،،واش روم تک جانے کیلئے
بھی سواری چاہیے ہوتی ہے،،،


صدقہ دو،،،خیرات کرو،،،کمزوروں پر رحم کرو،،،بھوکوں کو کھاناکھلاؤ،،،ہر وقت کا
رونا دھونا چھوڑو،،،
ایچ۔یو خان کے آرٹیکل پڑھو،،،مسکرانا سیکھو،،،وہ کوئی پاگل کا بچہ ہے،،،لکھ لکھ
کر اس کا اپنامنہ پن کی نب سا ہورہا ہے،،،

ہوسٹ اپنے بال نوچنے لگا،،،چہرے پر وحشت ہی وحشت،،،چینچ کر بولا،،،بریک
میں کہتا ہوں،،،بریکککککککککک۔۔۔۔۔۔۔۔(جاری)
 

Hukhan
About the Author: Hukhan Read More Articles by Hukhan: 1124 Articles with 1195535 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.