نیویارک: قدیم پُل کو چند سیکنڈ میں منہدم کیے جانے کی دلچسپ ویڈیو

گزشتہ روز نیویارک کے حکام نے Newtown Creek پر واقع ایک قدیم Kosciuszko کو منہدم کردیا گیا ہے- 78 سال پرانے اس قدیم پُل کو ایک دھماکہ خیز مواد کے ذریعے منہدم کیا گیا- اس مقام پر نئے اور وسیع پُل کی تعمیر کے لیے پرانے پُل کو منہدم کیے جانے کا منظر انتہائی دلچسپ تھا-
 

image


ایک رپورٹر نے فضا سے پُل کے منہدم ہونے کی مکمل ویڈیو بنائی جسے بعد میں شئیر کیا گیا- ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پًل کے گرتے ہی فضا دھول اور مٹی کے بادل بلند ہوجاتے ہیں-

صبح سویرے کے اوقات میں پًل کو گرانے کے کے لیے کیا جانے والا دھماکہ اس حد تک شدید تھا کہ پُل کے اطراف میں رہنے والے افراد کا کہنا تھا کہ “ اس دھماکے کی وجہ سے نہ صرف ہماری آنکھ کھل گئی بلکہ ہمیں زمین بھی ہلتی ہوئی محسوس ہوئی“-
 

image

یہ پُل نیویارک کے علاقے Brooklyn اور Queens کو آپس میں منسلک کرتا تھا اور اسے منہدم کیے جانے کے دوران پُل کے نزدیک واقع ایکسپریس وے پر سے گزرنے والی ٹریفک کو بھی 10 منٹ کے لیے روک دیا گیا-
 

YOU MAY ALSO LIKE:

The old Kosciuszko Bridge was demolished in a controlled explosion early on Sunday morning. The 78-year-old structure was blown up at 8am to make way for the expansion of a new bridge over Newtown Creek, New York.