نیشنل جیوگرافک٬ سال 2017 کی شاندار اور دلچسپ تصاویر

مختلف خوبصورت اور پرکشش قدرتی مناظر کو کیمرے کی آنکھ سے دیکھنا ہمیشہ سے ہی ایک منفرد تجربہ رہا ہے کیونکہ بعض اوقات انسانی آنکھ قدرتی مناظر میں چھپے ان دلچسپ پہلوؤں کو دیکھنے سے قاصر رہتی ہے جنہیں ایک شاندار تصویر اجاگر کر دیتی ہے- نیشنل جیو گرافک کی جانب سے ہر سال کی مانند اس سال بھی نیچر فوٹوگرافر آف دی ائیر کے مقابلے کا انعقاد کیا ہے- اس مقابلے میں شرکت کے لیے قدرتی مناظر کے حوالے سے مختلف شعبوں کے لیے تصاویر بھی جاسکتی ہیں- ان شعبوں میں سرزمین٬ ماحولیات اور جانوروں کی تصاویر شامل ہیں- تصاویر ارسال کرنے کی آخری تاریخ 12 نومبر 2017 مقرر کی گئی- تاہم اب تک اس مقابلے میں شرکت کے لیے دنیا بھر سے بڑی تعداد میں مختلف قدرتی مناظر٬ جانوروں اور ماحولیات پر مبنی انتہائی شاندار اور دلچسپ تصاویر بھیجی گئی ہیں جنہیں نیشنل جیو گرافک کی جانب سے شائع بھی کیا گیا ہے- مقابلے میں شریک چند شاندار تصاویر مختصر تفصیل کے ساتھ ہم یہاں اپنے قارئین کی خدمت میں پیش کر رہے ہیں-
 

image
یہ خوبصورت تالاب شمالی ناروے کے Lofoten جزائر پر واقع ہے اور اس کی یہ تصویر Felix Inden نے کھینچی ہے- تالاب میں موجود سفید ریت اسے مزید پرکشش بناتی ہے-
 
image
مادہ ریچھ اور اس کے 3 ماہ کی عمر کے بچے کی یہ تصویر Anat Gutman نے کھینچی ہے- فوٹوگرافر کا کہنا ان دونوں جانوروں کا اس طرح سے گزرنا ایک شاندار منظر تھا-
 
image
Cameron McFarlane نے دیوقامت cuttlefish کی یہ شاندار تصویر جنوبی آسٹریلیا کے Whyalla کے ٹھنڈے پانیوں میں کھینچی یہاں ہزاروں کی تعداد میں cuttlefish پائی جاتی ہیں-
 
image
Csaba DarÛczi صبح کے وقت اپنے گھر کی طرف رواں دواں تھے کہ انہیں ایک جگہ بڑی تعداد میں موجود ہنس دکھائی دیے- انہوں نے اس دلچسپ منظر کو ڈرون کیمرے کی مدد سے ہمیشہ کے لیے قید کر لیا-
 
image
پرکشش مقام پر موجود یہ ریلوے ٹریک جاپان کے دو شہروں Niigata اور Fukushima کو آپس میں منسلک کرتا ہے- اس خوبصورت لیکن کسی حد تک خطرناک ریلوے ٹریک پر سے گزرتی اس ٹرین کی یہ تصویر Teruo Araya نے کھینچی ہے-
 
image
جاپان کے Jigokudani snow monkey park میں ایک چھوٹا بندر سر کے مساج سے لطف اندوز ہورہا ہے اور آنکھیں بند کیے پرسکون انداز میں لیٹا ہوا ہے- اس قیمتی لمحے کی یہ تصویر Lance McMillan نامی فوٹوگرافر نے کھینچی ہے-
 
image
بل کھاتے سانپ کی مانند دکھائی دینے والی یہ منفرد شاہراہ رومانیہ میں واقع ہے اور اس سڑک کی یہ دلچسپ تصویر Calin Stan نامی فوٹوگرافر نے کھینچی ہے-
 
image
مینڈک قریب انتہائی قریب سے یہ تصویر بھارتی ریاست Karnataka کے جنگلات میں کھینچی گئی ہے- نیلی آنکھوں والے اس مینڈک کی یہ شاندار تصویر Angad Achappa نے کھینچی ہے-
 
image
یہ کینیڈا کے مقبول ترین پہاڑ ہیں جنہیں دنیا Mackenzie کے نام سے جانتی ہے- اور خوبصورت پہاڑوں کی یہ شاندار تصویر Alain Boudreau نامی فوٹوگرافر نے کھینچی ہے-
 
image
رومانیہ کے علاقے Transylvania کے ایک دلکش مقام کی یہ پرکشش تصویر صبح کے وقت سورج طلوع ہونے کے فوراً بعد کھینچی گئی- یہ تصویر Sebastiaenنے کھینچی ہے-
YOU MAY ALSO LIKE:

These stunning photographs have been compiled by editors at National Geographic magazine for its famous Nature Photographer of the Year competition. The publication is seeking out 'spectacular' pictures showing animals, lands and environments around the globe. Among the editors' picks so far are a sublime shot showing a tidal pool in Norway, a mother bear and her cub walking together through water and a macaque receiving a head massage in Japan.