مفاد یا سیاست‎

تحریک انصاف کے یوتھ سے معذرت کے ساتھ۔۔۔جس شخص کی نااہلی کے لئے خان صاحب نے پچھلے پانچ سال کی جہد مسلسل کی اور اپنی ساری سیاست کا محور محض شریف خاندان کی نااہلی اور مخالفت ہی تھا اور ہر موڑ پر انکو صرف یہی بنیادی مسلہ نظر آیا کہ کسی طرح بھی ہو ن لیگ کے ساتھ کسی بھی نقطے پر مفاہمت نہیں کرنی خواہ وہ پی ایس ایل کا فائنل میچ ہی کیوں نہ ہو جس کی وجہ سے کچھ دن پہلے ورلڈ الیون پاکستان آیے اور اسی فائنل کو مد نظر رکھ کر مستقبل قریب میں بین الاقوامی میچز کھلنے کی بھرپور توقع ہے خیر میں ماضی میں کہاں چلا گیا، حال کی طرف آتے ہیں ۔۔۔ پانامہ پیپرز آنے کی صورت میں سیاست کا محور نواز شریف کی ناہلی کو ہی بنایا جبکہ انکو یہ بھی پتہ تھا کہ میرے صف میں کھڑے میری جماعت میں بھی بہت پانامہ زدہ ہے مگر بھرپور دھرنوں اور جلسوں کی وجہ سے سپریم کورٹ کو کیس لینا پڑا اور ببانگ دہل سپریم کورٹ کے فیصلے کا پورا کریڈٹ لینے کے دعوے کئے گیے جو بڑی حد تک حقدار بھی تھے مگر۔۔۔کل ایوان بالا میں وہ شخص تحریک انصاف کے پورے 07 سینیٹرز کی غیر موجودگی کی وجہ سے صرف ایک ووٹ پر دوبارہ پارٹی صدارت کے لئے اہل ہوا ۔۔۔اور مستقبل کی سیاست کے لیے راہ ہموار کیا
کیا قومی اسمبلی اور سینیٹ میں حاضری تحریک انصاف کے منشور میں نہیں ؟؟؟

کیا سپریم کورٹ کا پارٹی صدارت کے لیے نااہل شخص کا دوبارہ اہل ہونا سپریم کورٹ کے فیصلے کی توہین نہیں ؟؟

خان صاحب جو NA 120 کے ضمنی الیکشن کے دوران ہر تقریر میں ایک ہی جملہ فرماتے کہ یہ جنگ ایک نااہل شخص اور سپریم کورٹ کے درمیان ہے، یہ بات تو سمجھ میں آتی ہے کہ لاہور کا الیکشن تو وہ عوام کی وجہ سے جیت گیے مگر پارلیمنٹ میں سپریم کورٹ کا فیصلہ چیلنج کرنا اور اسے جیتنا !! کیا یہ بھی اسی لاہوری عوام کی وجہ سے جو بقول مبشر لقمان کھوتے خور تھے اسلیے عمران خان نہ جیت سکے۔

اگر پارلیمنٹ سے غائب ہونا اور چوکوں چوراہوں پر فیصلے کرنا ہی تحریک انصاف کا منشور ہے تو کم از کم اپنے فیصلوں کا دفاع تو خان صاحب کو آنا چاہئے جن کا وہ کریڈٹ لیتے ہیں ۔۔۔

آخر میں ایک معصومانہ سا سوال ہے معذرت کے ساتھ ۔۔۔کیا یہ پری پلانڈ تو نہیں تھا کیوں کہ نا اہلی کا تلوار خان صاحب کے سر پر بھی لٹک رہا ہے اور 62 63 میں سے بھی گزرنا کوئی آسان نہیں اسلیے قوم کی خدمت کے لیے اور پارٹی کا چیئرمین رہنے کے لیے خان صاحب کا زندہ رہنا نہ گزیر تھا اسلیے کچھ پانے کے لیے کچھ کھونا پڑتا ہے-

قاریین اسکو مفروضے گردان سکتے ہیں مگر یہ بات ماننی پڑے گی کہ تحریک انصاف کی وجہ سے اگر نواز شریف نااہل ہوا تھا تو اسی تحریک انصاف کی وجہ سے ہی جناب نواز شریف اہل بھی ہوا-

Javed Hussain Afridi
About the Author: Javed Hussain Afridi Read More Articles by Javed Hussain Afridi: 15 Articles with 11592 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.