دنیا کے چند عجیب ترین گھر

دنیا بھر میں آپ کو تمام سائز اور تمام اشکال کے گھر دکھائی دیں گے اور بہت سے گھر ایسے بھی ہوتے ہوں گے جن کی خوبصورتی دیکھ کر آپ کی نگاہ وہی ٹھہر جاتی ہوگی- لیکن دنیا میں چند گھر اپنے عجیب و غریب ڈیزائن کی بدولت بھی شہرت رکھتے ہیں- ان گھروں کو دیکھ کر ان کو تعمیر کرنے والے ماہر تعمیرات کے فن کا بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے- چند ایسے ہی عجیب و غریب گھروں کا احوال آج کے اس آرٹیکل میں پڑھیں:
 

Golf ball house
گولف کی گیند نما یہ گھر امریکہ کی ریاست ایریزونا میں واقع ہے اور اسے 1976 میں تعمیر کیا گیا تھا- یہ گھر سال 1981 تک خالی رہا جبکہ اسے ایک اسپیس اسٹیشن ریسٹورنٹ کے طور پر تعمیر کیا گیا تھا- اگر اس گھر کے عقبی صحن کا مشاہدہ کیا جائے تو آپ کو وہاں ایسے مناظر دکھائی دیں گے جیسے آپ مریخ پر آگئے ہوں-

image


Amoeba House
دلچسپ ڈیزائن کا حامل یہ گھر برازیل میں واقع ہے اور اسے Javier Senosiain نے ڈیزائن کیا ہے- اس گھر کے ساتھ نہ صرف ایک گولف کورس قائم ہے بلکہ گھر کے چاروں اطراف کئی ایکڑ تک صرف ہریالی ہی ہریالی دکھائی دیتی ہے- اس گھر کی اندرونی تزئین و آرائش بھی انتہائی اعلیٰ ہے اور دیکھنے سے تعلق رکھتی ہے-

image


Spotty house
برطانیہ کے علاقے یارکشائر میں واقع یہ ایک قدیم گھر ہے جس کا تعلق 18ویں صدی سے ہے- یہ گھر باہر سے دیکھنے میں ضرور سادہ لگتا ہے لیکن اندرونی طور پر ایسا بالکل نہیں ہے- اس گھر کی اندرونی آرائش ایسے نفیس انداز سے کی گئی ہے کہ دیکھنے والے کا دل جیت لیتی ہے-

image


Casa del Ancantilado
عجیب و غریب ڈیزائن کا حامل یہ گھر Gilbartolome Architects نامی کمپنی نے ڈیزائن کیا ہے اور اسے اسپین کے علاقے Salobreña میں واقع ایک پہاڑ پر تعمیر کیا گیا ہے- اس گھر کا مالک ایک نوجوان جوڑا ہے جس کی خواہش تھی کہ ان کا گھر ایسے جگہ پر ہو کہ آس پاس کے ماحول سے ہم آہنگی رکھتا ہے- یہی وجہ ہے کہ اس گھر کو اندرونی طور پر بھی ایسا ڈیزائن کیا گیا ہے کہ یہ موسمِ گرما میں بھی ٹھنڈا رہتا ہے-

image


Ecocapsule
یہ بھی ایک دلچسپ لیکن انتہائی چھوٹا گھر ہے- اس کیپسول نما گھر کے حصول کے لیے پہلے سے بکنگ کروانا پڑتی ہے- اسے سلواکیہ ایک آرکٹیکٹ نے ڈیزائن کیا ہے اور اس کی قیمت 79,900 یورو مقرر کی گئی ہے- یہ ایک سولر گھر ہے اور اسے بارش کا پانی ذخیرہ کرنے والی ٹیکنالوجی سے بھی آراستہ کیا گیا ہے-

image


Chateau on wheels
اس گھر کو پریوں کی کہانیوں میں موجود گھروں کی مانند ڈیزائن کیا گیا ہے- نیوزی لینڈ میں واقع یہ گھر پہیوں پر قائم ہے اور ایک ایسی فیملی کی ملکیت ہے جو مختلف مقامات پر سرکس کا انعقاد کرتی ہے- اگرچہ یہ موبائل گھر باہر سے چھوٹا دکھائی دیتا ہے لیکن اندرونی طور پر اس میں کافی گنجائش موجود ہے-لکڑی سے تیار کردہ اس گھر کی چھت کا ڈیزائن بھی انتہائی منفرد ہے جسے گول دائرے کی صورت میں تعمیر کیا گیا ہے-

image

Luxury cave house
یہ پرتعیش گھر اسپین کی Galera نامی پہاڑی کو کاٹ کر تعمیر کیا گیا ہے اور یہ گھر ایک انتہائی پرامن اور پرسکون مقام پر واقع ہے- اگر آپ کو بلندی سے نیچے کی جانب دیکھنے میں ڈر نہیں لگتا تو آپ اس گھر کا مکمل نظارہ پہاڑی کے اوپر کھڑے ہو کر بھی کر سکتے ہیں-

image

Quetzalcoatl Nest
میکسیکو شہر میں واقع ہے بظاہر یہ عمارت کسی تھیم پارک میں نصب واٹر سلائیڈ کی مانند لگتی ہے لیکن درحقیقت اسے ایک دیوقامت سانپ کی شکل میں ڈیزائن کیا گیا ہے- اور عمارت کا یہ منفرد ڈیزائن Javier Senosiain کی تخلیق ہے- یہ عمارت 16500 فٹ سے زائد کے رقبے پر پھیلی ہوئی ہے-

image
YOU MAY ALSO LIKE:

The world can be a strange place, as this collection of crazy-looking houses proves. Fancy living in a shoe? A golf ball? A UFO, perhaps? Well apparently you can. Click on to find out where.