چند چیزیں ایک ساتھ نہیں کھانی چاہئیں

ویسے تو دنیا بھر میں ہر کوئی اپنے کھانے کو مزید لذیذ بنانے کے لیے ایک کے ساتھ دوسری غذا ملاتا ہے، جس سے کچھ نئے انداز کی ڈش سامنے آجاتی ہے۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ ایسی بہت سی غذائیں ہیں جنہیں ایک ساتھ ملا کر کھانا یا آگے پیچھے کھانا خطرناک تصور کیا جاتا ہے؟ اور اگر انہیں ایک ساتھ کھانے سے کوئی نقصان نہ بھی ہو، تب بھی لوگ انہیں ساتھ استعمال کرنے میں کافی احتیاط کرتے ہیں۔ ڈان کے توسط سے ایسی ہی چند غذاؤں کے بارے میں یہاں بتایا جارہا ہے، جنہیں کسی ڈاکٹر کے مشورے کے بغیر ایک ساتھ نہ کھانا ہی بہتر ہے۔
 

تربوز اور پانی
تربوز میں 90 سے 95 فیصد پانی ہوتا ہے اور اس کے ساتھ مزید پانی پینا معدے کے لیے ٹھیک نہیں، ایسا کرنے سے پیٹ خراب ہوسکتا ہے۔

image


چائے اور دہی
چائے اور دہی دونوں ہی تیزابیت سے بھرپور غذائیں ہیں، جس کے باعث جب یہ پیٹ میں ایک ساتھ ملتی ہیں تو نظام ہاضمہ کو سست کردیتی ہیں۔

image


دودھ اور کیلا
ویسے تو دنیا بھر میں کیلے کا شیک بےحد پسند کیا جاتا ہے اور بچے بڑے سب ہی اسے شوق سے پیتے ہیں، لیکن طبی تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ کیلا اور دودھ ایک ساتھ مل کر معدے کے لیے کافی بھاری ہوجاتا ہے جس سے پیٹ خراب ہوسکتا ہے۔

image


دہی اور پھل
طبی تحقیق کے مطابق اگر دہی کو کسی کھٹے پھل کے ساتھ کھایا جائے تو یہ جسم میں ایک ایسا تیزاب پیدا کرتا ہے جو میٹابولزم کو سست کردیتا ہے۔

image


گوشت اور دودھ
دودھ اور گوشت کو ایک ساتھ کھانے سے صدیوں سے منع کیا جارہا ہے، بہت سے لوگ کہتے ہیں کہ مچھلی کھانے کے بعد دودھ پی لیا جائے تو جلد پر سفید دھبے پڑ جاتے ہیں اور ایسا بھی کہا جاتا ہے کہ دودھ اور گوشت کو ایک ساتھ کھانے سے پیٹ بھی خراب ہوسکتا ہے۔

image


دودھ اور لیموں
دودھ میں اگر لیموں شامل کیا جائے تو یہ پھٹ جاتا ہے، ایسا کچھ تب بھی ہوگا جب یہ دونوں غذائیں آپ کے پیٹ میں مل جائیں، ویسے تو ایسا بھی کہا جاتا ہے کہ انسانی پیٹ لیموں سے زیادہ تیزابیت رکھتا ہے، لیکن اس کے باوجود آج بھی دودھ اور لیموں کو ایک ساتھ کھانے سے منع ہی کیا جارہا ہے۔

image

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE:

Food combining is a health-conscious approach to eating, where foods that require different digestive environments are eaten separately. Various food combination theories have somewhat controversial views, however, there are some points that they agree on.