ٹیکساس سے متعلق چند دلچسپ اور متاثر کن حقائق

ٹیکساس جنوبی امریکہ کی سب سے بڑی ریاست ہے اور یہاں متعدد ریگستان اور صنوبر کے درخت پائے جاتے ہیں- اس کے علاوہ اس ریاست کی ایک پہچان Rio Grande نامی ایک دریا ہے جو کہ میکسیکو کی سرحد کے ساتھ بھی بہتا ہے- لیکن امریکی ریاست ٹیکساس اس کے علاوہ بھی کئی دلچسپ اور متاثر کن حقائق کی مالک ہے جن سے بیشتر افراد ناواقف ہیں٬ وہ حقائق کیا ہیں؟ آئیے ہم آپ کو بتاتے ہیں:
 

image
1836 سے لے کر 1845 کے درمیان تک ٹیکساس کوئی امریکی ریاست نہیں بلکہ ایک آزاد ملک تھا اور یہ آزادی میکسیکو سے حاصل کی گئی تھی-
 
image
ہر 12 میں سے 1 امریکی باشندے کی رہائش ٹیکساس میں ہے-
 
image
اگر آج ٹیکساس ایک ملک ہوتا ہے تو یہ دنیا کا 7واں سب سے بڑا تیل کی پیدا کرنے والا ملک ہوتا-
 
image
اگرچہ ٹیکساس کو ایک گرم ریاست کے طور پر جانا جاتا ہے لیکن اس کا موسم مختلف ہوتا ہے- اکثر لوگ اس بات سے واقف بھی نہیں ہوں گے کہ اس ریاست کے مغربی حصے میں موجود پہاڑوں پر برف بھی ہوتی ہے-
 
image
ٹیکساس کی معیشت نے حالیہ چند سالوں کے دوران بہت زیادہ ترقی کی ہے جس کی وجہ یہاں جدید ٹیکنالوجی٬ ائیر اسپیس٬ حیاتیات اور توانائی کی صنعتوں کا فروغ پانا ہے-
 
image
ٹیکساس میں سب سے زیادہ ونڈز پاور ٹیکنالوجی کا استعمال ہے اور یہاں آپ کو جگہ جگہ ونڈز فارم دکھائی دیں گے-
 
image
ٹیکساس ٹرائینگل یعنی تکون شکل میں قائم ہے اسی لیے اسے Texaplex بھی کہا جاتا ہے- یہ ریاست 3 ہائی وے سے منسلک ہے اور اس میں امریکہ کے کئی بڑے شہر شامل ہیں-
 
image
چونکہ ٹیکساس میں قدرتی وسائل بہت زیادہ پائے جاتے ہیں اس لیے دیگر ریاستوں کے فارم اور مویشی خانے بھی اس ریاست میں قائم ہیں-
 
image
ٹیکساس امریکہ کی دوسری سب سے زیادہ آبادی والی ریاست ہے- اس ریاست میں پورے آسٹریلیا سے بھی زیادہ لوگ آباد ہیں اور یہ تعداد 10 ملین سے زائد بنتی ہے- اس کے علاوہ یہ تیزی سے ترقی کرنے والی ریاست بھی ہے-
 
image
ٹیکساس کی 20 فیصد آبادی کی جائے پیدائش دیگر ممالک کی ہے اور ایک انداز کے مطابق دیگر ممالک میں پیدا ہونے والے ان افراد کی تعداد 5 ملین ہے-
 
image
ٹیکساس کی ملٹری فورس 3 شاخوں پر مشتمل ہے جس میں ٹیکساس آرمی نیشنل گارڈ٬ ٹیکساس ائیر نیشنل گارڈ اور ٹیکساس اسٹیٹ گارڈ شامل ہے-
 
image
حالیہ 25 اگست 2017 کو آنے طوفان ہاروے نے ٹیکساس کو 180 بلین ڈالر کا نقصان پہنچایا- قدرتی آفت کی وجہ سے پہنچنے والا یہ مالی نقصان امریکہ کی تاریخ کا سب سے بڑا نقصان ہے-
YOU MAY ALSO LIKE:

You might associate Texas with images of cowboys and tumbleweed, but there’s a lot more to this huge state than just rodeos. To begin with, it’s one of the fastest growing states in the U.S. The economy is vast and booming, prices are cheap, and the cities are bustling with people. Texas is an incredibly complicated state with tons of history.