چند غذائیں کھائیں اور قبض کی تکلیف سے نجات پائیں

قبض کو اُم الامراض یعنی بیماریوں کی ماں کہا جاتا ہے اور آج دنیا کا ہر چوتھا شخص اس بیماری میں مبتلا ہے- یہ بیماری خود اپنے ساتھ کئی دوسری بیماریاں بھی لاتی ہے اور انسان کو مستقل طور پر بیمار بنا دیتی ہے- تاہم قبض سے نجات حاصل کرنا بھی کوئی مشکل کام نہیں٬ چونکہ قبض کا مرض لاحق بھی غلط غذاؤں چٹ پٹی٬ مرغ مسلم اور تلی ہوئی اشیاﺀ کے استعمال کی وجہ سے ہوتا ہے اس لیے چند درست غذاؤں کو اپنی روزمرہ کی خوراک میں شامل کر کے اس مرض سے نجات حاصل کی جاسکتی ہے- آئیے ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ وہ کونسی غذائیں جنہیں آپ اپنی خوراک میں شامل کر کے قبض جیسے تکلیف دہ مرض سے نجات حاصل کرسکتے ہیں: ان غذاؤں میں درحقیقت فائبر پایا جاتا ہے جو کہ آنتوں کو نرم بنانے اور فضلے کو خارج کروانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے-
 

image


پالک
پالک کا استعمال کر کے آپ باآسانی قبض کے مرض سے نجات حاصل کرسکتے ہیں- پالک میں پائی جانے والی فائبر کی بھاری مقدار٬ میگنیشیم اور معدنیات فضلے کو خارج کرنے کے حوالے سے مددگار ثآبت ہوتے ہیں-

image


سیب
اگر آپ کو اکثر قبض کی شکایت رہتی ہے تو روزانہ ایک سیب کھانا آپ کے لیے بہترین ثابت ہوسکتا ہے- ایک چھوٹے سا سیب اور اس کے چھلکے 3.6 گرام فائبر پر مشتمل ہوتے ہیں- متعدد پھلوں کے چھلکوں میں فائبر پایا جاتا ہے جو قبض کے حوالے سے قدرتی نسخے کے طور پر اپنا کام کرتا ہے-

image


دلیہ
دلیہ میں بھی فائبر کی بھاری مقدار پائی جاتی ہے جو آپ کو آنتوں کو نہ صرف آرام پہنچاتی ہے بلکہ انہیں نرم بھی کرتی ہے جس کے بعد فضلہ باآسانی خارج ہوتا ہے- آپ روزمرہ کی غذا میں دلیہ کو شامل کر کے باآسانی قبض جیسے تکلیف دہ مرض سے نجات حاصل کرسکتے ہیں-

image


گری دار میوے
اپنی روز کی غذا میں مٹھی بھر میوے جس میں بادام٬ اخروٹ٬ پستہ اور مونگ پھلی ہو ضرور شامل رکھیں- یہ پروٹین اور صحت مند چکنائی کے حصول کا بہترین ذریعہ ہیں اور قبض دور کرنے میں مددگار ثابت ہوسکتے ہیں- صرف آدھے کپ باداموں میں 9 گرام فائبر پایا جاتا ہے-

image


السی کے بیج
السی کے بیج ایک انتہائی آسان ذریعہ ہے اپنی غذا میں فائبر کو شامل کرنے کا- 2 چمچ السی کے بیجوں سے آپ کو 4 گرام فائبر حاصل ہوتا ہے- ان بیجوں کو روزانہ صبح دلیے پر چھڑک کر کھائیے اور قبض سے نجات پائیے-

image

بیریز
بیریز میں متعدد غذائی اجزاﺀ بھاری مقدار میں پائے جاتے ہیں- آپ چاہیے آدھا کپ بلیک بیری کھائیں یا پر رس بیری٬ آپ کو 4 گرام فائبر ضرور حاصل ہوگا- بیریز بھی قبض کے مرض سے آرام پہنچاتی ہیں اور آپ انہیں بھی اپنی غذا میں شامل کرسکتے ہیں-

image

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE:

Feeling constipated? Here are some healthy food choices to make to relieve constipation quickly and easily. Stick to these healthy alternatives and add these foods into your diet.