دنیا کے سب سے بڑے مسافر بردار ہوائی جہاز

دنیا بھر میں موجود ہوائی جہاز ملٹری آپریشن٬ سامان کی ترسیل اور انسانوں کو ایک مقام سے دوسرے مقام تک پہنچانے کے حوالے سے اہم کردار ادا کرتے ہیں کیونکہ یہ دنیا کے دور دراز مقامات تک بھی بہت کم وقت میں پہنچنے کی صلاحیت رکھتے ہیں- گزرتے وقت کے ساتھ ساتھ ہوائی جہازوں کی دنیا میں بھی بےپناہ جدت آچکی ہے- اور اس وقت ایسے دیوقامت ہوائی جہاز بھی دنیا میں موجود ہیں جو کہ ایک وقت میں سینکڑوں مسافروں کو ان کی منزل تک پہنچانے کی صلاحیت رکھتے ہیں- مندرجہ ذیل میں دنیا کے چند ایسے ہی سب سے بڑے مسافر بردار ہوائی جہازوں کا ذکر کیا جارہا ہے-
 

Airbus A340-500
یورپی ایرواسپیس کمپنی ائیر بس کے تیار کردہ اس ہوائی جہاز میں چار ٹربو فین انجن نصب ہیں- یہ کمرشل مسافر بردار جیٹ طیارہ ہے جو 375 افراد کو ان کی منزلِ مقصود تک پہنچانے کی صلاحیت رکھتا ہے- اس جہاز کو زیادہ تر Lufthansa ائیر لائن اور ائیر فرانس استعمال کرتی ہے-

image


Airbus A350-900
زیادہ مسافروں کی گنجائش کا حامل یہ ہوائی جہاز بھی یورپی ایرواسپیس کمپنی ائیر بس کا تیار کردہ ہے- اس مسافر بردار طیارے میں 325 افراد کے سفر کرنے کی گنجائش موجود ہے- اس ایک ہوائی جہاز کی مالیت 308.1 ملین امریکی ڈالر ہے جبکہ قطر ائیرویز ایسے ہوائی جہاز استعمال کرنے کے حوالے سے شہرت رکھتی ہے-

image


Boeing 777-300
یہ دنیا کا سب سے بڑا twinjet ہے جسے Boeing Commercial Airplanes نامی کمپنی نے تیار کیا ہے- اس ہوائی جہاز میں 386 افراد کے سفر کرنے کی گنجائش موجود ہے- اس ہوائی جہاز میں مسافروں کی سہولت کے اعتبار سے ان کے لیے تین کلاس بنائی گئی ہیں جیسے کہ اکانومی کلاس اور بزنس کلاس-

image


Antonov An-22
یہ افواج کے زیرِ استعمال رہنے والا ہوائی جہاز ہے جسے Antonov Design Bureau نے تیار کیا ہے- یہ دنیا کا سب سے بڑا ٹربو پاپ پاورڈ ائیر کرافٹ ہے- اس ہوائی جہاز میں چار ٹربو پراپ انجن نصب ہیں- فی الحال اسے ملٹری آپریشن کے لیے استعمال کیا جاتا ہے جس میں متعدد افراد کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کیا جاتا ہے-

image


Antonov An-124
اس مسافر بردار طیارے کو Antonov Design Bureau نامی کمپنی نے یوکرین میں تیار کیا ہے- یہ سب سے بڑا ملٹری ٹرانسپورٹ ائیر کرافٹ ہے جسے مختلف ریسکیو پروگرام میں استعمال کیا جاتا ہے- اس ایک طیارے کی قیمت 70 سے 100 ملین ڈالر کے درمیان ہے- اس وقت یہ ہوائی جہاز Antonov ائیر لائنز اور Volga-Dnepr ائیر لائنز استعمال کر رہی ہیں-

image


Airbus A340-600
چار انجن کا حامل یہ ہوائی جہاز یورپین ائیر اسپیس کمپنی ائیر بس نے 1993 میں تیار کیا- اس ہوائی جہاز کا منفرد ڈیزائن اور ساخت ایندھن کی بچت کے حوالے سے مددگار ثابت ہوتے ہیں- اس ہوائی جہاز انتہائی کشادہ سیٹیں نصب ہوتی ہیں اور اس میں بیک وقت 350 افراد سفر کر سکتے ہیں-

image

Boeing 747-400
یہ مسافر بردار ہوائی اپنی مخصوص بالائی منزل کے حوالے سے شہرت رکھتا ہے- یہ بوئنگ 747 کا ایک عام ماڈل ہے- اگر اس ہوائی جہاز میں دیگر مسافر بردار کمرشل ہوائی جہازوں میں پائی جانے والی تین کلاسوں کی مانند انتظامات کیے جائیں تو یہ جہاز 416 مسافروں کو ان کی منزل تک پہنچا سکتا ہے- اور اگر سب کو ایک ہی جیسی سہولیات مہیا کی جائیں تو اس جہاز میں 660 مسافر سوار ہوسکتے ہیں-

image

Boeing 747-8i
یہ مسافر بردار ہوائی جہاز Boeing Commercial Airplanes کا تیار کردہ ہے- اس ہوائی جہاز میں 467 افراد کے سفر کرنے کی گنجائش موجود ہے- یہ امریکہ میں تیار کیا جانے والا سب سے بڑا کمرشل ائیر کرافٹ ہے جس کی مالیت 379 ملین ڈالر ہے-

image
YOU MAY ALSO LIKE:

Airplanes have revolutionised transport system with greater capacity to carry passengers and being the fastest mean of transport. Airplanes play a major role in military operations and in airlifting of cargos and humans to distant places around the world in very less time. With bigger size of aircrafts, it is possible to carry more passengers and more cargos.