چند خطرناک تہوار٬ کمزور دل والوں کے بس کی بات نہیں

دنیا میں کوئی ایسا ملک موجود نہیں جہاں کوئی تہوار نہ منایا جاتا ہوں- یہ تہوار انتہائی جوش و جذبے اور عقیدت کے ساتھ منائے جاتے ہیں اور عام طور پر ان تہواروں کا تعلق مذہب یا ثقافت سے ہوتا ہے- تاہم دنیا کے چند ممالک میں ایسے بھی تہوار منائے جاتے ہیں جو خطرات سے بھرپور ہوتے ہیں اور ان میں تہوار شریک ہونے والے اکثر افراد شدید زخمی ہوجاتے ہیں یا پھر جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں-
 

The Cooper’s Hill Cheese Rolling Contest
انگلینڈ کے علاقے Gloucester میں ہر سال منایا جانے والا خطرناک تہوار درحقیقت ایک مقابلہ ہے جس میں شریک ہونے والے مرد و خواتین کو پہاڑی یا ڈھلوان سے گرتے ہوئے نیچے آنا ہوتا ہے-یہ لوگ ایک پنیر کے گول ڈبے کے تعاقب میں آتے ہیں جسے پہلے پہاڑی سے ڈھلوان پر رکھ نیچے کی جانب چھوڑا جاتا ہے٬ تاہم اس ڈبے کو پکڑنا شرط نہیں ہوتی- یہ مقابلہ وہی جیتتا ہے جو سب سے پہلے نیچے تک پہنچتا ہے- مگر اس کوشش میں ہر سال متعدد افراد زخمی بھی ہوجاتے ہیں-

image


Kirkpinar Wrestling Festival
یہ تہوار ترکی میں منایا جاتا ہے اور یہ بھی خطرناک لیکن انتہائی مقبول تہوار ہے- اس تہوار میں شریک ہونے والے ایک دوسرے سے لڑائی کرتے ہیں جبکہ اس ہاتھا پائی کا کوئی قانون بھی نہیں ہوتا- یہ کسی بھی انداز میں دوسرے فرد پھر جھپٹ پڑتے ہیں بس ان کا مقصد سامنے والے کے جسم پر موجود چمڑے کے پٹے کو قابو کرنا ہوتا ہے-

image


El Colacho (Baby jumping)
اسپین کے گاؤں Castrillo میں منعقد ہونے والے اس تہوار میں والدین شیطانی لباس پہن کر سڑک کے درمیان میں اپنے نومولود بچوں کے اوپر سے کودتے ہیں- اگرچہ اس تہوار کے آغاز کے بارے میں تو کوئی کچھ نہیں جانتا لیکن گاؤں والا کا ماننا ہے کہ اس عمل سے ان کے بچوں سے برائیاں دور ہوجاتی ہیں اور ان کی زندگی آسان ہوجاتی ہے-

image


The Takeuchi Matsuri
یہ بھی ایک سفاک تہوار ہے جو کہ جاپان میں منعقد ہوتا ہے- اس تہوار میں شریک ہونے والے افراد کو دو گروہوں میں تقسیم کر دیا جاتا ہے اور دونوں گروپ بانسوں کے ساتھ ایک دوسرے سے لڑائی کرتے ہیں- لیکن اس لڑائی میں اکثر افراد زخمی بھی ہوجاتے ہیں- اس لڑائی کو دیکھنے والے افراد کو بھی احتیاط کا مظاہرہ کرنا ہوتا ہے کیونکہ وہ بھی زخمی ہوسکتے ہیں-

image


Yanshui Beehive Fireworks
یہ بھی ایک خوفناک تہوار جو کہ تائیوان کے علاقے Yanshui میں منایا جاتا ہے- اس تہوار میں لوگوں کا ایک ہجوم ایسے پلیٹ فارم کے آگے جمع ہوتا ہے جس پر بوتلوں پر نصب راکٹ ( پٹاخے ) رکھے ہوتے ہیں- ان راکٹ کو ایک ہی مرتبہ آگ لگا دی جاتی ہے اور یہ ہر سمت اڑنے لگتے ہیں- ایسے میں ان پٹاخوں سے خود کو محفوظ رکھنا انتہائی مشکل ہوجاتا ہے- اب تک اس تہوار میں شریک متعدد ایسے افراد شدید زخمی ہوچکے ہیں جنہوں نے آگ سے بچاؤ کا مخصوص لباس نہیں پہن رکھا ہوتا-

image


Running of the Bulls
اسپین کے شہر Pamplona میں گزشتہ 600 سال سے ایک ایسا تہوار منعقد کیا جارہا ہے جس کا شمار دنیا کے خطرناک ترین تہواروں میں ہوتا ہے- اس میں چند وحشی سانڈ سڑک کے درمیان چھوڑ دیا جاتے ہیں- اور اس سڑک پر ہزاروں افراد موجود ہوتے ہیں اور یہ افراد اس خطرناک جانور سے بچنے کی کوشش کرتے ہیں- اب تک اس کھیل میں بھی متعدد افراد شدید زخمی ہوچکے ہیں-

image

Agni Keli
یہ تہوار ہر سال اپریل میں بھارت کے شہر مینگلور میں منایا جاتا ہے جو کہ مسلسل 8 روز تک جاری رہتا ہے- اس تہوار میں مرد حضرات شرکت کرتے ہیں جو کہ قمیض کے بغیر ہوتے ہیں اور ایک دوسرے پر جلتی ہوئی مشعل پھینکتے ہیں- یہ مشعل 30 سے 50 فٹ کے فاصلے سے پھینکی جاتی ہیں- اس تہوار کے دوران بھی اکثر افراد شدید زخمی ہوجاتے ہیں-

image
YOU MAY ALSO LIKE:

There is hardly any race in the world which does not celebrate festivals. And, all these events are usually observed with great respect and enthusiasm. However, you will come across several festivals around the globe which are associated with perils and hazards.