میں سلمان ہوں(٨٣)

نہ کوئی خواب نہ ہی کوئی دعا
خالی سی ویران آنکھیں خالی سے ہاتھ
نہ کوئی منزل نہ کوئی رستہ
نہ ہمسفر نہ ہی کوئی ہم نوا
مڑ جاتی ہے راہ
ہم بھی مڑ جاتے ہیں وہاں

روزی کو ندا کے بدلے ہوئے لہجے پر حیرت سی ہوئی،،،مگر ندا کسی اور ہی دنیا میں پہنچ چکی تھی،،
وہ شعور سے لاشعور میں داخل ہو گئی تھی،،،اب اس کا دل،اس کی سوچ اور زبان پر قابض ہوگیا تھا،،
اب صرف اس نے سچ بولنا تھا،،،بے خوف،،،نڈر،،،سچا کھرا سچ،،،ندا کی آواز پستی سے بلندی کی
منزل طے کرنا شروع ہو گئی تھی،،،روزی نے اس پر سے نظریں ہٹا لی،،اسے ڈر تھا کہ ندا نے اسے
پڑھنا شروع کردیا تھا،،،روزی کی بڑی بڑی آنکھیں اپنی خوبصورت انگلیوں کو آپس میں گتھم گتھا
ہوتا دیکھنا شروع ہوگئی تھی،،،
امجد میرے لیے زہر کا وہ پیالہ ہے،،،جسے سقراط نے پیا تھا،،،میں سلمان سے محبت کرتی ہوں،،،
اس کی کسی بھی بات سے انکار میرے لیے موت سا ہے،،،امجد سے کیا،،میں کسی سے بھی
شادی کر لوں گی،،،میری محبت نے مجھے اس کا غلام بنا دیا ہے،،،جتنی محبت میں نے اس سے
کی ہے،،،اگر کائنات کی ساری محبتیں اکٹھی بھی کرلی جائیں تومیری محبت کا مقابلہ نہیں کرسکتی،،،
ہاں میں یہ بھی جانتی ہوں،،،میری محبت بارش کی بوندوں جیسی نہیں،،،جو آہستہ آہستہ انسان کو
بھگو دیتی ہے،،،سچ کہتا ہے سلمان،،،
تجھ سے روٹھ کے بھلا کہاں جائیں گے
بن تیرے جیے تو پل پل مرتے جائیں گے
اسے پتا ہی نہیں وہ کتنا پیارا ہے،،،وہ ہنستا ہے تو جیسے سارا عالم ہنس رہا ہو،،،اداس ہو،،تو جیسے
بدلی میں چھپا معصوم سا چاند،،،جو مکھڑا دکھاتا ہو ،،،پھر چھپاتا ہو،،،
آج بھی اپنی ماں سے وہ ایسے جڑا ہوا ہےجیسے ماں اس کے ساتھ ہو،،،اسے ڈانٹی ہو
اسے پیارکرتی ہو،،،ہاں یہ بھی سچ ہے،،،اسے محبت کرنا نہیں آتی،،،بے سلیقہ سا انسان ہے،،،
محبت اس کے بس کا روگ ہی نہیں،،،وہ خود ایسا بہتا ہوا چشمہ ہے،،،جس سے محبت ہر وقت
پھوٹتی ہے،،،ایسا عجیب ہے کہ اسکے دکھوں سے بھی مجھے پیار ہے،،،مگر وہ اپنے آپ کو شیئر
ہی نہیں کرتا،،،میں جانتی ہوں کہ میری محبت یک طرفہ ہے،،،مگر،،،روزی جی
اس سے یک طرفہ محبت میں بھی ایسا لطف ہے،،،جو کسی بھی اور جذبے میں نہیں،،،
یک طرفہ محبت میں سارے فیصلے میں خود کرتی ہوں،،،اس کی ذرا بھی نہیں سنتی،،،سوال بھی
میری مرضی کا،،،اور جواب بھی میرا ہی من پسند،،،روزی حیرت سے اس ابلتی ہوتی محبت کو دیکھ
رہی تھی۔۔۔(جاری)
 

Hukhan
About the Author: Hukhan Read More Articles by Hukhan: 1124 Articles with 1195493 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.