60 سالوں سے بغیر کچھ کھائے زندہ رہنے والی خاتون٬ ایسا کب اور کیوں ہوا؟

بھارت کے ایک گاؤں سے تعلق رکھنے والی 75 برس کی سرسوتی بائی نے حال ہی میں دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے گزشتہ 60 سالوں سے چاولوں سمیت کسی قسم کوئی ٹھوس غدا نہیں کھائی اور وہ صرف دو ایسی اشیاﺀ پر زندہ ہیں جو کہ مائع ہیں یعنی ایک پانی اور دوسری چائے-
 

image


بھارت کی ریاست مدھیہ پردیش کے گاؤں سندریل کی رہائشی سرسوتی باتی چائے اور پینے کے علاوہ بعض اوقات کیلا کھا لیتی ہیں لیکن وہ بھی ہفتے میں ایک مرتبہ اور صرف ایک کیلا-

سرسوتی بائی کے مطابق ٹائفائیڈ ہونے سے قبل وہ ایک نارمل زندگی گزار رہی تھیں- اور یہ ٹائیفائیڈ انہیں 60 سال قبل پہلے بیٹے کی پیدائش کے بعد ہوا تھا- ٹائفائیڈ نے ان کے معدے کو شدید متاثر کیا- صحت کی بحالی کے بعد انہوں نے تھوڑا تھوڑا پانی اور چائے پینا شروع کی لیکن وہ دوبار سے نارمل غذا کی جانب واپس نہ لوٹ سکیں-

یہ دیکھ کر کر سرسوتی بائی کے شوہر Dwarka Prasad Patikar کو اپنی بیوی اور بیٹے کی صحت کے حوالے سے پریشانی لاحق ہوگئی اور انہوں نے سرسوتی بائی کو ٹھوس غذا کھانے پر آمادہ کرنے کی بھرپور کوشش کی لیکن انہوں نے دوبارہ کھانا کھانے سے انکار کردیا-
 

image

سرسوتی بائی نے صرف پانی اور چائے پر ہی زندگی گزارنے پر اکتفا کیا اور یہ سلسلہ آج تک جاری ہے-

Dwarka نے اپنی بیوی کا متعدد سینٹرز سے علاج بھی کروایا لیکن پھر بھی وہ سرسوتی بائی کو ٹھوس غذا کھلانے میں کامیاب نہ ہوسکے جبکہ دوسری جانب سرسوتی بائی کو کسی قسم کی جسمانی کمزوری کا بھی سامنا نہ کرنا پڑا اور ان کی صحت پہلے سے بھی زیادہ بہتر ہونے لگی-

سرسوتی بائی کے ہاں اس دوران نہ صرف 5 بچوں کی ولادت ہوئی بلکہ وہ اپنے شوہر کے ساتھ کھیتوں میں بھی مزدوری کرتی رییں-

غیرمعمولی غذا کے باوجود سرسوتی بائی کا کہنا ہے کہ “ مجھ میں بھرپور توانائی موجود ہے اور آج 75 سال کی عمر میں بھی میں روزانہ 5 گھنٹے تک کھڑے ہو کر کھیتوں میں مزدوری اور دیگر کام کاج سرانجام دیتی ہوں“-
 

image

سرسوتی بائی کی یہ کہانی جب اخباروں کی زینت بنی تو متعدد افراد ایسے تھے جنہیں اس بات پر یقین نہیں آرہا تھا کہ کوئی خاتون ایسی بھی ہوسکتی ہے جو گزشتہ 60 سالوں سے بغیر کچھ کھائے صرف پانی اور چائے پر زندہ ہے- تاہم سرسوتی بائی کے خاندان اور پڑوسیوں نے سرسوتی کے اس دعویٰ کی تصدیق کردی-

سرسوتی بائی کے بیٹے مہندرا کا کہنا ہے کہ “ ہمارے والد نے ہماری والدہ کو ٹھوس غذا کھلانے کی کوشش ضرور کی تھی لیکن اب ہم ان کی اس عادت کے ساتھ ہی اپنی زندگی ڈھال چکے ہیں“-

سرسوتی بائی کے پڑوسی رمیش چندرا کا کہنا ہے کہ “ جب میں نے بغیر کچھ کھائے زندہ رہنے والی اس خاتون کے بارے میں سنا تو مجھے یقین نہیں آیا لیکن جب میں انہیں اس عمر میں بھی اچھی صحت کے ساتھ دیکھا تو تعریف کیے بغیر نہ رہ سکا“-
YOU MAY ALSO LIKE:

Saraswati Bai, a 75-year-old woman from India, claims that she hasn’t consumed a grain of rice, or any other solid food, for that matter, in the last 60 years. Apart from one banana a week – eaten only occasionally – she survives on water and tea alone.