میں سلمان ہوں(٨٢)

اسے سوچتے رہے ،اسے کھوجتے رہے
وصل کیا ہجر بھی ہوا تمام
آنکھیں بنی صحرا دل بھی بنجر اور ویران
بہار بھی ایسے آئی جیسے عمر رسیدہ خزاں
قالین زرد پتوں کا اور ہم انجان

روزی نے بہت پیار سے ندا کا ہاتھ تھام رکھا تھا،،،ندا کو ایسا محسوس ہورہا تھا جیسے وہ برسوں سے
روزی کو جانتی ہے،،،اس میں ذرا برابر بھی کوئی دورائے نہیں تھی کہ وہ روزی سے شدید نفرت کرتی
تھی،،،اک ان دیکھی نفرت،،،جسے صرف وہی محسوس کرسکتی تھی،،،مگر آج اس کے دل نے اسے
کوسنا شروع کردیاتھا،،،اتنی پیاری معصوم لڑکی سے جس کا ظاہر باطن سب بہت اجلا تھا،،،
صاف ستھرا جیسے کوئی نیا سفید کپڑا ہو،،،بے شکن،،بے داغ،،،اس کا دل کیا کہ روزی بولتی رہے
اور وہ بس سنتی رہے،،،دیکھو ندا تم مجھ سے عمر میں بڑی ہو،،،اس گھرکی بڑی ہو،،،مگر
میرا تجربہ بہت ذیادہ ہے،،،اس کی وجہ یہ ہےکہ میرے پیرنٹس نے گھر کے چھوٹے بڑے ہر
معاملے میں مجھے شامل کیا ہے،،،زمانے کی اونچ نیچ کومیں تم سے شاید کچھ ذیادہ سمجھ
سکتی ہوں،،،کیونکہ جس ماحول میں تم پلی بڑھی ہو وہ بہت سی کمزوریوں کو جنم دیتا ہے
مگر مجھے تم میں اک مضبوط انسان نظرآتا ہے،،،جو طوفان کا نہ صرف سامنا کرسکتا ہےبلکہ
لڑ بھی سکتا ہے،،،سلمان نے جب تمہاری بہت ذیادہ تعریف کی تو مجھے یقین ہو گیا،،،کہ تم
امجد کی ڈوبتی ناؤ کو سنبھال سکتی ہو،،،
روزی کے منہ سے سلمان کا ذکر سن کے اپنی تعریف کا سن کر ندا سے رہا نہ گیا،،،ندا نے ناراض سے
لہجے میں کہا،،،سلمان پر آپ کو اتنا بھروسا کیسے ہے؟؟،،روزی نے سوالیہ انداز میں ندا کو دیکھا،
ندا نے اطمینان سے کہا‘‘،،آپ کو کیسے یقین کہ اس کی رائے ٹھیک ہے،،،اس کی بات میں
وزن ہے،،،وہ تو خود اک ناکام انسان ہے،،،خود کہتا ہے کہ میرا کوئی کل نہیں ہے،،،بس
جہاں قسمت لے جاتی ہے،،،میں چل پڑتا ہوں،،،نہ میری کوئی منزل،،نہ ہی کوئی خواہش،،،
وہ کیسے ٹھیک رائے دے سکتا ہے،،،روزی نے مسکرا کرندا کے تھامے ہوئے ہاتھ کو دبا کر
شرارتی لہجے میں کہا،،،ہممممممم بہت کچھ پڑھ رکھا ہے اس کے بارے،،،
تم بہت گہری ہو،،،میری سوچ سے ذیادہ،،،ندا نے آہستہ سے کہا،،،وہ چیز ہی ایسی ہے،
روزی نے زور سے آتی ہنسی کو روکنے کی کوشش کی،،،پھر کچھ سوچا اور زور سے قہقہہ لگایا
شاید وہ باہر موجود لوگوں کو احساس دلانا چاہتی تھی،،،کہ اندر سب کچھ ٹھیک ہے،،،ندا نے اچانک
سنجیدہ ہو کر کہا،،،مس روزی،،اک بات میں آپ کو کلیئر کردوں(جاری)
 

Hukhan
About the Author: Hukhan Read More Articles by Hukhan: 1124 Articles with 1194900 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.