وادی چیل

چیل سوات

وادی چیل سوات کے خوبصورت ترین وادیوں میں سے ایک ہے۔ مدین سے 15 منٹ کی مسافحت سے اپ اس قدرتی حسن سے مالامال اور حسین نظاروں سے بھرپور اس وادی میں پہنچ سکتے ہیں۔ یہ گاؤں دو حصوں پر مشتمل ہیں۔

پرانا چیل، مقامی آبادی کے گنجان آباد گھروں پر مشتمل گاؤں ہے۔ جہاں خوبصورت پہاڑوں نے پورے خطے کو اپنی باہوں میں سمیٹ کر رکھا ہے۔ اس کے دوسرے جانب نیاچیل کا علاقہ واقع ہے۔ 1998کی مردم شماری کے متابق دونوں علاقوں کی آبادی دوہزار نفوس پر مشتمل ہے، لیکن اب اس سے کئی گنا زیادہ ہوسکتی ہے۔ یہاں زیادہ تر کوہستانی زبان بولی جاتی ہے، لیکن پشتو کو بھی خاص مقام حاصل ہے۔ اس گاؤں کے نوجوان نسل میں تعلیم حاصل کرنے کا جزبہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ ان میں شہروں میں جاکر جدید تعلیم حاصل کرنے کا زبدرست رجحان پایا جاتا ہے۔ چیل کے زیادہ تر لوگ سرکاری ملازمین ہے۔ لیکن کچھ لوگ کھیتی باڑی بھی کرتے ہیں۔ اخروٹ،آملوک کے کئی اقسام اور اس کے ساتھ سیب کی پیداوار یہاں بہت زیادہ ہوتی ہے۔ جو کہ بعد میں ملک بھر میں سپلائی کی جاتی ہے۔ یہاں نایاب قسم کی جڑی بوٹیاں بھی پائی جاتی ہیں۔ یہاں اگنے والے پھل اور سبزیاں بھی بہت خاص ہیں۔ پانی یہاں بہت وافر مقدار میں موجود ہے۔ نئے اور پرانے چیل کے درمیان سے گزرتا ہوا نہر ،پھاڑوں سے سفر کرتاہوا یخ بستہ پانی سے بھرپور ہے،پینے کے ساتھ ساتھ کاشتکاری میں بھی استعمال ہوتا ہے۔ زمانہ قدیم میں چیل کے عجیب وغریب رسم ورواج بھی کہانیوں اور قصوں کی زینت بنتے رہے۔ ان میں ایک قصہ بزرگوں کے بارے میں بھی بہت مشہور ہے۔

مدین کے مشرق میں واقع چیل اور بشگرام جسے ہم مقامی زبان میں بشگام کہتے ہے کے ساتھ ساتھ تمام علاقے نے وادیاں سوات آنے والے سیاحوں کی توجہ اپنے طرف مائل کی ہوئی ہے۔ بشگرام لیک جسے ہم بشگام ڈنڈ کہتے ہے بہت مشہور ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ اس علاقے میں ادر بھی بہت دلکش مقامات اور حسین نظارے ہیں۔ اب اس علاقے میں سیاحوں کے ٹھہرنے کیلیے محکمہ سییاحت نے گاؤں چیل اور شنکو کے درمیانی حصے میں، جسے ہم باٹیبنڈ کہتے ہے کے مقام پر بہت ہی خوبصورت اور پرتعیش میملی رومز اور فیملی پارک کا انتظام بھی کیا ہے اس کے ساتھ ساتھ انٹرنٹ کی سہولیات بھی موجود ہے۔

گاؤں چیل اپنے ارد گرد کے تمام علاقوں کے درمیان میں واقع ہے۔ یہاں ہر قسم کے لوگ آباد ہیں، لیکن یہاں کے رہنے والے تمام لوگوں کا ایک دوسرے کے ساتھ بہت گہرا تعلق پایا جاتا ہیں،ہر کوئی کسی نہ کسی رشتے سے ایک دوسرے میں جھکڑے ہوئے ہیں اور اسی رشتے کے گانٹہ نے یہاں کے لوگوں میں ایک دوسرے کے ساتھ اتفاق و اتحاد بنائے رکھا ہے۔ یہی اتفاق و اتحاد ان کے پُرامن رہنے کی سب سے بڑی وجہ ہیں۔

گاؤں چیل کے کی آبو ہوا بھی بہت خاص ہے۔ یہاں پورے سال موسم اپنی کروٹ بدلتا رہتا ہے۔ سال کے ابتدائی تین مہینے برف باری کی وجہ سے موسم یہاں کافی سرد ہوتا ہے اور خوبصورت پہاڑ سفید چادر اوڑ کر ایک حسین نظارہ پیش کرنے لگتے ہیں اور اس حسین وادی کے خوبصورتی کو چار چاند لگا دیتے ہیں ۔ اسی کے ساتھ ساتھ پورا سال یہاں موسمی تبدیلیوں سے دلکش نظارے پیش کرتا رہتا ہے۔

جب موسمِ بہار کا دورانیہ شروع ہوتا ہے تو اس کے نظارے بہت لطف اندوز ہوتے ہیں۔ ہریالی سارے گاؤں کو ایک خوبصورت دہلن کی طرح سجادیتی ہے اور اسی طرح پورا سال اس علاقے کو اپنی تمام خصوصیات پیش کر کے ایک الگ سرے سے پھر نئے سال کی شروعات کرتا ہے۔

ربِ کائینات نے پورے سوات کو خوبصورت نظاروں سے بہرا ہے لیکن سوات کی ہر وادی کو اپنا ایک الگ مقام اور الگ تاریخ رکھتی ہے۔

Mehboob Ullah Khan
About the Author: Mehboob Ullah Khan Read More Articles by Mehboob Ullah Khan: 2 Articles with 2398 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.