لڑکی پر جنوں کا قبضہ٬ آنکھوں سے ظاہر ہونے لگے

آنکھوں سے آنسوؤں کا نکلنا تو ایک عام سی بات ہے٬ اس کے علاوہ آپ نے آنکھوں سے خون آنے یا پھر شیشے نکلنے کے بارے میں بھی سن رکھا ہوگا لیکن بھارت کی ایک 11 سالہ بچی کی آنکھوں سے ایسے چھوٹے چھوٹے سفید رنگ کے پتھر نکل رہے ہیں جو کپاس کی مانند دکھائی دیتے ہیں-
 

image


چھٹی کلاس کی طالبہ مناسی کا تعلق بھارت کے گاؤں Pachkhura سے ہے اور گزشتہ دو ہفتوں سے اس بچی کی آنکھوں سے روزانہ 35 سے 40 چھوٹے سائز کے سفید پتھر نکلتے ہیں-

چونکہ بھارت میں توہم پرستی اور جہالت عام ہے اس لیے مناسی کے والد اور دیگر گاؤں والوں کا اس بات پر پختہ یقین قائم ہوگیا ہے کہ کسی طبی مسئلے کے بجائے اس بچی پر جنوں نے قبضہ کر رکھا ہے اسی لیے آنکھوں سے پتھر نکلنے کے واقعات رونما ہو رہے ہیں- یہی وجہ ہے کہ کے گاؤں والے مناسی اور اس کے خاندان سے دور رہنے لگے ہیں اور خوفزدہ ہیں-

مناسی کے والد Gendlal Kevat کے مطابق گاؤں مقامی ڈاکٹر نے چیک اپ کے بعد ہمیں کسی آنکھوں کے ڈاکٹر کو دکھانے کا مشورہ دیا- اور اب تک متعدد اسپیشلسٹ مناسی کا معائنہ کرچکے ہیں-
 

image

ڈاکٹر نونیت سکسینا کا کہنا ہے کہ آنکھوں سے پتھروں کا نکلنا کسی الرجی کے باعث بھی ہوسکتا ہے جبکہ ڈاکٹر پون سیتک کہتے ہیں کہ ایسا وٹامن ڈی کی کمی کی وجہ سے بھی ممکن ہے کیونکہ غذائیت کی کمی بھی ایسے واقعات کو جنم دیتی ہے-

اگرچہ اب تک آنکھوں سے پتھروں کے نکلنے کی کئی وجوہات بیان کی جاچکی ہیں لیکن کوئی بھی معالج مناسی کا علاج کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکا-
YOU MAY ALSO LIKE:

An 11-year-old from the Indian state of Madhya Pradesh has allegedly been popping out 35 to 40 small white pebbles of what looks like cotton from her eyes, every day for over two weeks. Manasi, a sixth-grader from the village of Pachkhura, apparently started producing the bizarre white “cotton tears” on August 25, and her father, as well as the locals are convinced that she is possessed by a ghost.