قائداعظم محمد علی جناح ؒ٬ یادگار لمحات اور اَن دیکھی تصاویر

 

آج ملک بھر میں بانی پاکستان محترم جناب قائداعظم محمد علی جناح ؒ کا 69 واں یومِ وفات منایا جارہا ہے- دنیا میں بہت کم لوگ ایسے ہوتے ہیں جو دنیا کا نقشہ بدل کر رکھ دیتے ہیں اور بانیِ پاکستان محترم قائداعظم محمد جناح رحمتہ اﷲ علیہ کا شمار ایسی ہی گوہر نایاب شخصیات میں ہوتا ہے- آج ہم آپ کے سامنے قائداعظم محمد علی جناح ؒ کے یومِ وفات کے اس موقع پر قائداعظم محمد علی جناح ؒ کی مختلف مواقع پر لی جانے والی چند ایسی نایاب تصاویر پیش کر رہے ہیں جو بہت کم لوگوں نے دیکھ رکھی ہیں-
 

بانیِ پاکستان اور مادرِ ملت بمبئی میں اپنے چند قریبی دوستوں کے ساتھ-
 
قائداعظم محمد علی جناح ؒ کیبنٹ مشن لارڈ پیتھک لارنس اور مسٹر اے وی الیگزینڈر کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے-
 
قائداعظم محمد علی جناح ؒ سر عبداﷲ ہارون کی رہائشگاہ پر-
 
وائسرائے لارڈ ویول کے ساتھ قائداعظم محمد علی جناح ؒ کی یہ تصویر 1945 میں ایک میٹنگ کے دوران کھینچی گئی-
 
قائداعظم ؒ اور ماؤنٹ بیٹن بات چیت کرتے ہوئے-
 
قائداعظم ؒ کی محبِ وطن بلوچ رہنماؤں کے ساتھ تصویر-
 
قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کی 1945 میں پشاور میں مسلم لیگ نیشنل گارڈز کے ساتھ ایک یادگار تصویر-
 
محمد علی جناح ؒ اور فاطمہ جناح کی سپاہیوں کے ساتھ ایک یادگار تصویر-
 
قائداعظم ؒ اور برصغیر کے دیگر رہنما ہیتھرو ائیرپورٹ پر٬ یہ تصویر 6 دسمبر 1946 کو کھینچی گئی-
 
قائد اعظم ؒ مسلم لیگی رہنماؤں کے ساتھ- یہ تصویر شملہ میں 1936 میں کھینچی گئی-
 
1948 میں قائداعظم محمد علی جناح ؒ بلوچستان نیشنل گارڈز کی جانب سے کراکولی جناح کیپ پیش کی گئی-
 
1945 میں کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر قائداعظم ؒ کا شاندار استقبال کیا جارہا ہے-
 
قائد اعظم محمد علی جناح ؒ یکم جولائی 1948 کو اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا افتتاح کرنے جارہے ہیں-
 
قائد اعظم محمد علی جناح ؒ اپنی گاڑی کے ساتھ کھڑے ہیں-
 
قائد اعظم محمد علی جناح ؒ جب پاکستان پہنچے-
 
یہ تصویر 12 ستمبر 1948 کو قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کی نمازِ جنازہ کی ادائیگی سے چند لمحات قبل کھینچی گئی-
Email
Rate it:
Share Comments Post Comments
11 Sep, 2017 Total Views: 3036 Print Article Print
NEXT 
Reviews & Comments
Post your Comments Language:    
Type your Comments / Review in the space below.
Quaid-e-Azam Mohammad Ali Jinnah is one of those rare personalities who actually managed to change the map of the world. We are all, and always will be, thankful for all the dedication, service, love and hard work he put into getting us to where we are today.
MORE ON ARTICLES
MORE ON HAMARIWEB