غیرت مند لیڈر ایسے ہوتے ہیں٬ بانیِ پاکستان کا کرارا جواب

یہ پاکستان کے قیام سے چھ ماہ بعد کا واقعہ ہے برطانیہ کے ہائی کمشنر قائد اعظم محمد علی جناح کے پاس حاضر ہوئے اور ان سے عرض کیا ”اگلے مہینے برطانیہ کے شاہ کے بھائی پاکستان کے دورے پر آ رہے ہیں‘ان کی اہلیہ بھی ان کے ساتھ ہوں گی اور برطانوی حکومت کی خواہش ہے آپ ائر پورٹ پہنچ کر ان کا استقبال کریں“۔

قائد اعظم محمد علی جناح مسکرائے اور ہائی کمشنر سے فرمایا ”میں اس کام کیلئے تیار ہوں لیکن یہ آپ کو بہت مہنگا پڑے گا“ -

ہائی کمشنر نے عرض کیا ”کیسے‘ قائداعظم نے فرمایا ”اگر میں برطانوی شاہ کے بھائی کے استقبال کیلئے ائیر پورٹ گیا تو جب میرا بھائی لندن جائے گا تو ان کے استقبال کیلئے شاہ کو بھی ائیر پورٹ آنا پڑے گا“۔ ہائی کمشنر یہ جواب سن کر پریشان ہو گیا اور حیرت سے قائداعظم کی طرف دیکھنے لگا۔

قائد اعظم نے پوچھا ”کیا آپ لوگ اس کیلئے تیار ہیں“ ہائی کمشنر نے شکریہ ادا کیا‘ سلام کیا اور گورنر جنرل ہاﺅس سے رخصت ہوگیا۔ ایک ماہ بعد شاہ کا بھائی ائیر پورٹ پر اترا تو اس کا استقبال کراچی کے ڈپٹی کمشنر نے کیا۔

YOU MAY ALSO LIKE: