پانی زندگی کی ایک اہم ضرورت

تحریر۔۔۔ ڈاکٹر فیاض احمد انگلینذ
پانی قدرت کا ایک اہم خزانہ ہے انسانی جسم کا دارومدار بھی پانی پر ہے جس طرح زمین پر پانی کی مقدار خشکی سے زیادہ ہے اسی طرح انسانی جسم کا زیادہ تر حصہ پانی پر مشتمل ہے یہ زندگی کی اہم ضرورت ہے اس کے بغیر زندگی ناممکن ہے آج کل کے دور میں لوگ پانی کے بجائے انرجی ڑرنک کا استعمال زیادہ کرتے ہیں جو کہ ایک خاموش قاتل ہے اور انسان کو اندر سے ختم کر دیتے ہیں اس سے انسانی جسم کے سوراخ بند ہو جاتے ہیں گردوں کی بیماریاں دل کی بیماریاں اور قبض اور خشکی وغیرہ آ ج کل کے دور میں لوگوں میں خشکی و سکری کی بیماری عام ہے جو کہ اتنی خاص نہیں بالکل اس کا اگر بر وقت علاج نہ کیا جائے تو یہ ایک نقصان دہ حالت اختیار کر لیتی ہے اور اس سے کھوپڑی کے خلیئے مردہ ہو جاتے ہیں اور یہ مردہ خلیئے بالوں میں ایک تہہ بنا لیتے ہیں جو بالوں میں خارش کا باعث بنتی ہے اور مختلف قسم کی بیماریاں پیدا کر تی ہے جن مبں اکثر بالوں کا گرنا ٗ خشکی و سکری ٗ بالچھر وغیرہ وغیرہ اور یہ زیادہ تر نو جوان لڑکے اور لڑکیوں میں پائی جاتی ہیں کیونکہ وہ پانی کا استعمال بہت ہی کم کرتے ہیں-

اسباب
ماہرین جلدی امراض کے مطابق خشکی و سکری ایک چھو ٹے سے فنگس کی وجہ سے پیدا ہوتا ہے ایک اور تحقیق کے مطابق کھوپڑی میں موجود آئل گلینڈز کا حد سے زیادہ حرکت کرنا بھی اس مرض کی علامت ہے اس کی دو حالتیں ہوتی ہیں اندرونی اور بیرونی اندرونی حالت ہارمون کی زیادتی ٗ پریشانی ٗ الرجی اور پانی کی کمی کی وجہ سے ہونی ہے جبکہ بیرونی حالت ناقص ہیر آئل کا استعمال ٗ ہیر سپرے اور کلرز وغیرہ

احتیاط
مرغن اشیاء ٗ اچار ٗ چائے ٗ کافی اور مصالحہ جات کے زیادہ استعمال سے جسم میں وٹامن بی کی کمی ہو جاتی ہے بعض لوگوں کو دودھ سے بنی ہوئی چیزوں سے الر جی ہوتی ہے اس لیئے ہمیں اپنی روز مرہ زندگی میں احتیاط کر نی چاہیے اور پانی کا زیادہ استعمال کرنا چا ہیے کیونکہ اس کے استعمال سے جسم کے مختلف نظام اور اعضاء اپنا کام درست طریقے سے کرتے ہیں-

علاج
ہمیں روز مرہ زندگی میں سبزیاں ٗ سلاد ٗ فروٹ ٗ دودھ اور انڈے اور جسم انسانی کی ضرورت کے مطابق پانی استعما ل کر نا چاہیے تاکہ ہمارے جسم کی قوت مدافعت بحال رہے اور ہمارا جسم کسی بھی قسم کی بیماری کو اپنے اوپر حاوی نہ ہونے دے جب ہماری قوت مدافعت کمزور ہوتی ہے تو ہمارے جسم پر بیماری کے اثرات نمودار ہو جاتے ہیں اس لئے ہمیں متوازن غذا اور قوت مدافعت کا خیال رکھنا چاہیے جیسا کہ پہلے بیان ہو چکا ہے کہ اس کی دو حالتیں ہوتی ہیں بیرونی حالت کو ہم گھریلو نسخہء جات سے ٹھیک کر سکتے ہیں لیکن اندرونی حالت کے لئے میڈیسن کی ضرورت ہوتی ہے-
بیرونی حالت اور اس کا علاج بیرونی حالت کو درج ذیل طریقوں سے کنٹرول کیا جا سکتا ہے
ٌ٭۔ بالوں کو دھونے سے پہلے لائم کا جوس بالوں میں لگانے سے خشکی و سکری اور چپچپاہٹ ختم ہو جاتی ہے
٭۔ بالوں کو دھونے سے پہلے دھی لگا کر آدھے گھنٹے کے لئے بالوں کو دھونے سے خشکی و سکری سے آرام آ جاتا ہے
٭۔ نیم کے پتوں اور نمک ملا کر پانی کو ابالیں اور تھنڈا ہونے پر اس سے بالوں کو دھونے سے بالوں کا گرنے اور خشکی و سکری سے بھی آرام ملتا ہے
٭۔گندم کا تیل اور لیمن کے جوس کو مکس کر کے سر پر لگانے سے بھی آرام آتا ہے

اندرونی حالت اور اس کا ہومیوپھتک علاج
جب خشکی و سکری کا وقت پر علاج نہ کیا جائے تو مختلف قسم کی بیماریاں لاحق ہو جاتی ہیں جن کو دور کرنے کے لئے ادویات کا استعمال ضروری ہو جاتا ہے درج ذیل ہومیوپھتک ادویات ہمیں اس بیماری کے اثرات سے دور کرتی ہے آرسنکم آلبم، گریفائتس ،امونیم مور، نیٹرم میور، کلیکریا سلف ،فاسفورس ،سیپیااور سورائنم ہومیو پیتھک ادویات سے علاج ممکن ہے۔

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

Dr B.A Khurram
About the Author: Dr B.A Khurram Read More Articles by Dr B.A Khurram: 606 Articles with 465136 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.