گزشتہ عرصے سے انٹرنیٹ پر ایسی دلچسپ تصاویر شئیر کی جارہی ہیں جن کی حقیقت
کو سمجھنا انتہائی مشکل ہوجاتا ہے اور آپ آخر تک یہ فیصلہ نہیں کرپاتے کہ
تصویر میں ہو کیا رہا ہے؟
مثال کے طور پر انٹرنیٹ ایک تصویر ایسی شئیر کی گئی جس میں یہ معلوم کرنا
مشکل تھا کہ بلی سیڑھیاں اتر رہی ہے یا کہ چڑھ رہی ہے- بلی کی یہ انوکھی
تصویر دراصل صرف فوٹوگرافر نے ایسے زاویے سے کھیںچی کہ تصویر دیکھنے والوں
کے لیے اس کی حقیقت کا پتہ لگانا ناممکن ہوگیا-
|
|
اور اب انٹرنیٹ پر ایک اور ایسی تصویری پہیلی شئیر کی گئی ہے جس میں بظاہر
ایک خاتون کو گھوڑے کے ہمراہ دیکھا جاسکتا ہے- لیکن سوال یہاں یہ پیدا
ہورہا ہے کہ یہ خاتون گھوڑے کے ساتھ آرہی ہیں یا پھر جارہی ہیں؟
فوٹوگرافر نے یہ تصویر ایسی کمالِ ہوشیاری کے ساتھ بنائی ہے کہ لاکھ کوشش
کے باوجود بھی انسان خاتون اور گھوڑے کے آنے یا جانے کا فیصلہ نہیں کرپاتا-
تصویر دیکھنے پر اگر کبھی ایسا محسوس ہوتا ہے کہ خاتون اور گھوڑا آرہے ہیں
تو اگلے ہی لمحے ایسا لگنے لگتا ہے کہ نہیں دونوں جارہے-
|
|
ہم تو ناکام رہے اس تصویری پہیلی کا حل نکالنے
میں٬ چلیے آپ اپنی قسمت آزمائیے اور اس کے حل سے تبصرے
(کمنٹس باکس) کی صورت میں آگاہ
کیجیے:
|