بچے آج کے

آپ سوچ رہے ہوں گے،،،آج کے بچے،،،ان میں ایساکیاہے جس کا ہرکسی کو علم نہ ہوگا،،،
ہم نہ تو کوئی چائلڈ سیشلسٹ ہیں نہ ہی چائلڈ ہیں،،،مگر یہ ایک تجربہ ہے جو ہر انسان کرچکا ہوتا ہے،،،
یا یوں کہہ لیں ہرانسان اس دور سے گزر چکا ہوتا ہے،،،مگرآجکل کل کے بچے بہت ہی ایڈوانس،،،
قسم کی چِپ لے کر پیدا ہوتے ہیں،،،سیل فون،،،کمپیوٹر،،،یہاں تک کہ اپنے امی ابو،،ٹیچرز سب کو،،،
آپریٹ کرلیتے ہیں،،،وہ بھی فنگر ٹپس سے،،،آپ آجکل کے بچوں کو بے وقوف نہیں بنا سکتے،،،مگروہ،،،
چند سیکنڈ میں آپ کو جھلا یعنی پاگل بنا سکتے ہیں،،،انٹرنیٹ کی دنیا نے اس دنیا کو چھوٹے سے،،،
قصبے میں تبدیل کردیا ہے،،،آپ اسے ویلنج یا گاؤں بھی کہہ سکتے ہیں،،،مگر یہ بچے شہری ٹائپ ہیں،،،
آپ ان کے سامنے دیہاتی ہیں،،،،ہم اک دوست کے گھر گئے،،،بیل بجائی،،،
ان کے چھ سالہ بچے نے دروازہ کھولا،،،ہمیں دیکھا،،،یوں منہ بسورا،،،جیسے ہم نے کھیر چرائی،،،
ہمیں غصہ آیا،،،ایسا منہ تو کبھی ہمارے اک کمرے کے مالک مکان نے بھی نہیں بنایا تھا،،،
جس کا ہم کئی کئی مہینےکرایہ نہیں دیتے،،،
ہم نے پوچھ ہی لیا،،،میاں،،،ہم نے کونسی آپ کی چاکلیٹ چرائی ہے،،،جو ایسا منہ بنا لیا،،،
وہ ٹھک سے بولے،،،چرائی نہیں تو کیا ہوا،،،کبھی کھلائی بھی تو نہیں،،،ہم نے دوست سے کہا،،،
آپ کےلاڈلے نے ایسا منہ بناناکہاں سے سیکھا،،،وہ بولے ،،،یار کیا بتاؤں،،،بس ،،،میری ساس سے،،،
مجھے دیکھ کے اس کی نانی ایسا ہی منہ بنالیتی ہے،،،ہم بولے اوہ،،،یہ تو اس کے خون میں ہے،،،
وہ بولے،،،بھائی نہ پوچھو،،،آج کل کے بچے بلا ہیں،،،بلا،،،ہم بولے وہ کیسے،،،
دوست نےکہا،،،کل ہی کہہ رہا تھا،،،امی بابا کو آپ اتنا ڈانٹتی ہیں مگر لیٹ ہونے کی عادت نہیں جاتی،،،
ہمارے سکول کا پیون اچھا ہے،،،ڈیلی (روز)ٹائم پر سکول آجاتا ہے،،،
اک رات ہم گھر آئے تو بولا،،،بابا کھانا لائے ہیں یا نہیں،،،،ہم بولےکیوں گھرنہیں بنایاکیا،،،
بیٹا بولا،،،آپ کو پتا ہے مہینے کی پندرہ تک امی کی طبیعت ٹھیک نہیں رہتی،،،پندرہ کےبعد جب آپکی،،،
سیلری ختم ہونے والی ہوتی ہے،،،توامی کھانابناناشروع کرتی ہیں،،،بابا آپ کب بڑے ہوں گے،،،
اپنا کامن سینس ذرا امپروو کیوں نہیں کرلیتے۔۔۔۔
 

Hukhan
About the Author: Hukhan Read More Articles by Hukhan: 1124 Articles with 1189872 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.