عنوان:انٹر سروسز انٹلیجنس (آئی ایس آئی )۔۔۔!!

دنیا کے مختلف ممالک کی افواج کے ذیلی اداروں میں خفیہ ادارے سب سے زیادہ اہمیت کا حامل ہوتے ہیں ،یہ خفیہ ادارے اُس ملک کی اندرونی و بیرونی اوربین الاقوامی سطح پر جاری سیاسی و عسکری حالات کو اپنے ملک کے مفادات کیلئے پلاننگ اور ٹارگٹ تیار کرتی ہیں ، ان پلاننگ کا دورانیہ چند سال یا پھر کئی سالوں پر محیط ہوتا ہے، وقت کے گزرنے کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں ٹیکنالوجی مین تیزی سے تبدیلی رونما ہوتی چلی آرہی ہے خاص کر خفیہ اداروں کیلئے نت نئے چیلنجز سامنے آجاتے ہیں، ان چیلنجز میں الیکٹرونکس کے نئے آلات ہوں یا آئی ٹی کے شعبہ سے تعلق رکھنے والے پروگرامنگ یعنی سافٹ ویئرزمیں بڑھتی ہوئی ترقیاں بھی شامل ہیں ، آج دنیا چند سکینڈ تک سمیٹ کر رہ گئی ہے ، خاص کر فلکیات میں پھیلے ہوئے مصنوعی سیاروں نے دنیا کو اپنے شکنجے میں قید کرلیا ہے۔۔۔ معزز قائرین!! ترقی یافتہ ممالک جن میں امریکہ، روس، چائنا، جاپان، فرانس، جرمنی، برطانیہ اور روس کی ٹیکنالوجی اپنی ایک خاص اہمیت رکھتی ہے، پاکستان ترقی پزیر ممالک میں شامل کیا جاتا ہے ، اس ملک کا المیہ رہا ہے کہ یہاں پر جمہوریت کے نام پر کئی سالوں سے صرف دھوکہ اور جھوٹ کے سوا کچھ نہ ملا جبکہ عوام کو بے وقوف بنانے کے بعد یہ ان کے ووٹوں سے جس قدر قومی خذانے کی بندر بانٹیاں کرتے چلے آئے ہیں اس کی کسی بھی ملک میں مثال نہیں ملتی ،اس کے باوجود یہ اللہ کا فضل و کرم رہا ہے کہ اس ملک کی افواج مکمل سیاست سے پاک ہوکر صرف اپنے وطن عزیز پاکستان کیلئے نہ صرف جانوں کا نذرانے پیش کرتی چلی آرہی ہے بلکہ ملک دشمن کے تمام حربے بہت مہارت سے ناکام بھی بناتی چلی آرہی ہے۔ ۔۔معزز قارین!!

اس وقت پوری دنیا میں سب سے بڑی خفیہ جنگ آئی ایس آئی آئی لڑ رہی ہے،لوگ اکثر پوچھتے ہیں ملک میں دھماکے ہوتے ہیں آئی ایس آئی دنیا کی نمبر ون ایجنسی ہے وہ تمام دھماکوں کو کیوں نہیں کنٹرول کر رہی ہے، جواب یہ ہے کہ دنیا کی واحد نمبر ون ایجنسی اس وقت پاکستان کی آئی ایس آئی ہے جو بیک وقت بھارت کی خفیہ ایجنسی را، اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد ، امریکا کی خفیہ ایجنسی سی آئی اے، افغانستان کی خفیہ ایجنسی دی نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف سکیورٹی (این ڈی ایس) ، ایرانی خفیہ ایجنسی اور دنیا بھر کے دوسرے دشمنوں سے تنہا لڑ رہی ہے۔۔۔۔یہ تمام ایجنسیاں دن رات مل کر کھربوں ڈالر سے پاکستان میں تباہ کاریاں کرنے میں مصروف ہیں ۔۔۔۔۔۔روزانہ کی بنیاد پرانٹر سروسز انٹلیجنسی
(آئی ایس آئی )کے بہادر جوان ہزاروں دہشتگردوں کو پکڑتے ہیں اور تیس سے چالیس کے لگ بھگ دھماکے روکتے ہیں مگرہماری میڈیاکے چند ایک چینل اسے اپنی خبر کا وہ حصہ نہیں بناتےکیونکہ پاکستان کے چند ایک غدار میڈیا بھی را ، سی آئی اے اور اسرائیل کی ایجنسی موساد کا پس پردہ پارٹنر بننے ہوئے ہیں۔۔،ان چینلز پر صبح شام پاکستانی فوج اور آئی ایس آئی کو گالیاں دیتے رہتے ہیں آج دنیا کی تمام ایجنسیاں مل کر پاکستان کو عراق بنانے کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں مگر کیا وجہ ہے کہ پاکستان عراق شام لیبیا نہیں بن سکا کیونکہ پاکستان کی فوج اور آئی ایس آئی کا خون اس زمین میں جاتا ہے اس لئے یہ سسٹم چل رہا ہے۔۔۔۔بھارتی ایجنسی را، سی آئی اے اور موساد کے لوگ اس وقت پاکستان کے خاص میڈیا چینلز چلا رہے ہیں، ٹی وی اینکرز ، کالم لکھنے والے حامد میر، نجم سیٹھی اور بہت سارے لوگ صبح شام بکواس کرتے رہتے ہیں عاصمہ جہانگیر جیسے غدار این جی او چلاتی ہے ایک جنگ تو آئی ایس آئی کے خلاف پاکستان کا غدار میڈیا لڑ رہا ہے بھارت امریکا اور اسرائیل سے پیسے لے کر مگر آئی ایس آئی انکو جواب نہیں دیتی وہ دشمنوں کے ساتھ مصروف ہے جنگ لڑنے میں دوسری جگہ پاکستان کے ٹاپ لیول سے لے کر نیچے عام چھوٹے بیوروکریٹ تک لوگ دشمن ایجنسیوں سے پیسے لے کر ملک کے ساتھ غدای کر رہے ہیں اور بدلے میں دبئی یورپ میں کاروبار کیا ہوا جائیداد پیسا عیاشیاں سب کر رہے، جن میں اے این پی، ایم کیو ایم سندھ پنجاب بلوچستان میں بہت ساری جماعتیں ہیں آئی ایس آئی ان سے بھی لڑ رہی ہے۔۔۔۔پاکستان میں چھبیس ایجنسیاں ہیں جن میں سے ملٹری اینٹیلیجنس اور آئی ایس آئی کو نکال کر باقی سب ایجنسیاں صرف حرام مال کما رہی ہیں کوئی کام نہیں کرتی انکی طرف سے ملک ٹوٹے لوٹے انکو
۳
پروا نہیں سارا کام آئی ایس آئی کو کرنا پڑتا ہے کیونکہ آئی ایس آئی فوج کا اداراہ ہے لہٰذا وہاں ملک پہلے ہے باقی چھبیس ایجنسیوں کا کام بھی اکیلی آئی ایس آئی کو کرنا پڑتا ہے۔۔۔۔۔معزز قائرین!!پولیس ناکام ہو چکی ہے چھوٹے موٹے جرائم کا کام بھی آئی ایس آئی کو کرنا پڑ رہا ہے امریکا بھارت میں اسرائیل میں آدھے سے زیادہ کام پولیس کر لیتی ہے مگر ہمارے ہاں پولیس حرام خوری سے باز نہیں آتی چھوٹے موٹے مجرم بھی آئی ایس آئی کو پکڑنے پڑتے ہیں۔۔ان سب کے باوجود آئی ایس آئی دن رات پاکستان کے لئے لڑ رہی ہے، یہ لوگ گمنام ہیرو ہوتے ہیں نا نظر آتے ہیں ، نا ملتے نا کہیں دکھائی دیتے ہیں مگر انکی قربانیوں سے یہ ملک قائم و دائم ہے۔ ساری دنیا پاکستان کے سیاستدان بھارت پاکستان کے سارے دشمن پاکستان کا غدار میڈیا سب آئی ایس آئی کے خلاف ہیں مگر یہ لوگ اپنا کام کر رہے ہیں جس کی وجہ سے ملک بچا ہوا ہے۔۔۔۔۔لیبیا، شام عراق مصر اور دوسرے ممالک کے پاس پاکستانی فوج اور آئی ایس آئی نہیں ہے اس لئے وہ ملک ختم ہو گئے ہیں اسرائیل بھارت سی آئی اے تھک گئے ہیں کہ ہم نے اربوں کھربوں ڈالر ضائع کر لیا مگرانٹر سروسز انٹلیجنسی (آئی ایس آئی ) کو ہرا نا سکے۔ اب پاکستانی قوم کو سمجھ جانا چاہئے جو آئی ایس آئی کا غدار ہے وہ پاکستان کا غدار ہے، کیونکہ آئی ایس آئی اپنی بقا کیلئے نہیں بلکہ ملک و قوم کی بقا کیلئے مسلسل حالات جنگ میں مصروف عمل ہے، ان کی کاوشوں اور کارکردگی کو اگر سہرایا نہ گیا تو یہ انتہائی نا انصافی کے مترادف ہوگا گو کہ انہیں اس بات کی کوئی پروا نہیں لیکن یہ ہماری پوری قوم کا فرض ہے کہ ان کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کریں تاکہ دنیا جان سکے کہ ہم اپنے جاں نثاروں کی کس بلند مقام تک قدر کرتے ہیں اور انہیں عزت و اکرام کیساتھ ان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں ، ہماری قوم کے اس عمل سے مزید دشمنانان پاکستان کے عزائم پست ہوجائیں گے اور وہ اپنے مذموم عزائم کی تکمیل نہ کرسکے گا ، دشمنانان پاکستان کو یہ بھی پتہ چلنا چاہیئے کہ پاکستانی قوم ایک جان ہیں اور ان کے اتحاد ،یگانگت، اخوت اور محبت کو کوئی بھی پارہ پارہ نہیں کرسکتا جس نے ایسا کرنے کا بھی سوچا وہ اور اس کے حواری اپنے بھیانک انجام کوپہنچ جائیں گے ، اللہ پاکستان اور پاکستانی عوام کی ہمیشہ مدد فرمائے آمین ثما آمین۔۔۔۔ پاکستان زندہ باد، پاکستان پائندہ باد۔۔۔!!

جاوید صدیقی
About the Author: جاوید صدیقی Read More Articles by جاوید صدیقی: 310 Articles with 244770 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.