سرخ گوشت کے انمول فوائد لیکن چند احتیاطی تدابیر بھی ضروری

یوں تو عیدالاضحیٰ کا تہوار اپنے ساتھ بہت سی نعمتیں، قربانی اور گوشت گھر لاتا ہے۔ لیکن اس تہوار پر گوشت سے تیار کردہ کھانوں کا استعمال عام دنوں کے مقابلے میں بہت زیادہ کیا جاتا ہے- یہ ایک ایسا موقع ہوتا ہے جب ہم ناشتے میں کلیجی٬ دوپہر کے کھانے میں مٹن بریانی اور رات میں نہاری یا چپلی کباب کھانا پسند کرتے ہیں-درحقیقت ہم ایک ہی دن میں گوشت سے تیار کردہ کئی کھانوں کو اپنی غذا بنالیتے ہیں-  اور گوشت کا یہ بےجا استعمال اکثر افراد کو اسپتال تک پہنچا دیتا ہے-
 

image


اس میں کوئی شک نہیں کہ قربانی کا گوشت اﷲ تعالیٰ کی جانب سے ایک نعمت ہے جو کہ انسان میں موجود پروٹین کی کمی کو دور کرتا ہے اور ساتھ ہی خون کے سرخ خلیے تخلیق کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے-اور سرخ گوشت حاملہ خواتین اور ایسے افراد کے لیے انتہائی بہترین ہے جو خون کی کمی کا شکار ہوں ، اور ان میں آئرن کی کمی ہوتی ہے۔ بڑے گوشت میں وافر مقدار میں موجود آئرن سرخ خلیات کی پیداوار کے لیے بہت اہم ہے سرخ یا بڑا گوشت جسم کو وٹامن بی 12 بھی مہیا کرتا ہے-

تاہم اس وقت آپ اس گوشت کے فوائد حاصل کرنے میں ناکام ہوجاتے ہیں جب آپ اسے کولڈ ڈرنک اور مرچ مصالحوں کے ساتھ استعمال کرتے ہیں-ذیابیطیس اور دل کے مریضوں کو چاہیے کہ وہ اپنے معالج سے مشورے کے بغیر ہرگز گوشت نہ کھائیں- گوشت کا اضافی استعمال کیلیشیم کی کمی کا باعث بھی بن سکتا ہے- قربانی کا گوشت فریج میں محفوظ شدہ گوشت کے مقابلے میں زیادہ کیلیوریز کا حامل ہوتا ہے- اور اسی وجہ سے آپ کو بدہضمی اور بھاری پن کی شکایت پیدا ہوتی ہے-

عید الاضحیٰ پر غیر متوازن کھانے کی وجہ سے لوگ دوسرے دن ہی اسپتال میں پیٹ میں درد٬ بلند کولیسٹرول٬ بلڈ پریشر میں بےقاعدگی اور ان جیسی مزید کئی بیماریوں کی شکایات کرتے دکھائی دیتے ہیں- یاد رکھیں کہ حد سے زیادہ کھانا ہی صحت کے مسائل کو جنم دینے کا باعث بنتا ہے-
 

image

امریکہ کے فلاحی ادارے امیریکن انسٹیٹیوٹ فارکینسر ریسرچ جو کہ کینسر سر بچاؤ کے لیے مفید غذا اور جسمانی کثرت پر غور و فکر کرتا ہے ، ہدایت دیتا ہے کہ ایک ہفتے میں 18 اونز سے زیادہ سرخ یا بڑا گوشت استعمال نہیں کرنا چاہیے ۔

گوشت کے بکثرت استعمال سے بد ہضمی٬ ڈائریا٬ پیٹ درد٬ بخار جیسی شکایات تو فوری ظاہر ہو جاتی ہیں لیکن ہائی بلڈ پریشر٬ آرتھرائٹس٬ امراض قلب٬ کینسر جیسی امراض کافی عرصہ بعد وقوع پذیر ہوتی ہیں۔ اس کے علاوہ آپ موٹاپے کا شکار بھی بن سکتے ہیں جبکہ انسولین بننے کی رفتار سست روی کا شکار بھی ہوسکتی ہے جو آپ کو ذیابیطیس کا مریض بنا سکتی ہے-

احتیاطی تدابیر:
گوشت کے پکوانوں میں مرچ مصالحوں کا استعمال کم رکھیں جبکہ ان پر سبز دھنیے کی گارنش ضرور کریں گوشت کے ہمراہ سلاد خصوصاً پودینہ 'لیموں اور دہی کا رائتہ ضرور استعمال کریں۔ ایسی چٹنیاں جن میں زیرہ٬ پودینہ٬ اجوائن٬ شامل ہو، کا استعمال مفید ہے۔

گوشت کھانے کے ساتھ ساتھ سبزیوں کا استعمال بھی جاری رکھیں، سبزیوں میں ٹماٹر، پھلیاں، سلاد (مولی گاجر چقندر مٹر)کا استعمال مفید ہے ۔ پانی کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں۔ ابلا ہوا یا بھاپ میں تیار کیا ہوا گوشت بھنے ہوئے گوشت سے بہت بہتر ہے۔
 

image
عید قربان پر باربی کیو کھانے بہت شوق سے بنائے جاتے ہیں جبکہ باربی کیو کھانوں میں آدھا کچا آدھا پکا گوشت ہوتا ہے جو نقصان دہ ہوتا ہے کیونکہ بار بی کیو کھانوں میں کچے گوشت میں جانوروں کا خون رہ جاتا ہے اور خون میں مختلف جراثیم کی نشوونما ہوتی ہے- لہٰذا بار بی کیو کھانے بہت اچھی طرح پکا کر استعمال کرنا چاہیے-

گوشت کے استعمال سے پیدا ہونے والی قبض کی شکایت سے اگر بچنا چاہتے ہیں تو رات میں ضرور اسپغول کی بھوسی استعمال کریں- اسپغول کی بھوسی کھانے میں موجود چربی اور کولسٹرول کی ایک مقدار جذب کر کے فضلے میں خارج کردیتی ہے۔ جس سے آپ دل کی بیماریوں سے بھی ایک حد تک محفوظ رہتے ہیں۔

عید قرباں کا گوشت تین ہفتے سے زائد فریج میں نہ رکھا جائے ورنہ اس میں مختلف جراثیم کی نشوونما شروع ہوجاتی ہے جس سے معدے ، اور آنتوں کی بیماریاں لاحق ہونے کا اندیشہ ہوجاتا ہے اور گوشت کو فریج سے نکال کر فوراً پکایا بھی نہ جائے-
 

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE:

Eid ul Azha is that time of the year when we get to eat Kaleji for breakfast, Mutton Biryani for Lunch, Steak, Chapli Kebabs and Nihari for Dinner. Yes! We all actually consume all this food in one day. This might sound a bit uncomfortable diet plan; but that’s what people love to enjoy on Eid.