شاندار قدرتی مناظر کی ایسی حیرت انگیز تصاویر جن پر یقین کرنا مشکل

آج ہم انٹرنیٹ پر اتنی بڑی تعداد میں جعلی تصاویر دیکھتے ہیں کہ اصلی تصاویر پر بھی یقین کرنا مشکل ہوجاتا ہے اور ہم کسی بھی دلچسپ یا خوبصورت منظر پر مشتمل حقیقی تصویر کو بھی فوٹو شاپ کا کمال قرار دے دیتے ہیں- تاہم ہم یہاں شاندار قدرتی مناظر کی ایسی حیرت انگیز تصاویر آپ کی خدمت میں پیش کر رہے ہیں جن کے حقیقی ہونے پر بظاہر تو یقین کرنا مشکل ہوجاتا ہے لیکن ان کے اصلی ہونے پر کوئی شک نہیں ہے-
 

image
آسٹریلیا کے شہر ایڈیلیڈ میں غروبِ آفتاب کا ایک خوبصورت منظر٬ یہ شاندار تصویر 11 مئی 2017 کو کھینچی گئی-
 
image
اس پرکشش مقام کو Shipwreck Beach کے نام سے جانا جاتا ہے اور یہ یونان کے جزیرے Zakynthos پر واقع ہے اور یہ تصویر 5 اگست 2016 کو کھینچی گئی-
 
image
23 اپریل 2017 کو تصویر میں قید کیا جانے والا یہ دلچسپ منظر دریائے میسوری کا ہے جو کہ مونٹانا کے علاقے Russell County میں واقع ہے-
 
image
آسمانوں کی بلندیوں کو چھوتا یہ Cly نامی قلعہ اٹلی کی وادی Aosta میں واقع ہے اور اس قلعے کی یہ تصویر سال 2016 میں کھینچی گئی-
 
image
شیشے سے تیار کردہ یہ راستہ چین کی چٹان Panlong پر تخلیق کیا گیا ہے اور تقریباً 1000 فٹ کی بلندی پر واقع ہے- اس شیشے کے فرش سے نیچے کا نظارہ کرنا سیاحوں کو خوف میں مبتلا کردیتا ہے- اس خوفناک تخلیق کی یہ تصویر اگست 2016 میں کھینچی گئی -
 
image
یہ ایک ایسا منظر ہے جو شاید ہی پہلے کسی کو دیکھنے کو ملا ہو- پرکشش کہکشاں کے نیچے آتش فشاں اپنا لاوا اگلتے ہوئے- یہ انڈونیشیا کے علاقے Karo میں واقع Sinabung نامی آتش فشاں پہاڑ ہے- اور اس حیرت انگیز نظارے کو رواں ماہ 2 اگست کو کیمرے میں محفوظ کیا گیا-
 
image
آئس لینڈ کے Jokulsarlon نامی برفانی ساحل پر سورج طلوع ہونے کا ایک سحر انگیز نظارہ- یہ تصویر 9 مارچ 2017 کو کھینچی گئی-
 
image
یہ زمبیا کے Mosi-oa-Tunya نیشنل پارک میں واقع وکٹوریہ آبشار کا منظر ہے جسے 18 مارچ 2017 کیمرے میں محفوظ کیا گیا-
 
image
یہ بھی ایک حقیقی منظر ہے جو کہ امریکی ریاست ایریزونا میں دیکھا گیا- خوفناک انداز میں کڑکتی بجلی کی یہ تصویر 26 فروری 2008 کو کھینچی گئی-
 
image
بولیویا کی Coipasa نامی جھیل کے کنارے پر موجود لامبوں کا ایک گروہ- یہ تصویر رواں سال 9 فروری کو کھینچی گئی-
YOU MAY ALSO LIKE:

With the invention of Photoshop, it’s easy to create deceiving photos that look perfectly real, but these some photos you’re about to see are 100% untouched and were taken exactly how you see it.