مویشی منڈی کی منفرد خصوصیات٬ وی آئی پی بلاکس اور لاکھوں کے جانور

مسلم ممالک اور بالخصوص پاکستان کے ہر گلی ہر محلے میں عید الاضحیٰ کی تمام تر رونق قربانی کے لیے لائے جانے والے جانوروں کے مرہونِ منت ہوتی ہے اور ہر گزرتے دن کے ساتھ اس رونق میں مزید اضافہ ہوتا چلا جاتا ہے۔ ان جانوروں کی خریداری کے لیے دنیا بھر میں مختلف اقسام کی مویشی منڈیوں کا انعقاد کیا جاتا ہے- لیکن ان تمام مویشی منڈیوں میں نمایاں حیثیت پاکستان کے تجارتی مرکز کراچی کے علاقے سپر ہائی وے پر قائم کی جانے والی مویشی منڈی کو حاصل ہوتی ہے جسے ایشیا کی سب سے بڑی مویشی منڈی ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے-

گزشتہ سال کی مانند رواں سال بھی ہماری ویب کی ٹیم نے سپر ہائی وے پر قائم کی جانے والی اس مویشی منڈی کا وی آئی پی بلاکس سمیت خصوصی دورہ کیا٬ اس دورے کا احوال آپ کے سامنے پیشِ خدمت ہے-
 

image


انتظامیہ کے مطابق کراچی کے علاقے سپر ہائی وے پر قائم کی جانے والی یہ ایشیا کی سب سے بڑی مویشی منڈی 1100 ایکڑ کے رقبے پر پھیلی ہوئی ہے- اس مویشی منڈی 27 بلاک بنائے گئے ہیں جن میں سے 22 جنرل اور 5 وی آئی پی بلاکس ہیں-

ہماری ویب کی ٹیم کو انتظامیہ نے بتایا کہ “ مویشی منڈی میں خریداروں اور بیوپاریوں کی سہولت کے لیے بہتر سے بہتر انتظامات کرنے کی کوشش کی گئی ہے“-

“ جانور لانے والے بیوپاریوں کو جنرل بلاکس میں جگہ مفت فراہم کی گئی ہے اور ان سے صرف جانوروں کی داخلہ فیس وصول کی جارہی ہے- بڑے جانور کی مد میں 1400 اور بکروں اور دنبوں کی مد میں 800 روپے فیس وصول کی جاتی ہے“-

“اس کے علاوہ منڈی میں بجلی کی سہولت بھی مفت فراہم کی گئی ہے جبکہ جانوروں کے لیے فی مویشی 16 لیٹر پانی بھی مہیا کیا جاتا ہے“-

سیکورٹی کے انتظامات کے حوالے سے انتظامیہ کا کہنا تھا کہ “ مویشی منڈی میں خریداروں اور بیوپاریوں کے تحفظ کے لیے انتظامیہ نے اپنے سیکورٹی اہلکار تعینات کر رکھے ہیں اس کے علاوہ کمشنر کراچی کی ہدایات پر مویشی منڈی کے روٹس پر پولیس موبائل گشت کرتی رہتی ہے“-
 

image


رواں سال اس مویشی منڈی میں اب تک دو لاکھ سے زائد جانور لائے گئے ہیں جن میں 1 لاکھ 50 ہزار گائے اور بیل٬ 50 ہزار بکرے اور دنبے جبکہ 2 ہزار اونٹ شامل ہیں-

مویشی منڈی میں بیوپاریوں کی سہولت کے لیے محکمہ لائیو اسٹاک سندھ کی جانب سے جانوروں کے لیے فری میڈیکل کیمپ بھی قائم کیا گیا ہے جس کا باقاعدہ افتتاح 16 اگست کو کیا گیا ہے-

کیمپ میں موجود ڈاکٹر محمد اختر کے مطابق اگرچہ ان کے پاس جانوروں کی تمام بیماریوں کی دوائیاں بھرپور مقدار میں موجو ہیں لیکن زیادہ تر جانوروں کی تھکن اور غذا نہ کھانے کے کیسز سامنے آرہے ہیں- یہ جانور ماحول میں تبدیلی اور سفر کی وجہ سے تھکن کا شکار ہوجاتے ہیں اور اسی وجہ سے خوراک کا استعمال بھی چھوڑ دیتے ہیں- مویشی منڈی میں جانوروں کے لیے یہ فری میڈیکل کیمپ ہرس قائم کیا جاتا ہے-

وی آئی پی بلاکس اور ان کے لاکھوں روپے کے جانور

سیال کیٹل فارم

سیال کیٹل فارم کے سب سے مہنگے اور بڑے جانور کا تعلق آسٹریلوی نسل سے ہے- اس جانور کی عمر 4 سال ہے اور اسے دیسی غذائیں دی جاتی ہیں- کیٹل فارم کی انتظامیہ کے مطابق اس جانور کا وزن 38 من ہے جبکہ اس کی لمبائی 20 فٹ ہے- سیال کیٹل فارم نے اس خوبصورت جانور کی قیمت 15 لاکھ روپے مقرر کر رکھی ہے-

image


محمد کیٹل فارم
محمد کیٹل فارم کی انتظامیہ نے ہماری ویب کی ٹیم کو بتایا کہ وہ 26 جانور لائے تھے جن میں سے اب صرف 13 موجود ہیں اور باقی فروخت ہوچکے ہیں- ان جانوروں کا تعلف براہمن٬ نکرے اور ساہیوال نسل سے ہے- اس فارم کا سب سے بڑا جانور ساہیوال کا بچھڑا ہے جو کہ لال نکرا نسل سے تعلق رکھتا ہے اور عمر 3 سال ہے- اس بچھڑے کو دودھ اور مکھن کھلایا جاتا ہے جبکہ فارم کے مالک نے اس جانور کی قیمت 20 لاکھ روپے مقرر کر رکھی ہے-

image


اے ایس کیٹل فارم
اس کیٹل فارم میں 35 جانور لائے گئے جن میں سے 15 فروخت ہوگئے تو اس کے بعد مزید اور لائے گئے- اس کیٹل فارم میں مختلف سائز کے جانور موجود تھے-یہاں موجود چھوٹے جانور کی ڈیمانڈ 2 لاکھ 40 ہزار کی جارہی تھی جسے 1 لاکھ 50 ہزار تک فروخت کرنا کا ارادہ ظاہر کیا گیا- اس کیٹل فارم کا سب سے مہنگا جانور آسٹریلوی نسل کا بچھڑا تھا جس کی عمر ڈھائی سال سے زیادہ تھی- اس جانور کا وزن 15 من تھا جبکہ اس کی قیمت ساڑھے سات لاکھ روپے مقرر کی گئی تھی-

image
 

YOU MAY ALSO LIKE:

The beauty of Eid AL Adha is because of healthy and beautiful animals, different types of markets (Cow Mandi) are set around the world for the purpose of selling livestock and animal. In between these livestock cow Mandi Pakistan’s Cow Mandi is most prominent which is situated at Karachi super Highway, Karachi Super highway Livestock market is also regarded as Asia’s biggest livestock market.