امید کی کرن

تاریک کمرے کے ایک کونے میں ایک چراغ اپنی پوری آب و تاب سے جل رہا تھالیکن اس چراغ سے کوئی فائدہ نہیں اٹھا رہا تھا۔ وہ پورے کمرے میں امید اور ہمت کی کرنیں پہنچا رہا تھا ،کوئی چراغ کی کرنوں کا صحیح مقصد نہیںجانتا تھاسب لوگ اپنی زندگی میں مگن اس کی روشنی کی اہمیت سے غافل تھے۔وقت گزرنے کے ساتھ چراغ کی روشنی مدھم ہو گئی اور ایک دن چراغ کا تیل ختم ہو گیا اور اس کی موت ہو گئی۔۔۔سب پچھتائے ۔

افسوس کسی نےاس سے کوئی فائدہ نہیں اٹھایا

دوستوں ہمارے ارد گرد ایسے بہت سے چراغ ہیں جب وہ روشن ہوتے ہیں تو ہم ان سے کوئی فائدہ نہیں اٹھاتے جب وہ چلے جاتے ہیں تو ہمیں ان کی اہمیت کا احساس ہونے لگتا ہے لیکن تب مہلت نہیں رہتی۔۔۔ اکثر یہ احساس پچھتاوے کا باعث بن جاتا ہے وقت گزرنے کے بعد صرف پچھتاوہ باقی رہ جاتا ہے

اس لیے وقت کو صحیح استعمال کریں ، اپنے پاس موجود چراغوں سے فائدہ اٹھائیں اچھے لوگوں کی عزت اور قدر کریں کیونکہ وہ اس وقت آپ کے لیے عظیم سرمایہ ہیں اساتذہ اور والدین آپ کی زندگی بناتے ہیں آپ کو زندگی کے رازوں سے آشنا کرتے ہیں آپ تک علم پہنچانے کا ذریعہ ہوتے ہیں۔ خدارا انہیں مایوس نہ کیجیئے اللہ تعالی ہمیں ہمارے والدین اور اساتذہ کا فرمانبردار بنائے(آمین)
 

samra
About the Author: samra Read More Articles by samra: 8 Articles with 18177 views my name is samra.i am studied in lcwu. i live in lahore... View More