عیدالاضحیٰ٬ مویشی منڈی کے سب سے منفرد اور خوبصورت جانور

بات عیدالاضحیٰ کی ہو اور ذکر خوبصورت جانوروں کا نہ آئے ایسا تو ممکن ہی نہیں٬ عیدالاضحیٰ کی تمام چہل پہل اور رونق خوبصورت اور تندرست جانوروں کی مرہونِ منت ہوتی ہے اور ان دنوں آپ جہاں نظر اٹھائیں محلے آپ کو ہر طرف خوبصورت جانور اور ان کو دیکھنے والا کا ایک ہجوم دکھائی دیتا ہے- تاہم ہم یہاں کراچی کے علاقے سپر ہائی وے پر قائم کی جانے والی مویشی منڈی میں لائے جانے والے چند سب سے منفرد اور خوبصورت جانوروں کا احوال بیان کر رہے ہیں-


ہیری فورڈ نسل کا نایاب جانور
سہراب گوٹھ کی مویشی منڈی میں کراچی کنگز کیٹل ایک ایسا نایاب اور خوبصورت جانور لایا گیا ہے جس کا تعلق ہیری فورڈ نسل ہے اور ممکنہ طور پر پوری مویشی منڈی میں اس نسل سے تعلق رکھنے والا کوئی جانور موجود نہیں- ایک اندازے کے مطابق اس جانور کا وزن 18 من ہے- انتظامیہ کے مطابق اس جانور کی عمر تین سال ہے جبکہ کیٹل فارم کے مالک نے اس کی قیمت 15 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے-


منفرد رنگ
اسی مویشی منڈی میں ایک منفرد اور دلچسپ رنگ کا حامل بیل بھی موجود ہے جو کہ اپنے انوکھے رنگ کے ذریعے ہر ایک اپنی جانب متوجہ کرلیتا ہے- ایک اندازے کے مطابق اس جانور کا وزن 20 سے 25 من کے درمیان ہے- فروخت کے لیے پیش کیے جانے والے اس جانور کی قیمت بھی 15 لاکھ روپے ہی مقرر کی گئی ہے-


طویل القامت جانور
عامر دلپسند کیٹل فارم کے پاس اس مویشی منڈی کا سب سے طویل القامت جانور موجود ہے- یہ جانور سبی باگڑانی نسل سے تعلق رکھتا ہے اور یہ نسل اپنے طویل قد کی وجہ سے ہی شہرت رکھتی ہے- اس جانور کی عمر کی 3 سال ہے جبکہ کیٹل فارم نے اس جانور کی قیمت 35 لاکھ روپے مقرر کر رکھی ہے-

YOU MAY ALSO LIKE:

Holy Eid-ul-Azha is the second greatest religious festival of the Muslims with solemnity and religious fervor. Eid-ul-Azha is known as the 'Festival of Sacrifice'. Especially for this purpose, the cows, sheep, goats and camel are offered to sell in the muslim countries. In this article many of beautiful cows are listed who catch attention to their buyers due to their beauty and size.