نائجیریا کے صدر کو چوہوں نے بےدخل کر ڈالا

نائجیریا کے چوہوں نے ملک کے صدر کو ہی ان کے صدارتی دفتر سے بےدخل کر ڈالا جس کے بعد صدر محمد بخاری اگلے تین ماہ تک تمام دفتری امور اپنے گھر سے کام کریں گے کیونکہ چوہوں نے ان کے دفتر میں تباہی مچا دی ہے۔
 

image


درحقیقت نائیجیریا کے صدر محمد بخاری گزشتہ 3 ماہ سے اپنی طبیعت کی ناسازی کے باعث برطانیہ میں مقیم تھے اور ان کی غیر موجودگی میں چوہوں نے ان کے دفتر کے فرنیچر اور ایئر کنڈیشنڈ سمیت متعدد سامان کو نقصان پہنچایا۔

نائجیریا کے صدر جون 2016 سے لے کر اب تک 3 مرتبہ طبی معائنے کے لیے لندن جا چکے ہیں اور گزشتہ 3 ماہ سے وہیں رہائش بھی اختیار کیے ہوئے تھے-

حکومت کے ترجمان گاربا شےہو کا کہنا ہے کہ “ صدر کو اپنے دفتری امور گھر سے بیٹھ کر سرانجام دینے میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا کیونکہ ان کے گھر پر بھی تمام ضروری سہولتیں موجود ہیں-
 

image


تاہم صدر کے اس فیصلے کو عوام نے پسند نہیں کیا اور حکومت کی جانب سے اس فیصلے بتائی جانے والی وجہ کا سوشل میڈیا پر مذاق اڑایا جارہا ہے- دوسری جانب سیاسی حلقوں کی جانب سے بھی اس وجہ کو جھوٹ قرار دیا جارہا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ صدر کو کوئی سنگین بیماری لاحق ہے جسے چھپایا جارہا ہے-

YOU MAY ALSO LIKE:

Nigerian President Muhammadu Buhari will work from home after rodents damaged his official office during a more than 100-day overseas medical absence, a presidential spokesperson told AFP on Tuesday. The animals damaged furniture and air conditioning fittings in the president's official Abuja office while he was in London receiving treatment, his media adviser Garba Shehu confirmed.