نیدر لینڈ سے متعلق حیران کن معلومات جس سے آپ لاعلم ہیں

نیدر لینڈ جسے اکثر ہالینڈ بھی کہا جاتا ہے شمال مغربی یورپ میں واقع ایک ملک ہے جسے عام طور پر اپنی ہموار سرزمین٬ ندیوں٬ خوبصورت پھولوں کے باغات٬ پن چکیوں اور دلچسپ عالمی ثقافتی ورثے کی وجہ سے جانا جاتا ہے- تاہم نیدر لینڈ اس کے علاوہ بھی کئی ایسے حیران کن حقائق کا مالک ہے جس سے بیشتر دنیا ناواقف ہے-
 

image
نیدر لینڈ دنیا کے ایسے ممالک میں دوسرا نمبر رکھتا ہے جہاں کے زیادہ تر مرد دراز قد کے مالک ہوتے ہیں-
 
image
نیدر لینڈ میں ہر سال تقریباً 20 فیصد بچوں کی پیدائش اسپتال کے بجائے گھر میں ہی ہوتی ہے-
 
image
نیدر لینڈ کا شہر ایمسٹرڈیم زیادہ تر لکڑی کے کھمبوں پر تعمیر ہے جو کہ 12 میٹر تک زمین کی گہرائی میں دھنسے ہوئے ہوتے ہیں-
 
image
دنیا میں زیادہ تر فرنچ فرائز کیچپ کے ساتھ پیش کی جاتی ہے لیکن نیدر لینڈ ایسا ملک ہے جہاں فرنچ فرائز کے ساتھ مایونیز بھی پیش کیا جاتا ہے-
 
image
نیدر لینڈ ایسے ممالک میں سرفہرست ہے جہاں خوراک غذائیت سے بھرپور٬ بہترین اور انتہائی سستے داموں میں فراہم کی جاتی ہے-
 
image
ایک دلچسپ حقیقت یہ بھی ہے کہ نیدر لینڈ میں لوگوں سے زیادہ سائیکلیں پائی جاتی ہیں-
 
image
نیدر لینڈ کے قصبے Lisse کو گارڈن آف یورپ بھی کہا جاتا ہے کیونکہ یہاں دنیا کا سب سے بڑا پھولوں کا باغ موجود ہے جسے Keukenhof کے نام سے جانا جاتا ہے-
 
image
ایمسٹرڈیم میں عوام کی سہولت کے لیے 1281 پُل تعمیر کیے گئے ہیں-
 
image
نیدر لینڈ میں ہر ماہ کے پہلے پیر کو ملک بھر میں ایمرجنسی الارم بجایا جاتا ہے- درحقیقت یہ اس ہنگامی الارم کی چیک کرنے کا ایک طریقہ کار ہے- یہ الارم بغیر کسی مداخلت کے 1 منٹ 26 سیکنڈ تک بجتا ہے-
 
image
Schiphol ائیرپورٹ نیدر لینڈ کا مرکزی انٹرنیشنل ائیر پورٹ ہے لیکن یہ سطح سمندر سے 4 میٹر سے بھی زائد نیچے ہے-
YOU MAY ALSO LIKE:

The Netherlands (sometimes called Holland by us Buitenlanders), a country in northwestern Europe, is known for its flat landscape, canals, tulip fields, windmills and cycling routes, Wooden clogs, Heineken and Vincent Van Gogh. The Dutch have a very interesting heritage, rich with liberal personalities and… lots of windmills! Do you know of any other facts about the Netherlands. Check it out some cool facts about amazing netherlands.